دسمبر 22, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

ڈیرہ غازیخان  کی خبریں

ڈیرہ غازی خان سے نامہ نگاروں اور نمائندگان کے مراسلوں پر مبنی خبریں،تبصرے اور تجزیے۔

ڈیرہ غازیخان

ڈیرہ غازیخان ڈویژن میں سرکاری واجبات کی وصولی کیلئے نادہندگان کے خلاف کریک ڈاون کے احکامات جاری کر دیئے گئے ہیں.

نادہندگان کی جائیداد قرقی سمیت مقدمات اور گرفتاریاں عمل میں لائی جائیں گی. سرکاری واجبات کی وصولی میں عدم دلچسپی اور ٹارگٹ کے مطابق ریکوری نہ کرنے والے

افسران کے خلاف بھی کارروائی کیلئے تنبیہہ کر دی گئی. یہ احکامات کمشنر ڈاکٹر ارشاد احمد کی زیر صدار ت ریونیو سے متعلق ویڈیو لنک اجلاس میں جاری کیے گئے.

اجلاس میں ڈویژن بھر کے ایڈیشنل ڈپٹی کمشنرز، اسسٹنٹ کمشنر ز، انچارج اراضی ریکارڈ سنٹر اور دیگر متعلقہ افسران موجود تھے. کمشنر نے کہا کہ

اراضی ریکارڈ سنٹر پر سائلین کی سہولت کیلئے ہر ممکن اقدامات کیے جائیں. سائلین کے ساتھ تضحیک آمیز رویہ برداشت نہیں کیا جائے گا.

جائیداد کی منتقلی میں جعل سازی، بدعنوانی اور غیر ضروری تاخیری حربے استعمال کرنے والوں کو نشان عبرت بنایا جائے گا.

ریونیو افسران آبیانہ، مالیہ، سٹیمپ ڈیوٹی، انتقالات فیس اوردیگر واجبات کی سو فیصد وصولی یقینی بنائیں.

زیر التواء انکوائریز اور دیگر متعلقہ کیسز جلد نمٹائے جائیں. کمشنرنے کہاکہ وہ ہر ریونیو افسر کی انفرادی کارکردگی کا جائزہ لیں گے آئندہ اجلاس تک ٹارگٹ کے مطابق وصولی یقینی بنائی جائے.


ڈیرہ غازیخان

ڈپٹی کمشنر ڈیرہ غازیخان کیپٹن (ر) محمد علی اعجاز نے کہا ہے کہ پھل، سبزیوں اور اشیائے خوردونوش کی قیمتوں میں کی گئی کمی سے عام آدمی کو ریلیف ملے گا.

پرائس کنٹرول مجسٹریٹس مارکیٹوں پر نظر رکھیں. ناجائزمنافع خوری برداشت نہیں کی جائے گی. انہوں نے یہ بات سہولت بازاروں اور سبزی منڈی کیلئے سخی سرور

روڈ پر مجوزہ جگہ کے معائنہ کے دوران کہی. اسسٹنٹ کمشنر محمد اسد چانڈیہ و دیگر ہمراہ تھے. ڈپٹی کمشنرنے کہاکہ

عوام کو ان کی طلب کے مطابق آٹا کی دستیابی یقینی بنانے کیلئے فلور ملز کی نگرانی جاری ہے.

کوٹہ کے تحت معیاری آٹا تیار کر کے سیل پوائنٹس پر فراہم کیاجارہاہے. ڈپٹی کمشنر نے کہاکہ حکومت کے
2
اقدامات کی وجہ سے مہنگائی کا طوفان تھمنے لگا ہے. اس دوران تاجر برادری، آڑھتی اور دیگر سٹیک ہولڈرز انتظامیہ کے ساتھ تعاون کریں

اور رضا کارانہ طو رپر اپنا منافع کم کرتے ہوئے غریب عوام کو معاشی ریلیف دلائیں.


ڈیرہ غازیخان

حکومت پنجاب کی ہدایت پر ضلع ڈیرہ غازیخان میں ماحول دوست اینٹوں کے بھٹوں کی منتقلی شروع کر دی گئی ہے.

زگ زیگ ٹیکنالوجی سے ماحولیاتی آلودگی کم کرنے میں مدد ملے گی. ڈپٹی کمشنر کی ہدایت پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو احمد حسن رانجھا نے اسسٹنٹ ڈائریکٹر محکمہ تحفظ ماحولیات

سید اشفاق حسین بخاری، اسسٹنٹ کمشنر محمد اسد چانڈیہ کے ہمراہ تحصیل کوٹ چھٹہ کے اینٹوں کے بھٹوں کا معائنہ کیا.

