دسمبر 22, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

ڈیرہ غازیخان کی خبریں

ڈیرہ غازی خان سے نامہ نگاروں اور نمائندگان کے مراسلوں پر مبنی خبریں،تبصرے اور تجزیے۔

ڈیرہ غازیخان

وزیر اعلی پنجاب کی تشکیل کردہ ڈویژنل ہیڈ کوارٹر مانیٹرنگ اینڈ ایمپلی منٹیشن کمیٹی کا اجلاس کمشنر آفس ڈی جی خان میں منعقد ہوا۔

وزیر مملکت برائے موسمیاتی تبدیلی زرتاج گل اور مشیر وزیر اعلیٰ پنجاب محمد حنیف پتافی نے شرکت کی کمشنر ڈاکٹر ارشاد احمد کی زیر صدارت اجلاس میں

ڈی جی خان کی غیر قانونی ہاؤسنگ سکیموں،تجاوزات،ٹریفک منیجمنٹ،میونسپل سروسز اور دیگر معاملات کا جائزہ لیا گیا۔

ڈپٹی کمشنر کیپٹن ریٹائرڈ محمد علی اعجاز، اے ڈی سی آر احمد حسن رانجھاسمیت کارپوریشن،پی ایچ اے، ہائی ویز،

پولیس، ڈیرہ ڈویلپمنٹ اتھارٹی،ڈی جی خان سالڈ ویسٹ مینجمنٹ کمپنی اور ڈی جی خان کے دیگر متعلقہ محکموں کے افسران شریک تھے

.
وزیر مملکت برائے موسمیاتی تبدیلی زرتاج گل وزیر،مشیر وزیر اعلی پنجاب محمد حنیف پتافی اور افسران نے ڈی جی خان میں سیوریج،واٹر سپلائی،

صفائی اور دیگر معاملات کے حل کیلئے ملکر کام کرنے کا فیصلہ کیاوزیر مملکت زرتاج گل وزیر نے کہا کہ

شہر میں جاری واٹر سپلائی سکیم کو جلد فنگشنل کرکے میٹرو پولیٹن کارپوریشن کو ہینڈ اوور کیا جا ئے ڈی جی خان کے میں ہیوی ٹریفک کا داخلہ بند کیا جائے۔

شہر کے مختلف پوائنٹس پہ رکشہ سٹینڈز بنائے جائیں۔غیر رجسٹرڈ واٹر سپلائی سکیم کے کنکشن فوراً چیک کیے جائیں۔

نادہندگان کو نوٹسز جاری کر کے پانی کی سکیم کی فیس وصول کی جائے۔ بغیر نقشہ فیس ادا کرکے بنائے جانے والے پلازوں کو نوٹسز جاری کر کے نقشہ فیس وصول کی جائے۔

مشیر وزیر اعلیٰ پنجاب محمد حنیف پتافی نے کہا کہ وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان احمد خان بزدار نے عوامی مسائل کے حل کیلئے کمیٹی تشکیل دی ہے۔

میونسپل سروسز کی بہتری کمیٹی کی اولین ترجیح ہوگی.
کمشنر ڈاکٹر ارشاد احمد نے کہا کہ اراکین اسمبلی کی معاونت سے میونسپل سروسز اور دیگر مسائل احسن طریقے سے حل کریں گے۔
ڈپٹی کمشنر کیپٹن ریٹائرڈ محمد علی اعجاز نے کہا کہ کارپوریشن ڈی جی خان کو مضبوط کرنے کیلئے واجبات کی وصولی کو فوکس کیا جائیگا.


ڈیرہ غازیخان

وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان احمد خان بزدار کی ہدایت پر ضلع ڈیر ہ غازیخان کے اراکین اسمبلی کی ضلعی رابطہ کمیٹی کا اجلاس ڈپٹی کمشنر آفس میں منعقد ہوا.

وزیر مملکت برائے موسمیاتی تبدیلی زرتاج گل وزیر، مشیر وزیر اعلی پنجاب محمد حنیف پتافی،

چیئرمین پنجاب لینڈریکارڈ اتھارٹی سردار احمد علی دریشک سمیت دیگر اراکین، سیاسی رہنما شریک ہوئے.

