دسمبر 22, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

ڈیرہ غازیخان  کی خبریں

ڈیرہ غازیخان سے نامہ نگاروں اور نمائندگان کے مراسلوں پر مبنی خبریں،تبصرے اور تجزیے

ڈیرہ غازیخان

ڈپٹی کمشنر ڈیرہ غازیخان کیپٹن (ر) محمد علی اعجاز نے تحصیل کوٹ چھٹہ کے مراکز صحت،

اراضی ریکارڈ سنٹر اور سہولت بازاروں کا دورہ کیا. اسسٹنٹ کمشنر محمد اسد چانڈیہ ہمراہ تھے. ڈپٹی کمشنر نے آر ایچ سی سرور والی کا بھی دورہ کرتے ہوئے

صفائی اور طبی سہولیات کا جائزہ لیا. ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ مراکز صحت اور سرکاری اداروں میں عوام کی سہولت کا خیال رکھا جائے.

سرکاری فرائض میں کوتاہی اور عدم دلچسپی برداشت نہیں کی جائے گی.

سہولت بازاروں کا مقصد مارکیٹ کی نسبت عوام کو سستی اور معیاری اشیاء فراہم کرنا ہے سہولت بازاروں میں لوگوں کا رش دیکھ کر اندازہ لگایا جاسکتا ہے کہ

خریداری کرنے والے مطمئن نظر آتے ہیں. ڈپٹی کمشنر نے اسسٹنٹ کمشنر آفس کوٹ چھٹہ کا بھی دورہ کیا.

مختلف شعبوں کے معائنہ کے دوران سروسزمزید بہتر کرنے کی ہدایات جاری کیں.

ڈپٹی کمشنر نے تحصیل صدر ہسپتال کوٹ چھٹہ کے معائنہ کے دوران ڈاکٹرز او رسٹاف کی حاضری،

طبی شعبوں میں آلات کی چیکنگ سمیت دیگر معاملات کا باریک بینی سے جائزہ لیا.

انہوں نے اراضی ریکارڈ سنٹر کوٹ چھٹہ کا معائنہ کرتے ہوئے سائلین کے مسائل سنے اور ان کے حل کیلئے احکامات جاری کیے. ڈپٹی کمشنر نے تحصیل کے مختلف احساس کفالت سنٹرز کا دورہ کرتے ہوئے مالی امداد کی تقسیم کے طریقہ کار،

کورونا وائرس کی ایس او پیز پرعملدرآمد سمیت دیگر معاملات کا جائزہ لیتے ہوئے ہدایات جاری کیں

انہوں نے کہاکہ مالی امداد کی تقسیم میں بدعنوانی برداشت نہیں کی جائے گی. ڈپٹی کمشنر نے اراضی ریکارڈ سنٹرچوٹی، آر ایچ سی چوٹی سمیت

دیگر مراکز صحت کا بھی دورہ کرتے ہوئے طبی سہولیات کی فراہمی کا جائزہ لیا. گزشتہ روز سروروالی ہسپتال کے معائنہ کے دوران

صفائی کے ناقص انتظامات پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے صورتحال بہتر کرنے کی ہدایات جاری کیں. سی ای اوہیلتھ ڈاکٹر خلیل احمد

ہمراہ تھے


ڈیرہ غازیخان

ڈپٹی کمشنر ڈیرہ غازیخان کیپٹن (ر) محمد علی اعجاز نے کہاہے کہ آٹھ روزہ خصوصی پولیو مہم میں تمام ٹارگٹ بچوں کو ویکسین لگائی جائے.

ٹیموں کی کڑی نگرانی کے ساتھ کوریج رپورٹ تیار کی جائے. انہوں نے یہ بات گزشتہ شب پولیو کے جائزہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہی.

سی ای اوہیلتھ ڈاکٹر خلیل احمد نے بریفنگ دی. ڈپٹی کمشنر نے کہاکہ ہرٹارگٹ بچہ کو اپنا سمجھتے ہوئے اس کی صحت پر توجہ دی جائے.

ڈیرہ غازیخان پولیو کے حوالے سے انتہائی حساس اضلاع میں شامل ہے اس لیے ٹیموں کو زیادہ محنت کرنے کی ضرورت ہو گی. مہم کے دوران عوام میں آگاہی
2
بھی پیدا کی جائے کہ انجیکٹر گن کے ذریعے پولیو ویکسین لگانے کا عمل انتہائی سودمند ہے

اس سے بچے کو تکلیف بھی نہیں ہوتی
ایف آئی پی وی مہم کے بچوں کی صحت پر اچھے اثرات مرتب ہوں گے.

سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر خلیل احمد نے بتایاکہ ضلع کی سولہ حساس یونین کونسلوں میں مائیکروپلان کے تحت ٹیمیں کام کر رہی ہیں ہر بچہ تک رسائی حاصل کر کے ویکسین لگائی جائے گی.

اس موقع پر دیگر افسران بھی موجود تھے.


ڈیرہ غازیخان

وزیر مملکت برائے موسمیاتی تبدیلی زرتاج گل وزیر نے ڈپٹی کمشنر کیپٹن (ر) محمدعلی اعجاز اوردیگر افسران کے ہمراہ ضلع کونسل ہال میں کھلی کچہری لگائی.

انہوں نے لوگوں کے مسائل سننے کے ساتھ حل کیلئے انتظامیہ کو ہدایات جاری کیں. وزیر مملکت نے کہاکہ

پاکستان تحریک انصاف کی حکومت وزیر اعظم عمران خان اور وزیر اعلی پنجاب سردارعثمان احمد خان بزدار کی زیر نگرانی عوامی مسائل کے حل کیلئے کام کر رہی ہے.

سیاسی قیادت متعلقہ انتظامی افسران کے ساتھ مل کر میونسپل سروسز کی بہتری اور اداروں میں بدعنوانی کے خاتمہ،

عوامی سہولیات میں اضافہ سمیت دیگر اقدامات کر رہی ہے. وزیر مملکت نے کہاکہ کھلی کچہری میں موصول ہونے والی ہر درخواست پر فیڈ بیک دینا متعلقہ محکمے کی

ذمہ داری ہو گی درخواست گزاروں کے ساتھ باقاعدہ رابطہ کر کے پیشرفت کے بارے میں مطلع کیا جائے. انہوں نے کہاکہ

وہ کھلی کچہری میں وصول شدہ درخواستوں کا اپنے پاس بھی ریکارڈ رکھنے کے ساتھ ذرائع سے مسائل کے حل اور پیشرفت کاجائزہ لیں گی.

ڈپٹی کمشنر کیپٹن (ر) محمد علی اعجاز نے کہاکہ وزیر اعلی پنجاب کی ہدایت پر ان کے آفس سمیت ضلع کے تمام سرکاری اداروں میں اوپن ڈور پالیسی پر عملدرآمد کرایاجا رہاہے

عوامی مسائل کے حل کیلئے درخواست گزاروں کے مسائل تفصیل سے سنے جاتے ہیں اور ہر ماہ کی یکم کو تحصیل سطح پر ریونیو عوامی خدمت کھلی کچہری لگا کر

ریونیو سے متعلق مسائل سنے جاتے ہیں ان کھلی کچہریوں میں پٹواری،قانونگو، نائب تحصیلدار، تحصیلدار،

اسسٹنٹ کمشنر، ایڈیشنل ڈ پٹی کمشنرز ریکارڈ سمیت موجود ہوتے ہیں تاکہ موقع پر ہی ریکارڈ کا جائزہ لے کر ریونیو مسائل حل کرائے جاسکیں.


ڈیرہ غازیخان

وزیر اعلی پنجا ب سردار عثمان احمد خان بزدار کی ہدایت پر ضلع ڈیرہ غازیخان میں عوام کو معیاری اشیاء سستے داموں فراہم کرنے کیلئے اقدامات کیے جارہے ہیں.

سبزی منڈی میں نیلامی کے عمل کی نگرانی کے ساتھ سہولت بازاروں اور اوپن مارکیٹ میں پھل سبزیوں کے روزانہ نرخ متعین کرنے کے ساتھ اشیائے خوردونوش کی سرکاری

نرخوں پر دستیابی یقینی بنائی جارہی ہے. حکومت کے اقدامات کی وجہ سے مہنگائی کا طوفان کم ہونے لگا ہے

اور عوام کو اشیائے خوردونوش کی فراہمی کے حوالے سے معاشی ریلیف نظر آتا ہے. سہولت بازاروں میں تمام اشیاء مارکیٹ کی نسبت کم نرخ پر دستیاب ہیں

اور سہولت بازاروں میں اشیاء کے معیار پر بھی سمجھوتہ نہیں کیا جاتا. ڈپٹی کمشنر ڈیرہ غازیخان کیپٹن (ر) محمد علی اعجاز نے خود سہولت بازاروں کا دورہ کرتے ہوئے

اشیاء کے معیار کے ساتھ نرخوں کاجائزہ لیا.