اس موقع پر بتایاگیاکہ تحصیل کے 35بھٹوں کو نئی ٹیکنالوجی پر منتقل کر دیاگیاہے علاوہ ازیں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو کے آفس میں اینٹوں کے بھٹوں کے مالکان کا بھی اجلاس

منعقد ہوا جس میں بھٹوں کی یونین کے عہدیداروں نے تمام بھٹوں کو 31دسمبر تک نئی زگ زیگ ٹیکنالوجی پر منتقلی کی یقین دہانی کرائی. ایڈیشنل ڈپٹی کمشنرنے کہاکہ ماحولیاتی آلودگی سے انسان مختلف بیماریوں میں مبتلا ہو رہا ہے

دھواں سے سموگ پیدا ہونے کے ساتھ سڑک حادثات بھی بڑھ جاتے ہیں حکومت پنجاب نے سموگ سے بچاؤ کیلئے 31دسمبر تک تین ماہ کیلئے پرانی ٹیکنالوجی کے

حامل بھٹوں کو بند کرنے کیلئے دفعہ 144نافذ کیا او راسی پابندی پر عملدرآمد کیلئے بھٹوں کے مالکان کا تعاون قابل ستائش ہے.


ڈیرہ غازیخان

کورونا وائرس کی ایس او پیز اور قوانین کی خلاف ورزی پر تحصیل کوٹ چھٹہ میں ہوٹل اور پٹرول پمپ سمیت چھ دکانوں کو سربمہر کر دیاگیا.

ڈپٹی کمشنر کیپٹن (ر) محمد علی اعجاز کی ہدایت پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو احمد حسن رانجھااور اسسٹنٹ کمشنرکوٹ چھٹہ محمد اسد چانڈیہ نے کارروائی کی.
3
پٹرول پمپ کے غیر قانونی قیام، اوزان پیمانے کی کمی، ملاوٹ اوردیگر خلاف ورزیوں کو چیک کرنے کیلئے مارکیٹوں کا معائنہ کیاگیا.

سمینہ میں ایک پٹرول پمپ سربمہر کیاگیا. اسسٹنٹ ڈائریکٹر محکمہ تحفظ ماحولیات سید اشفاق حسین بخاری ہمراہ تھے.

اسی طرح تحصیل میں کورونا وائرس کی ایس او پیز کی خلاف ورزی پر ہوٹل اور چار دکانیں سربمہر کی گئیں. اسسٹنٹ کمشنر نے تحصیل میں تعلیمی اداروں، کفالت سنٹر کا بھی معائنہ کیا.


ڈیرہ غازیخان

مشیر صحت محمد حنیف پتافی نے کہا ہے کہ وزیر اعلی سردار عثمان احمد خان بزدار شعبہ صحت پر خصوصی توجہ دے رہے ہیں.

ڈیر ہ غازیخان کے حلقہ پی پی 289کیلئے مزید دو میگا پراجیکٹ منظور کر لیے گئے ہیں. اربن سیوریج اور روڈ پیکج اور ٹیچنگ ہسپتال میں ایمرجنسی اور

اوپی ڈی بلاک کیلئے دو ارب روپے کے فنڈز منظور کر لیے گئے ہیں.

انہوں نے کہاکہ ٹیچنگ ہسپتال میں نئی ایمرجنسی اور او پی ڈی بلاک تعمیر ہونے سے مریضوں کو بہتر طبی سہولیات میسر آئیں گی.

موجودہ ایمرجنسی بلاک کا رقبہ کم ہونے سے مسائل کا سامنا تھا. انہوں نے بتایاکہ 170بیڈز پر مشتمل ایمرجنسی بلاک میں جدید آپریشن تھیٹر،

ایچ ڈی یو او رآئی سی یو اوردیگر شعبے شامل ہوں گے.انہوں نے کہاکہ سردار فتح محمد انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی کے تعمیراتی کام کو مقررہ مدت کے

اندرمکمل کرنے کیلئے تمام وسائل بروئے کار لائے جائیں گے. ڈیرہ غازیخان شہر کے سیوریج اور روڈ کے منصوبے سے عوامی کے بیشتر مسائل حل ہونے میں مدد ملے گی.


ڈیرہ غازیخان

رکن صوبائی اسمبلی پنجاب ڈاکٹر شاہینہ نجیب کھوسہ نے کہاہے کہ زندہ قومیں شہداء کی قربانیوں کو فراموش نہیں کرتیں.

آرمی پبلک سکول پشاور کے معصوم شہداء نے اپنا خون دے کر ملک میں مستقل قیام امن کیلئے لازوال قربانی دی. انہوں نے یہ بات گزشتہ روز آرٹس کونسل میں منعقدہ
4
یادگاری تقریب سے بحیثیت مہمان خصوصی خطاب کرتے ہوئے کہی. انہوں نے کہاکہ ہر شہری اپنی ذمہ داری کا احساس کرتے ہوئے اردگرد کے ماحول پر نظر رکھے.

مشکوک سرگرمی نظر آنے پر انتظامیہ کو اطلاع دی جائے.انہو ں
نے کہاکہ

متحد ہو کر دہشت گردوں کے ناپاک عزائم خاک میں ملائے جاسکتے ہیں. تقریب سے علمائے کرام، ینگ پیرا میڈیکس،

سیاسی و سماجی شخصیات نے خطاب کیا. مقامی سکول کے بچوں نے اے پی ایس کے بچوں کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے سلامی دی.


