دسمبر 22, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

بہاولنگر کی خبریں

بہاولنگرسے نامہ نگاروں اور نمائندگان کے مراسلوں پر مبنی خبریں،تبصرے اور تجزیے

بہاولنگر
(صاحبزادہ وحید کھرل)

بہاولنگر ڈسٹرکٹ کیمیسٹ اینڈ ڈرگسٹ ایسوسی ایشن کی تقریب حلف وفاداری النور میرج ہال میں منعقد ہوئ جسکے مہمان خصوصی تحریک انصاف کے راہنماء میاں فداحسین کالوکاوٹو ممبر پنجاب اسمبلی،اورانکےبھتیجے میاں محمدغفارکالوکاوٹو ممبر قومی اسمبلی تھے، تفصیلات کے مطابق بہاولنگر ڈسٹرکٹ کمیسٹ اینڈ ڈرگسٹ ایسوسی ایشن (رجسٹرڈ)بہاولنگر کے عہدیدران سے ایم این اے میاں غفارکالوکاوٹونے حلف لیا، جنمیں ضلع بھر کے پانچوں تحصیلوں سے آئےتمام عہدیدران سمیت ضلعی صدر حمید صدیقی، جنرل سیکرٹری ضلعی حافظ محمد آصف چوہدری،تحصیل بہاولنگر صدر شاہد انجم،جنرل سیکرٹری چوہدری علی احمد،اور پانچوں تحصیلوں کے صدر نے حلف برداری میں دیگر عہدیدران و ممبران نے شرکت اور حلف نامہ ہاتھ میں پکڑ کر حلف اٹھایا،کیمیسٹ ایسوسی ایشن بہاولنگر کی حلف وفاداری تقریب کے شرکاء سے مہمانان خصوصی میاں عبدالغفار کالوکا وٹو ایم این اے،میاں فداء حسین کالوکا وٹو،اوراسسٹنٹ کمشنر بہاولنگر منور حسین مگسی نے خطاب کرتے ہوئے تمام عہدیدران کو مبارکباد پیش کی اور اپنی جانب سے مکمل تعاون کی یقین دہانی کرائی،شرکاء میں ڈپٹی ڈی ایچ او بہاولنگر راو خالد،روہی پریس کلب صدر صاحبزادہ وحید کھرل،سینئر صحافی افتخار احمد ڈپٹی،جنرل سیکرٹری چوہدری طارق محمود،سیاسی ،وکلاء ، سول سوسائٹی کے اہم راہنماؤں نے شرکت کی۔۔۔۔

بہاولنگر
(صاحبزادہ وحید کھرل)

پولیس کی دبنگ کاروائی،بڑ ی تعدار میں اسلحہ ناجائز بر آمد،ملزمان پابند سلاسل۔
تفصیلات کے مطا بق ضلعی پولیس نے گزشتہ روز جرائم پیشہ افراد کے خلاف خفیہ اطلاع پر کاروائی کرتے ہوئے بڑی تعداد میں اسلحہ بر آمد کر کے ملزمان کو گرفتار کر لیا۔برآمد ہونے والے اسلحہ میں 5پسٹل،5 بندوقیں،اور1 رائفل شامل ہے۔اسلحہ کے ساتھ گرفتار ہونے والے ملزمان پر مقدمات درج کر کے تفتیش کا آغاز کر لیا گیا۔جب کہ منشیات فروشوں کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے 7مقدمات درج کیے۔جن سے 247لیٹر شراب معہ آلات کشید چالو بھٹی برآمد ہوئی۔ گرفتار ہونے والے ملزمان کے خلاف انسداد منشیات ایکٹ کے تحت مقدمات درج کرکے تفتیش کا عمل جاری ہے۔اس موقع پر ڈی پی او بہاولنگر کا کہنا تھا کہ عوام الناس کے جان و مال کا تحفظ پولیس کی اولین ترجیح ہے۔بہاولنگر پولیس اپنے فرائض سے بخوبی واقف ہے اورجرائم پیشہ افرادکے خلاف کاروائی آخری مجرم کی گرفتاری تک جا رہے گی۔

بہاولنگر ( )پولیس کی دبنگ کاروائی،بڑ ی تعدار میں اسلحہ ناجائز بر آمد،ملزمان پابند سلاسل۔
تفصیلات کے مطا بق ضلعی پولیس نے گزشتہ روز جرائم پیشہ افراد کے خلاف خفیہ اطلاع پر کاروائی کرتے ہوئے بڑی تعداد میں اسلحہ بر آمد کر کے ملزمان کو گرفتار کر لیا۔برآمد ہونے والے اسلحہ میں 5پسٹل،5 بندوقیں،اور1 رائفل شامل ہے۔اسلحہ کے ساتھ گرفتار ہونے والے ملزمان پر مقدمات درج کر کے تفتیش کا آغاز کر لیا گیا۔جب کہ منشیات فروشوں کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے 7مقدمات درج کیے۔جن سے 247لیٹر شراب معہ آلات کشید چالو بھٹی برآمد ہوئی۔ گرفتار ہونے والے ملزمان کے خلاف انسداد منشیات ایکٹ کے تحت مقدمات درج کرکے تفتیش کا عمل جاری ہے۔اس موقع پر ڈی پی او بہاولنگر کا کہنا تھا کہ عوام الناس کے جان و مال کا تحفظ پولیس کی اولین ترجیح ہے۔بہاولنگر پولیس اپنے فرائض سے بخوبی واقف ہے اورجرائم پیشہ افرادکے خلاف کاروائی آخری مجرم کی گرفتاری تک جا رہے گی۔

#

About The Author