ڈپٹی کمشنر کیپٹن (ر) محمد علی اعجاز، ضلع میں تعینات تمام سرکاری اداروں کے افسران موجود تھے. اجلا س میں امن وامان،
2
ترقیاتی منصوبوں کی پیشرفت، پرائس کنٹرول ایکٹ، کورونا وائرس کی ایس او پیز، انسداد سموگ و ڈینگی مہم سمیت دیگر امور کا جائزہ لیاگیا

. وزیر مملکت زرتاج گل وزیر، مشیر وزیر اعلی پنجاب محمد حنیف پتافی اور چیئرمین پنجاب لینڈ ریکارڈ اتھارٹی سرداراحمد علی دریشک نے کہاکہ

حکومت کے اقدامات کی وجہ سے مہنگائی کا طوفان کم ہو رہا ہے تاہم عوام کو معاشی ریلیف دلانے کیلئے پرائس کنٹرول مجسٹریٹس فعال کرنے کے ساتھ سبزی منڈیوں،

سہولت بازاروں، آٹا او رچینی کے سیل پوائنٹس پر نظر رکھنا ہو گی. مارکیٹوں میں جن اشیاء کے نرخ کم ہوئے ہیں ان کے تقابلی جائزہ کی رپورٹ واضح اور نمایاں جگہوں پر

آویزاں ہونی چاہیئے. سرکاری نرخنامے کے مطابق اشیاء فروخت نہ کرنے والے ناجائز منافع خوروں کو جرمانے کی بجائے پابند سلاسل کیا جائے.

امن وامان کی بحالی کیلئے تھانہ کلچر کی تبدیلی، موثر پٹرولنگ کو یقینی بنانا ہو گا. تھانو ں میں سائلین کی تضحیک برداشت نہیں کی جائے گی.

ترقیاتی منصوبوں کی بروقت تکمیل سے ہی عوام مستفید ہو سکتے ہیں. غیر ضروری تاخیر سے منصوبوں کی لاگت بڑھنے کے ساتھ قومی خزانہ پر بوجھ بڑھتا ہے.

افسران کی مانیٹرنگ میں عدم دلچسپی پر باز پرس ہو گی اور متعلقہ محکموں کے افسران جواب دہ ہوں گے.

کورونا وائرس کی دوسری لہر زیادہ خطرناک ہے عوام کی احتیاطی تدابیر نہ کرنے سے متاثرین کی تعداد بڑھ رہی ہے.

عوام میں آگاہی کے ساتھ ساتھ انتظامی افسران کو سخت اقدامات کرنا ہو ں گے اور ایس او پیز کی خلاف ورزی پر کاروباری مراکز سربمہر کرنے کے

ساتھ بھاری جرمانوں کا سلسلہ جاری رکھا جائے. ڈپٹی کمشنر کیپٹن (ر) محمد علی اعجاز نے کہا کہ

وزیر اعلی پنجاب کی ہدایت پر ترقیاتی منصوبوں کی بروقت تکمیل کیلئے ہرممکن اقدامات کیے جا رہے ہیں.

منصوبوں کی پیشرفت، تختیوں کی تنصیب اور مدت تکمیل کے حوالے سے اراکین اسمبلی سے قریبی رابطہ رکھا جائے گا.

وزیر اعلی کی ذاتی دلچسپی سے ضلع ڈیرہ غازیخان میں ریکارڈ ترقیاتی کام ہو رہے ہیں

اور پہلی مرتبہ محروم او ر پسماندہ علاقوں کو فوکس کیاگیا ہے. اجلا س میں دیگر امو رکا جائزہ لیتے ہوئے ہدایات جاری کی گئیں


ڈیرہ غازیخان

وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان احمد خان بزدار کی ہدایت پر سپورٹس سٹیڈیم ڈیرہ غازیخان میں 11روزہ قائداعظم سپورٹس گالا کا آغازکر دیاگیاہے.

ڈیرہ غازیخان ڈویژن کی بوائز و گرلز ٹیموں کے مابین تیکوانڈو، جمناسٹک، کراٹے، سائیکلنگ، آر چری،

ہاکی، والی بال، کرکٹ، بیڈ منٹن، ٹیبل ٹینس اوردیگر کھیلوں کے مقابلے منعقد ہوں گے. وزیر مملکت زرتاج گل وزیر،

مشیر وزیر اعلی محمد حنیف پتافی، چیئرمین پنجاب لینڈ ریکارڈ اتھارٹی سردار احمد علی دریشک، ڈپٹی کمشنر کیپٹن (ر)محمد علی اعجاز نے سپورٹس گالا کا باقاعدہ افتتاح کیا.
3
وزیر مملکت زرتاج گل وزیر، مشیر وزیر اعلی پنجاب محمد حنیف پتافی، چیئرمین پنجاب لینڈ ریکارڈ اتھارٹی سردار احمد علی دریشک، ڈپٹی کمشنر کیپٹن (ر)محمد علی اعجازاوردیگر نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ ڈیرہ غازیخان میں ٹیلنٹ کی کمی نہیں.