ڈیرہ غازیخان

وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان احمد خان بزدار کی ہدایت پر ڈویژنل سپورٹس آفس ڈیرہ غازیخان کے زیر اہتمام سپورٹس سٹیڈیم میں قائد اعظم سپورٹس گالا کے مقابلے جاری ہیں.

ڈویژنل سپورٹس آفیسر عطا الرحمن نے ڈویژن بھر کے ضلعی و تحصیل سپورٹس افسران، https://dailyswail.com/2020/12/06/49548/

کھیلوں کی تنظیموں کے عہدیداروں کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ

سپورٹس گالا کی کامیابی کیلئے ہر فرد کو کردارادا کرنا ہو گا. انہوں نے کہاکہ سپورٹس گالا میں چاروں اضلاع کی لڑکیوں اور لڑکوں کی ٹیمیں شرکت کررہی ہیں 29دسمبر تک جاری

رہنے والے سپورٹس گالا میں بیڈمنٹن، ٹیبل ٹینس، کرکٹ، والی بال، ہاکی، کراٹے، سائیکلنگ، آرچری اوردیگر مقابلے منعقد ہوں گے.

اجلاس میں مقابلوں کی تیاری اور دیگر امو رکا جائزہ لیاگیا.


ڈیرہ غازیخان

سیکرٹری و ڈائریکٹر جنرل لیبر و انسانی وسائل پنجاب کی ہدایت پر ضلع ڈیرہ غازیخان میں لیبر افسران نے اسسٹنٹ ڈائریکٹر شاہد حمید لغاری کی زیر قیادت دکانوں،

صنعتی اداروں، اینٹوں کے بھٹوں کا معائنہ کرنے کے ساتھ آن لائن ریکارڈ مرتب کیا. اسسٹنٹ ڈائریکٹر نے بتایاکہ

صنعتی و کاروباری اداروں میں کورونا ایس او پیز کو چیک کرنے کے ساتھ انسداد ڈینگی اقدامات کی پڑتال کی گئی. کم
5
سے کم اجرت کے قانون، چائلڈ لیبر او رجبری مشقت سے متعلق مالکان کو عملدرآمد کی ہدایت کی گئی.

انہوں نے کہاکہ صنعتی اداروں کی انسپکشن کا سلسلہ جاری رکھا جائے گا.


ڈیرہ غازیخان

ضلع ڈیر ہ غازیخان کی حساس 16یونین کونسلوں میں 149836بچوں کو انجیکٹرگن کے ذریعے پولیو ویکسین لگا دی گئی ہے

اور 97.1فیصد ٹارگٹ کور کر لیاگیا. چورہٹہ، کالا، کھاکھی، اربن یونین کونسل ایک سے سات، درخواست جمال، سخی سرور، جلو والی، مکول کلاں،منگڑوٹھہ اور تونسہ یونین کونسلوں میں خصوصی مہم 22دسمبر تک جاری رہے گی

تاہم ٹارگٹ کے مطابق ہر بچہ تک رسائی یقینی بنانے کیلئے ٹیمیں کام کرتی رہیں گی. یہ بات ڈپٹی کمشنر کیپٹن (ر) محمد علی اعجاز نے پولیو کی خصوصی

ایف پی آئی وی مہم کے جائزہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے بتائی. انہوں نے کہاکہ پولیو مہم میں کسی کی بھی عدم دلچسپی برداشت نہیں کی جائے گی.

اب تک کی گئی کوریج میں ریکارڈ کے ساتھ ساتھ ڈور اور فنگر مارکنگ چیک کی جائے. گھروں میں موجود نہ ہونے والے بچوں کو کل تک کے کیچ اپ ڈے میں

کور کر کے حفاظتی ٹیکے لگائے جائیں. انہو ں نے کہاکہ حفاظتی ویکسین لگانے سے انکار کرنے والوں کا باقاعدہ ریکارڈ مرتب کرنے کے ساتھ ویکسی نیشن کیلئے تمام وسائل استعمال میں لائے جائیں.

ضرورت پڑنے پر علماء، مشائخ، معززین علاقہ اور پولیس فورس کو بھی استعمال کیاجاسکتا ہے. سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر خلیل احمد نے ابتک کی کوریج رپورٹ کے بارے میں بریفنگ دی.


ڈیرہ غازیخان

ساوتھ پنجاب کرکٹ چیمپئن شپ کیلئے ڈیرہ غازیخان کی ٹیم کا چناؤ ٹرائلز کے ذریعے ہو گا. 22دسمبر کو ایک بجے دن کرکٹ سٹیڈیم ڈیرہ غازیخان میں

خواہشمند کھلاڑی ٹرائلز میں شرکت کر سکتے ہیں.

ڈویژنل سپورٹس آفیسر عطاالرحمن نے بتایاکہ

چیمپئن شپ بہاولپور میں منعقد ہو گیجس میں پنجاب کے تمام ڈویژنوں کی ٹیمیں شرکت کریں گی.

About The Author