دسمبر 22, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

بہاولنگر کی خبریں

بہاولنگر سے نامہ نگاروں اور نمائندگان کے مراسلوں پر مبنی خبریں،تبصرے اور تجزیے۔

بہاولنگر
(صاحبزادہ وحید کھرل)

ضلعی پولیس کاگزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران جرائم پیشہ افراد کے خلاف بڑا کریک ڈاؤن،خطرناک مجرمان اشتہاری سمیت 90 ملزمان گرفتار، بھاری مقدار میں چرس،شراب اوراسلحہ ناجائز برآمد۔

تفصیلات کے مطا بق ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر بہاولنگرقدوس بیگ کی ہدایت پرضلعی پولیس نے گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مختلف مقامات پر کاروائی کرتے ہوئے 90ملزمان کوگرفتار کرلیا۔

جن میں 27 اشتہاری مجرمان اور 13عدالتی مفروران بھی شامل ہیں۔ مختلف کاروائیوں کے دوران گرفتار ہونے والے منشیات فروشوں کے خلاف منشیات

ایکٹ کے تحت 21 مقدمات درج کیے گئے۔ گرفتار ملزمان سے 6.500کلو گرام چرس،980 لیٹرشراب اور400 لیٹرلہن برآمدہوا۔

اسی طرح ناجائز اسلحہ رکھنے والے11ملزمان کو گرفتار کیا گیاجن کے قبضہ سے06عددپسٹل، 04 عدد ریپیٹر اورایک بندوق برآمد ہوئی۔

ملزمان کو پابند سلاسل کرکے مقدمات کا اندراج کرلیا گیا ہے

اورمزید تفتیش جاری ہے۔ کاروائی کے دوران مشکوک افراد کی بائیومیٹرک ڈیوائسزاور قومی شناختی کارڈ کے ذریعے تصدیق کی گئی

اور متعدد مشکوک مقامات کی تلاشی بھی لی گئی۔

اس موقع پر ڈی پی او قدوس بیگ نے کہا کہ شہریوں کے جان ومال کے تحفظ اورجرائم پیشہ

عناصر کی سرکوبی کے لیے ضلع بھر میں اس طرزکی کاروائیاں جاری رہیں گی


بہاولنگر
(صاحبزادہ وحید کھرل)
سی ای او ہیلتھ اتھارٹی بہاولنگر انعام اللہ جمالی نےکرپٹ مافیا کی نیندیں اڑا دیں،ایک ہی روز 52 ویکسینیٹرز کے انٹرویو،اسی روز 52 ویکسینیٹرز کو تقرری کے

آرڈرز بھی جاری کر دئیے،کرپٹ کلرک مافیا کی نیندیں اڑ گئیں ،سی ای او ہیلتھ کو نئے تعینات ہونے والے ویکسینیٹرز کے والدین کی دعائیں ،

سی ای او ہیلتھ اتھارٹی بہاولنگر انعام اللہ جمالی کی جانب سے کیئے جانے والے مثبت اقدامات کی بدولت بہاولنگر محکمہ ہیلتھ کا گراف روز بروز بلندی کی جانب

گامزن کرپٹ چٹی دلال صحافتی و سیاسی عناصر کی راتوں کی نیند دن کا چین ختم کی لوگوں کا کہنا ہے کہ سی ای او ہیلتھ اتھارٹی بہاولنگر انعام اللہ جمالی ہمارے دلوں میں ہے۔۔


بہاولنگر
(صاحبزادہ وحید کھرل)

ڈپٹی کمشنر محمد شعیب خان جدون کی ہدایت پر کرسمس کے لیے ہنگامی پلان تشکیل دیدیا گیا ہے، ضلع بھر کے 14 چرچز میں کرسمس کے 29 پروگرام /تقریبات منعقد ہونگی۔

22 دسمبر تا 24 دسمبر تک ضلع میں چار تحصیلوں میں کرسمس بازار قائم کیے جائیں گے
بہاول نگر۔ ان میں تسنیم فوارہ چوک بہاول نگر،

ہارون آباد میں بنگلہ روڈ ٹبہ شرقیاں، 15 گجیانی چشتیاں اور کرسچن کالونی فورٹ عباس میں

کرسمس بازار قائم کیے جارہے ہیں
،ان کرسمس بازاروں میں مہندی کے سٹال ، کریانہ ، جنرل سٹور ، فروٹ و سبزیوں ، آٹا، چکن اور گوشت کے سٹالز قائم کیے جارہے ہیں۔

ان مقامات پر سیکیورٹی ، سی سی ٹی کیمروں کی تنصیب ، روشنی کے انتظامات ، کورونا کی احتیاطی تدابیر کے لیے ہیلتھ ڈیسک قائم کیے جارہے ہیں۔

تمام تحصیلوں کے اسسٹنٹ کمشنرز سمیت متعلقہ افسران کو ذمہ داریاں تفویض کردی گئی ہیں۔

سیکیورٹی گائیڈ لائنز بھی جاری کردی گئی ہیں۔


بہاولنگر
(صاحبزادہ وحید کھرل)
سی ای او ہیلتھ اتھارٹی بہاولنگر انعام اللہ جمالی نےکرپٹ مافیا کی نیندیں اڑا دیں،

ایک ہی روز 52 ویکسینیٹرز کے انٹرویو،اسی روز 52 ویکسینیٹرز کو تقرری کے آرڈرز بھی جاری کر دئیے،

کرپٹ کلرک مافیا کی نیندیں اڑ گئیں ،سی ای او ہیلتھ کو نئے تعینات ہونے والے ویکسینیٹرز کے والدین کی دعائیں ،سی ای او ہیلتھ اتھارٹی بہاولنگر انعام اللہ جمالی کی جانب سے

کیئے جانے والے مثبت اقدامات کی بدولت بہاولنگر محکمہ ہیلتھ کا گراف روز بروز

بلندی کی جانب گامزن کرپٹ چٹی دلال صحافتی و سیاسی عناصر کی راتوں کی نیند دن کا چین ختم کی لوگوں کا کہنا ہے کہ

سی ای او ہیلتھ اتھارٹی بہاولنگر انعام اللہ جمالی ہمارے دلوں میں ہے۔۔

About The Author