نچلی سطح پر ٹیلنٹ میں نکھار پیدا کرنے اور عالمی سطح پر اجاگر کرنے کیلئے کھیلوں کے مواقع فراہم کرنا ضروری ہے.

وزیر اعلی پنجاب کھیل کے گراونڈ آباد کررہے ہیں. گیارہ روزہ سپورٹس گالا میں نوجوان کھلاڑیوں کو کھیل میں نکھار پیدا کرنے کے مواقع میسر آئیں گے.

مہمانوں نے جمناسٹک، تیکوانڈو اور دیگر کھیلوں کا شاندار مظاہرہ دیکھا.مہمانوں، انتظامی افسران، میزبانوں اور کھلاڑیوں میں شیلڈز اور انعامات تقسیم کیے گئے.

ڈویژنل سپورٹس آفیسر عطا الرحمن نے سپورٹس گالا کی اہمیت کے بارے میں آگاہی دی.


ڈیرہ غازیخان

ڈپٹی کنٹرولر امتحانات ثانوی و اعلی ثانوی تعلیمی بورڈ ڈیرہ غازیخان شیخ امجدحسین نے کورونا ایس او پیز کے تناظر میں حکومتی احکامات کے پیش نظر

بورڈ دفاتر میں آنے والے سائلین و امیدواران کیلئے ہدایت نامہ جاری کر دیا ہے. انہوں نے کہا ہے کہ

بورڈ کی تمام برانچوں میں سائلین و امیدواران کی سہولت اور معاملات کو حسب ضابطہ نمٹانے کیلئے ڈیوٹی روسٹر کے مطابق پچاس فیصد عملہ دفتری اوقات کار میں

اپنی خدمات پوری مستعدی کے ساتھ سر انجام دے رہا ہے اور تمام افسران بھی معمول کے مطابق اپنے فرائض کی بجاآوری کر رہے ہیں.

انہوں نے کہاکہ فیسوں کی وصولی و متعلقہ امور کی انجام دہی کیلئے بورڈ سے ملحقہ بینک اور ڈاکخانہ میں بھی ورکنگ جاری ہے

تاہم سائلین و امیدواران سے کہا گیا ہے کہ وہ اپنے بورڈ سے متعلقہ معاملات و معمولات کے سلسلے میں

بورڈ ویب سائیٹ www.bisedgkhan.edu.pk کو لازمی وزٹ کر لیں کیونکہ بورڈ ویب سائٹ پر تمام ضروری دستاویزات کے حصول و تکمیل کے لئے ضروری پرفارماز مکمل رہنمائی اور ہدایات کے ساتھ اپ لوڈکر دیئے گئے ہیں

علاوہ ازیں ویب سائٹ پر سکیم آف سٹڈیز، ماڈل پیپرز، بورڈ ڈیوٹیز کے سلسلے میں ہدایات و طریقہ کار دیا ہوا ہے امیدواران تمام لوازمات اور ویب سائٹ پر دی گئی

شرح کے مطابق فیسوں (بصورت بینک ڈرافٹ بحق سیکریٹری بورڈ) کی ادائیگی کے

بعد اپنی ڈوپلیکیٹ اسناد، رزلٹ کارڈز، آئی۔ بی۔ سی۔ سی کی تصدیق، ڈیپارٹمنٹل ویری فکیشن، این او سی، مائیگریش سرٹیفکیٹ،

ارجنٹ سند کے لئے کیسز/ فائلیں حسب ضابطہ مکمل کر کے بورڈ کی متعلقہ برانچوں میں بذریعہ ڈاک یا کورئیر بھجوادیں.
ہر لحاظ سے مکمل کیسز/ فائلوں کی جانچ پڑتال کے بعد مختصر عرصہ میں بورڈ کی طرف سے جاری کردہ ڈاکومنٹس متعلقین/ سائیلین کو بھجوا دی جائیں گی۔

