دسمبر 22, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

بہاولنگر کی خبریں

بہاولنگرسے نامہ نگاروں اور نمائندگان کے مراسلوں پر مبنی خبریں،تبصرے اور تجزیے

بہاولنگر
( صاحبزادہ وحید کھرل)

پولیس کا گزشتہ 24گھنٹوں کے دوران جرائم پیشہ افراد کے خلاف

کامیاب کریک ڈاؤن،2اے کیٹیگری سمیت9 اشتہاری مجرمان،7عدالتی مفروران و

دیگر جرائم میں ملوث متعدد ملزمان گرفتار،343لیٹر شراب معہ آلات کشید چالو بھٹی اور اسلحہ ناجائز برآمد۔

تفصیلات کے مطا بق ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر بہاولنگرقدوس بیگ کی ہدایت پرضلع بھر میں جرائمپیشہ افراد کے خلاف کامیاب کریک ڈاؤن جاری ہے۔

ضلعی پولیس نے گزشتہ 24گھنٹوں کے دوران کامیاب کاروائی کرتے ہوئے(A)2کیٹیگر ی سمیت 9 مجرمان اشتہاری،7عدالتی مفروران

اور متعدد دیگر جرائم میں ملوث ملزمان کو گرفتار کرلیا۔منشیات فروشوں کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے 6مقدمات درج کیے گئے

جن میں 343لیٹر شراب برآمد ہوئی۔اسی طرح ناجائز اسلحہ رکھنے والے ملزمان کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے 5ملزمان کو گرفتار کیا گیا

جن کے قبضہ سے 2عدد پسٹل 30بور،

ایک رائفل 7MM،ایک عدد ریوالور32 بور اور ایک کاربینبرآمد ہوئی۔گرفتار ہونے والے ملزمان کے خلاف مقدمات درج کرکے تفتیش کا عمل جاری ہے۔

اس موقع پر ڈی پی او بہاولنگر کا کہنا تھا کہ عوام الناس کے جان و مال کا تحفظ پولیس کی اولین ترجیح ہے۔

بہاولنگر پولیس اپنے فرائض سے بخوبی واقف ہے اورجرائم پیشہ افرادکے خلاف کاروائی آخری مجرم کی گرفتاری تک جاری رہے گی۔۔۔۔

About The Author