دسمبر 22, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

ڈیرہ غازیخان کی خبریں

ڈیرہ غازی خان سے نامہ نگاروں اور نمائندگان کے مراسلوں پر مبنی خبریں،تبصرے اور تجزیے۔

ڈیرہ غازیخان

کمشنر ڈیرہ غازیخان ڈویژن ڈاکٹر ارشاد احمد نے معمول کے مطابق علی الصبح شہر کاتفصیلی دورہ کیا. انہوں نے گلی محلوں، بلاکس، پارکس،

شاہراہوں اور دیگر مقامات کاد ورہ کرتے ہوئے صفائی، سیوریج، تجاوزات اوردیگر معاملات کا جائزہ لیا اور ہدایات جاری کیں.

کارپوریشن، سالڈ ویسٹ منیجمنٹ کمپنی، پی ایچ اے اوردیگر متعلقہ محکموں کے افسران ہمراہ تھے.

کمشنر نے کہاکہ صفائی او ر سیوریج کا عملہ علی الصبح گلی محلوں میں نکلے. افسران ملازمین کی حاضری کام کے دوران چیک کریں.

فرائض میں کوتاہی اور عدم دلچسپی برداشت نہیں کی جائے گی. انہوں نے پی ایچ اے کے افسران کو ہدایت کی کہ

وہ شہر کے خالی پلاٹوں کو پارکس میں ڈویلپ کرنے، گرین بیلٹس اور میڈینز کی بہتری کیلئے اقدامات کریں.

انہوں نے کہاکہ کارپوریشن، سالڈ ویسٹ منیجمنٹ کمپنی اور دیگر محکمے خراب مشینری کو فوری طور فنکشنل کریں.

شاہراہوں کو مکینیکل سویپر کے ذریعے صاف کرنے کے ساتھ مناسب چھڑکاؤ کیا جائے.

تجاوزات کے خاتمہ اور عمارتی مٹیریل ڈالنے والوں کے خلاف کارروائی کیلئے خصوصی سکواڈ تشکیل دیا جائے. انہوں نے کہاکہ وہ تمام معاملات کی خود نگرانی کریں گے

عدم دلچسپی پر متعلقہ محکموں کے سربراہان کے خلاف بھی کارروائی عمل میں لائی جاسکتی ہے.

::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::
ڈیرہ غازیخان

ضلع کچہری ڈیرہ غازیخان کی صفائی، تجاوزات کے خاتمہ، محفوظ پارکنگ اورسائلین کی سہولت کیلئے بہتر حکمت عملی مرتب کرنے کا فیصلہ کیاگیاہے.

ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج ڈیرہ غازیخان شاہزیب سعید، آر پی او محمد فیصل رانا، ڈپٹی کمشنر کیپٹن (ر) محمد علی اعجاز اور ڈی پی او عمر سعید نے کچہری کا تفصیلی دورہ کیا.

افسران نے کہاکہ کچہری میں عوامی رش او ربے ہنگم ٹریفک کو دیکھتے ہوئے سخت فیصلے کیے جائیں گے

جس کیلئے وکلاء برادری اور تمام سٹیک ہولڈرز کا تعاون حاصل کیا جائے گا. ضلع کچہری میں عدالتی و دیگر معاملات کیلئے مردوخواتین کی کثیر تعداد رخ کرتی ہے

ان کی سکیورٹی، سہولیات اور دیگر متعلقہ معاملات مشاورت سے بہتر کیے جائیں گے.

افسران نے ضلع کچہری کے مختلف شعبوں، سرکاری دفاتر، وکلاء چیمبرز اور دیگر احاطوں کا دورہ کیا.
:::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::
ڈیرہ غازیخان

عالمی معیار کے فلڈ لائٹ کرکٹ سٹیڈیم ڈیرہ غازیخان کو کھیلوں کیلئے کھول دیاگیا. آرمی پبلک سکول پشاور کے شہداء کی یاد میں انڈر 13اور 16کے مابین نمائشی میچ کھیلا گیا

جس میں انڈر 16کی ٹیم نے کامیابی حاصل کی. مہمان خصوصی ڈپٹی کمشنر ڈیرہ غازیخا ن کیپٹن (ر) محمد علی اعجاز نے کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کیے.

ڈویژنل سپورٹس آفیسر عطا الرحمن، کوچز سلیم شہزاد، افتخار راجہ اور کلیم فاروقی کے علاوہ ارشد علی اوردیگر موجود تھے.

قبل ازیں ڈپٹی کمشنر کاوزیر اعلی کرکٹ اکیڈمی کے کھلاڑیوں، کوچز سے تعارف کرایاگیا. ڈویژنل سپورٹس آفیسر نے سپورٹس سٹیڈیم اور کھیلوں کے سرگرمیوں کے حوالے سے

بریفنگ دی. ڈپٹی کمشنر نے کہاکہ سٹیٹ آف دی آرٹ فلڈ لائٹ کرکٹ سٹیڈیم کو کھیلوں کے فروغ کیلئے اوپن کیاجائے.