ڈپٹی کنٹرولر امتحانات شیخ امجد حسین نے بتایا کہ میٹرک سپلمنٹری امتحان 2020 کے تمام رزلٹ کارڈز
4
امیدواران کو بھجوا دئیے گئے ہیں انہوں نے کہاکہ امیدواران اپنے سالانہ امتحان 2021 میٹرک اور انٹرمیڈیٹ کے داخلہ فارمز اور میٹرک سپلمنٹری رزلٹ 2020 کے ری

چیکنگ کے فارمز شیڈول کے مطابق آن لائن کرنے کے بعد ہارڈ کاپی کی صورت میں بھی بذریعہ ڈاک بھجوادیں۔

شیخ امجد حسین نے بتایا کہ میٹرک کے داخلہ فارم سنگل فیس کے ساتھ 20 جنوری تک جمع کرائے جاسکتے ہیں جبکہ انٹرمیڈیٹ کے سالانہ امتحان کے لیے داخلہ فارم چار

جنوری سے اٹھائیس جنوری تک جمع ہوں گے.ڈپٹی کنٹرولر امتحانات نے کہا ہے کہ سائیلین اور امیدواران دفتر کی طرف سے باضابطہ طور پر بلانے یا مطلع کئے

بغیر بورڈ میں غیر ضروری چکر نہ لگائیں تاہم بورڈ میں آنے والے سائلین ماسک کا استعمال لازمی کریں اور کورونا ایس او پیز کی سختی سے پاسداری کریں بغیر ماسک کے داخلہ ممنوع ہو گا.
دریں اثنا اسسٹنٹ سیکرٹری رجسٹریشن تعلیمی بورڈ کے مراسلہ کے مطابق میٹرک ضمنی امتحان 2020میں کامیاب ہونے والے امیداروں کیلئے گیارہویں جماعت سیشن 2020-22میں بطور ریگولر امیدوار داخلہ کیلئے شیڈول جاری کر دیاگیاہے

جس کے مطابق اداروں میں داخلہ، آن لائن ڈیٹا انٹری اوربنک چالان و ہارڈ کاپی بورڈ میں جمع کرانے کیلئے 21دسمبر سے پانچ جنوری کی تاریخ مقررکی گئی ہے

اسی طرح پانچ سو روپے لیٹ فیس کے ساتھ 16سے 22جنوری تک داخلہ و ہارڈ کاپی جمع کرائے جا سکیں گے.

مراسلہ میں کہا گیا ہے کہ رزلٹ میں تاخیر کی صورت میں نتیجہ آنے کے دس دن کے اندر داخلہ اور ہارڈ کاپی جمع کرائی جاسکے گی


ڈیرہ غازیخان

ڈپٹی کمشنر ڈیرہ غازیخان کیپٹن (ر) محمد علی اعجاز ضلع میں مہنگائی کم کرنے، سرکاری نرخوں پر اشیائے خوردونوش کی دستیابی یقینی بنانے اور

عوام کو معاشی ریلیف دلانے کیلئے خود متحرک ہو گئے. سبزی منڈی،مارکیٹ اور سہولت بازاروں سمیت ہر محاذ پر صارفین کے حقوق کی جنگ لڑی جار ہی ہے.

ڈپٹی کمشنر نے سبزی منڈی سرور والی میں پھل اور سبزیوں کی نیلامی کے عمل کی نگرانی کے ساتھ، سہولت بازاروں، آٹا وچینی کے سیل پوائنٹس اور عام مارکیٹ میں

سرکاری نرخ پر اشیاء کی فراہمی یقینی بنانے کیلئے معائنوں کا سلسلہ شروع کر دیاہے انہوں نے کہا کہ منڈی میں نیلامی کی نگرانی سے پھلوں اور سبزیوں کی قیمتیں

اعتدال پر لانے میں مددملی. حکومت پنجاب کے سخت اقدامات کی وجہ سے ضلع میں قیمتوں میں کمی کا رحجان دیکھنے میں آیا.

گزشتہ ہفتے کی نسبت چینی کی قیمتیں بیس روپے تک کم ہوئیں اور اب چینی مارکیٹ میں 78سے 80روپے فی کلو فروخت یقینی بنائی جا رہی ہے

ٹماٹر بیس سے چالیس روپے، آلو چالیس سے پچاس روپے، پیاز تیس سے چالیس روپے اور چاول پانچ سے دس روپے کم نرخ پردستیاب ہیں.