انہوں نے کہا کہ اسسٹنٹ کمشنر ز اور پرائس کنٹرول مجسٹریٹس روزانہ کی بنیاد پر مارکیٹوں کا معائنہ کرتے ہوئے

ناجائز منافع خوروں کے خلاف کارروائی بھی کررہے ہیں.


ڈیرہ غازیخان

کمشنر ڈیرہ غازیخان ڈویژن ڈاکٹر ارشاداحمد نے کہا ہے کہ وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان احمد خان بزدار کی ہدایت پر

تحصیل کوہ سلیمان میں ترقی کے مساوی مواقع فراہم کیے جائیں گے. جاری ترقیاتی منصوبوں کو قلیل مدت میں مکمل کرانے کیلئے کڑی مانیٹرنگ کی جائے گی.

انہوں نے یہ بات تحصیل کوہ سلیمان کا تفصیلی دورہ کرتے ہوئے کہی. اس موقع پر ڈائریکٹر ڈویلپمنٹ عبید الرشید اوردیگر افسران ہمراہ تھے.

کمشنر نے فاضلہ کچھ میں بی ایم پی تھانہ کی تعمیر، ریسکیو سٹیشن،پرائمری سکول،واٹر سپلائی،

رابطہ سڑکوں کی تعمیر، کرکٹ سٹیڈیم کی مجوزہ جگہوں سمیت موسی خیل تونسہ روڈاور دیگر ترقیاتی منصوبوں کا جائزہ لیا. انہوں نے ترقیاتی منصوبو ں پر کام کی رفتار

تیز تر کرنے کی ہدایت کی. کمشنر نے تحصیل کوہ سلیمان کے مختلف علاقوں کا دورہ کرتے ہوئے لوگوں سے ملاقات کی

اور ان کے مسائل سننے کے ساتھ حل کیلئے احکامات بھی جاری کیے.

کمشنر نے کہاکہ تحصیل کوہ سلیمان میں سیاحت کے فروغ کیلئے اقدامات کیے جارہے ہیں ٹورسٹ ریزارٹ سے مقامی آبادی کو روزگار کے مواقع میسر ہوں گے.

پہاڑوں کو کاٹ کر پختہ سڑکیں، جیپ ایبل ٹریک سمیت رابطہ راستوں کو تیار کر کے آبادیوں کو ملایاجارہا ہے.

کمشنر نے کہا کہ وزیر اعلی پنجاب کی ہدایت پر تحصیل کوہ سلیمان میں بھی سرکاری دفاتر کے

قیام کے ساتھ شہری علاقوں کے مساوی جدید سہولیات کی فراہمی کاسلسلہ جاری رکھاجائے گا. کمشنر نے متعلقہ محکموں کے افسران کو ہدایات جاری کیں کہ

وہ ترقیاتی منصوبوں میں مٹیریل کے معیار کو یقینی بنائیں. منصوبوں کی مدت تکمیل پر ہرگز

سمجھوتہ نہیں کیاجائے گا غیر ضروری تاخیر پر متعلقہ محکموں کے سربراہان ذمہ دار ہوں


ڈیرہ غازیخان

وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان احمد خان بزدار کی ہدایت پر قبائلی علاقوں میں کھیل کے گراونڈبنائے جائیں گے.

یہ بات ڈویژنل سپورٹس آفیسر عطا الرحمن نے اسسٹنٹ کمشنر اور دیگر افسران کے ہمراہ تحصیل کوہ سلیمان کا دورہ کرتے ہوئے

سپورٹس گراونڈز کی مجوزہ جگہوں کا معائنہ کرتے ہوئے کہی. انہوں نے کہاکہ قبائلی علاقوں

کے نوجوانوں کی مثبت اور صحت مندانہ سرگرمیوں کیلئے ہرممکن اقدامات کیے جائیں گے. کھیلوں کے مقابلے کرانے کے ساتھ گراونڈز کی بہتری حکومت کی اولین ترجیح ہے.


ڈیرہ غازیخان

ضلع ڈیر ہ غازیخان میں پلاسٹک بیگز کی پابندی پر عملدرآمد کیلئے سخت اقدامات کی ہدایات کی گئی ہیں.