کورونا ایس او پیز کا خیال رکھتے ہوئے زیادہ سے زیادہ میچز کرائے جائیں تاکہ ٹیلنٹ ابھر کر سامنے آ سکے.

انہوں نے کہاکہ وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان احمد خان بزدار کھیلوں کے فروغ کیلئے ہر ممکن اقداما ت کر رہے ہیں.

ان کے ویژن کی تکمیل کیلئے ڈویژنل سپورٹس آفس کو فعال کردارادا کرنا ہو گا.
:::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::

ڈیرہ غازیخان

شاکرمنیر نے اسسٹنٹ ڈائریکٹر زراعت توسیع تحصیل کوہ سلیمان کاچارج سنبھال کر کام شروع کر دیا ہے.
:::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::
ڈیرہ غازیخان

انجینئرآصف جان مروت نے ایس ای میپکو ڈیرہ غازیخان سرکل کا چارج سنبھال کر کام شروع کرد یا ہے.
:::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::
ڈیرہ غازیخان

ڈیرہ غازیخان میں میونسپل سروسز اور دیگر معاملات کے بہتر حل کیلئے وزیر اعلی کی تشکیل کردہ ڈویژنل ہیڈکوارٹر اینڈ ایمپلی منٹیشن کمیٹی اجلاس 19دسمبر کو گیارہ بجے

دن کمشنر ڈاکٹر ارشاد احمد کی زیر صدارت منعقد ہوگا

علاوہ ازیں ضلع ڈیرہ غازیخان کے اراکین اسمبلی کی رابطہ کمیٹی کااجلاس اسی روز ساڑھے بارہ بجے دوپہر ڈپٹی کمشنر آفس میں منعقد ہو گا.

یہ بات ان کے آفس سے جاری مراسلوں میں کہی گئی ہے.
:::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::

ڈیرہ غازیخان

ضلع ڈیرہ غازیخان میں کورونا وائرس کی ایس او پیز کی خلاف ورزی پر کارروائی کاسلسلہ جاری ہے.

کوٹ چھٹہ میں مزید چار دکانیں سیل کرنے کے ساتھ دکانداروں کو 3500روپے جرمانہ بھی عائد کیاگیا.

اسسٹنٹ کمشنر کوٹ چھٹہ محمد اسد چانڈیہ نے مارکیٹوں کے معائنہ کے دوران کارروائی کی. انہوں نے سہولت بازار کوٹ چھٹہ کا بھی دورہ کیا.

علاوہ ازیں ڈیرہ غازیخان میں تعینات ہونے والے نئے اسسٹنٹ کمشنر صدر مہدی ملوف نے بھی بلاک 6کے سہولت بازار کا دورہ کرتے ہوئے

سرکاری نرخوں پر اشیائے خوردونوش کی دستیابی چیک کی. انہو ں نے زیر تعمیر انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی کا بھی دورہ کیا.
:::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::
ڈیرہ غازیخان

ضلع ڈیرہ غازیخان میں بغیر لائسنس میڈیکل سٹور، کلینک، ہسپتال کے قیام کے ساتھ میڈیکل پریکٹس کرنے والوں کے خلاف کریک ڈاون کا فیصلہ کیاگیا ہے.

ہسپتال اور کلینک کی فارمیسی کو بھی ریگولیٹ کیاجائے گا. فارمیسی کیلئے لائسنس لازمی قرار دیاگیاہے.

ڈسٹرکٹ ہیلتھ اتھارٹی، ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی پاکستان میڈیکل ایسوسی ایشن کے عہدیداروں کے ساتھ رابطہ کر کے قانون کے مطابق فارمیسی کیلئے لائسنس اوردیگر

طریقہ کار طے کرے گی. اس بات کافیصلہ ڈپٹی کمشنر کیپٹن (ر) محمد علی اعجاز کی زیر صدارت ڈسٹرکٹ کوالٹی کنٹرول بورڈ کے اجلاس میں کیاگیا.

اجلاس میں 22کیسز کی سماعت کی گئی. ڈپٹی کمشنر نے فریقین کی سماعت کے بعد سات کیسز عدالت کو بھجوانے کے احکامات جاری کیے.

انہوں نے قواعد و ضوابط بہتر کرنے پر چھ کیسز میں تنبیہہ جبکہ سات کیسز پر ڈرگ انسپکٹرز کو دوبارہ وزٹ کر کے آئندہ اجلاس میں

رپورٹ پیش کرنے سمیت نو کیس آئندہ اجلاس کیلئے ملتوی کر دیئے. اجلا س میں دیگر معاملات کا جائزہ لیتے ہوئے ہدایات جاری کی گئیں.

اجلاس میں سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر خلیل احمد، سیکرٹری کوالٹی کنٹرول بورڈ عامر شکیل، ۔۔فارماسسٹ شاکر صدیقی اوردیگر اراکین موجود تھے

About The Author