علاوہ ازیں مارکیٹ کمیٹی روزانہ کی بنیاد پر پھل اور سبزیوں کے نرخ متعین کر رہی ہے. ضلعی پرائس

5
کنٹرول کمیٹی نے 30سے زائد اشیائے خوردونوش کے نرخ تاجروں کی مشاورت سے متعین کیے اور مارکیٹ میں سرکاری نرخوں پر اشیاء کی دستیابی یقینی بنائی جا رہی ہے.


ڈیرہ غازیخان

ضلع ڈیرہ غازیخان میں کورونا وائرس کی ایس او پیز کی خلاف ورزی پر کارروائیوں کا سلسلہ جاری ہے

کوٹ چھٹہ میں مزید تین دکانیں سربمہر کر دی گئیں. اسسٹنٹ کمشنر کوٹ چھٹہ محمد اسد چانڈیہ نے مارکیٹوں کے معائنہ کے دوران ناجائز منافع خوری پر پانچ ہزار روپے

جرمانہ بھی عائد کیا.انہوں نے کہا کہ ڈپٹی کمشنر کیپٹن (ر) محمد علی اعجاز کی زیر نگرانی ضلع میں کورونا وائرس کی ایس او پیز پر عملدرآمد اور مارکیٹوں میں

سرکاری نرخوں پر اشیاء کی فراہمی یقینی بنانے کیلئے ہر ممکن اقدامات کیے جائیں گے.


ڈیرہ غازیخان

ضلع ڈیرہ غازیخان میں انسداد سموگ مہم کے تحت اینٹوں کے بھٹوں کی جدید زگ زیگ ٹیکنالوجی پر منتقلی کا سلسلہ جاری ہے.

تحصیل کوٹ چھٹہ میں اب تک 14بھٹوں کو نئی ٹیکنالوجی پر منتقل کر دیاگیا ہے دیگر کو کاروبار جاری رکھنے کیلئے زگ زیگ ٹیکنالوجی پر منتقلی کیلئے ہدایات جاری کی گئیں.

اسسٹنٹ کمشنر کوٹ چھٹہ محمد اسد چانڈیہ نے بھٹوں کے معائنہ کے دوران زگ زیگ ٹیکنالوجی سمیت اینٹوں کی تیاری، چائلڈ لیبر،

جبری مشقت اور کم سے کم اجرت کے قانون پر عمل سمیت دیگر امور کا جائزہ لیا انہوں نے کہاکہ

یہ بات خوش آئند ہے کہ کاروباری افراد ماحولیاتی آلودگی کے خاتمہ کیلئے اینٹوں کے بھٹوں کو زگ زیگ ٹیکنالوجی پر منتقل کر رہے ہیں

پرانی ٹیکنالوجی کی وجہ سے اینٹوں کے بھٹوں سے نکلنے والے مضر صحت دھواں سے ماحولیاتی آلودگی میں اضافہ کے ساتھ سموگ کا باعث بن رہے تھے

جس پر حکومت نے دسمبرتک کیلئے پرانی ٹیکنالوجی کے حامل بھٹوں کو بند کر دیا. انہوں نے کہا کہ

تحصیل میں دفعہ 144کے تحت پابندی پر عملدرآمد کیلئے ہرممکن اقدامات کیے جائیں گے.


ڈیرہ غازیخان

ڈپٹی کمشنر ڈیرہ غازیخان کیپٹن (ر) محمد علی اعجاز نے کہاہے کہ ضلع میں جاری پولیو مہم کی کامیابی کیلئے تمام محکموں کو کردارادا کرنا ہو گا.

ایف آئی پی وی مہم کی کامیابی کے علاوہ ہمارے پاس کوئی آپشن نہیں ہے. انہوں نے یہ بات گزشتہ شب اپنے آفس میں مہم کے جائزہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہی

.

سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر خلیل احمد نے اب تک کی کوریج رپورٹ کے بارے میں بریفنگ دی. ڈپٹی کمشنر نے کہاکہ

انجیکٹر گن کے ذریعے پولیو کے حفاظتی انجیکشن کے مثبت اثرات سامنے آئیں گے.

ٹیموں کی سکیورٹی او رمانیٹرنگ کیلئے ہر ممکن اقدامات کیے جائیں.

اجلا س میں دیگر امو رکا جائزہ لیتے ہوئے ہدایات جاری کی گئیں.

About The Author