دکانداروں کو آگاہ کرنے کے ساتھ محکمہ ماحولیات کی طرف سے نوٹسز بھی جاری کیے گئے ہیں دکاندار، ہول سیل ڈیلر، شاپنگ مالز، شاپنگ سنٹرز، میڈیکل سٹورز،

بیکرز، ہوٹلز وغیرہ کے مالکان کو نوٹسز جاری کرتے ہوئے اسسٹنٹ ڈائریکٹر محکمہ تحفظ ماحولیات نے کہاکہ

سات روز کے اندر پلاسٹک بیگز کا استعمال ترک کر دیں خلاف ورزی پر کاروباری مراکز سربمہر کرنے کے ساتھ

مالکان کو پانچ سے بیس ہزار روپے تک جرمانہ عائد کیاجاسکتا ہے.

انہوں نے کہاکہ عدالت کے احکامات پر عملدرآمد کرایا جائے گا.

کاروباری حضرات انتظامیہ کے ساتھ تعاون کریں

اور ماحول کو صاف ستھرا رکھنے کیلئے پلاسٹک بیگز کی بجائے کپڑے کا تھیلا استعمال کیا

جائے.


ڈیرہ غازیخان

ضلع ڈیرہ غازیخان میں کورونا وائرس کی ایس او پیز پر عملدرآمد نہ کرنے والوں کے خلاف کارروائی کا سلسلہ جاری ہے.

کوٹ چھٹہ میں مزید تین دکانیں سربمہر کرنے کے ساتھ دکانداروں کو

جرمانے بھی کیے گئے. ڈپٹی کمشنر کیپٹن (ر) محمد علی اعجاز کی ہدایت پر اسسٹنٹ کمشنر کوٹ چھٹہ محمد اسد چانڈیہ نے تحصیل کوٹ چھٹہ میں مختلف مارکیٹوں کو چیک کیا

اور کورونا وائرس کی ایس او پیز پر عملدرآمد نہ کرنے پر تین دکانوں کو سیل کر دیا. انہوں نے کہاکہ کورونا وائرس کے پھیلاؤ کی روک تھام کیلئے

حکومت کی طرف سے جاری ایس او پیز پر ہر صور ت میں عملدرآمد کرایاجائے گا.


ڈیرہ غازیخان :

ڈپٹی ڈائریکٹر انٹی کرپشن ڈیرہ غازیخان محمد بلال میاں نے کہا ہے کہ

کوئی بھی معاشرہ کرپشن پر قابو پائے بغیر ترقی نہیں کرسکتا.

انہوں نے کہاکہ ڈائریکٹر جنرل انٹی کرپشن گوہر نفیس کی ہدایت پر ڈائریکٹر انٹی کرپشن حافظ محمد طارق کی زیر نگرانی

ڈیرہ غازیخان ڈویژن میں کرپٹ مافیا کی بیخ کنی کیلئے تمام تر صلاحتیں اور وسائل بروئے کار لائے جا رہے ہیں.

انہوں نے کہاکہ کرپشن ایک لعنت ہے جس کے خاتمہ کیلئے جدوجہد جاری رہے گی.

محمد بلال میاں نے کہاکہ رشوت خوراور اختیارات سے تجاوز کرنے والوں کا ٹھکانہ جیل ہے اور ایسے ناقابل معافی جرم کے مرتکب سزا سے بچ نہیں سکتے

کیونکہ وہ قومی مجرم ہیں اور محکمہ نے ایسے مجرموں کے خلاف سخت ایکشن لینے کیلئے لسٹوں کی تیار ی شروع کر دی ہے اور عنقریب ان کے خلاف بلاامتیاز کارروائی کا آغاز کیا جائے گا.


ڈیرہ غازیخان

 رکن صوبائی اسمبلی ڈیرہ غازی خان ڈاکٹر شاہینہ نجیب کھوسہ نے رات گئے

ٹیچنگ ہسپتال کا اچانک دورہ کیا انہوں نے مختلف شعبوں کے معائنہ کے دوران موجود طبی سہولیات کا جائزہ لیا ایم پی اے نے مریضوں کی عیادت کرتے ہوئے

سہولیات کے بارے میں بھی استفسار کیا ایم پی اے ڈاکٹر شاہینہ نجیب کھوسہ نے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف کی حکومت شعبہ صحت پر خصوصی توجہ دے رہی ہے

مراکز صحت کو اپ گریڈ کرنے کے ساتھ جدید مشینری اور آلات فراہم کیے جا رہے ہیں ڈاکٹرز اور پیرا میڈیکل سٹاف فرائص منصبی احسن طریقے سے انجام دیں

مسیحائی پیشے کے تقدس کا خیال رکھتے ہوئے مریضوں اور لواحقین کے ساتھ مشفقانہ رویہ اختیار کیا جائے.

About The Author