نومبر 14, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

بہاولنگر کی خبریں

بہاول نگرسے نامہ نگاروں اور نمائندگان کے مراسلوں پر مبنی خبریں،تبصرے اور تجزیے۔

بہاولنگر
(صاحبزادہ وحید کھرل)

پولیس کی گزشتہ 24گھنٹوں کے دوران بڑی کاروائی،2اے کیٹیگری سیمت 6اشتہاری مجرمان اور8 عدالتی مفروران گرفتار،شراب چرس اور اسلحہ ناجائز برآمد۔

تفصیلات کے مطا بق ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر بہاولنگرقدوس بیگ کی ہدایت پر ضلع بھر میں جرائمپیشہ افراد کے خلاف کامیاب کاروائیاں جاری ہیں۔

ضلعی پولیس نے گزشتہ 24گھنٹوں کے دوران 2اے کیٹیگری سیمت 6اشتہاری مجرمان اور8 عدالتی مفروران گرفتارکیے۔

ایس ایچ ا و تھانہ سٹی بی ڈویژن خلیل احمد کی سربراہی میں محمد آصف ASIنے مخبر کی اطلاع پر پولیس ٹیم کے ہمراہ کاروائی کرتے ہوئے

پل فورڈواہ سے ملزم آصف علی کو گرفتار کرلیا ملزم کے قبضہ سے شراب 55لیٹر برآمد ہوئی۔اسی طرح فضل عباس سب انسپکٹرنے کاروائی کرتے ہوئے ملزم اللہ دتہ کو گرفتار کیا

جس کے قبضہ سے 50لیٹر شراب برآمد ہوئی۔فریاد حسین سب انسپکٹر تھانہ فقیر والی نے پولیس ٹیم کے ہمراہ کاروائی کرتے ہوئے

چک 429/6.R سے ملزم اللہ رکھا کو گرفتار کر لیا ملزم کے قبضہ سے چرس 320 گرام بر آمد ہوئی۔

علی رضا سب انسپکٹر تھانہ صدر چشتیاں نے ملزم محمداکرام کو گرفتار کرکے قبضہ سے پسٹل 30بور برآمد کرلیا جبکہ اعجاز احمد ASIتھانہ صدر چشتیاں نے دوران انٹیروگیشن

ملزم فیاض احمد کے انکشاف و نشاندہی پر اسلحہ ناجائز پسٹل 30 بور آمد کیا۔ گرفتار ملزمان کے خلاف الگ الگ مقدمات درج کرکے تفتیش کا عمل جاری ہے۔

اس موقع پر ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر قدوس بیگ نے کہا کہ ضلعی پولیس فرائض منصبی کو بخوبی

نبھارہی ہے اور عوام کے جان و مال کے تحفظ کے لیے میدان عمل میں سرگرم ہے۔

:::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::

:بہاول نگر
(صاحبزادہ وحیدکھرل)

ڈپٹی کمشنر محمد شعیب خان جدون نے کہا ہے کہ سانحہ اے پی ایس پشاور پر قوم کے زخم آج بھی تازہ ہیں، شہدا کے لواحقین آج بھی غم سے نڈھال ہیں،

مگر حوصلے جوان ہیں، آج اس سانحے کی پورے ملک میں چھٹی برسی منائی جا رہی ہے۔ یہ بات انہوں بلدیہ چوک بہاول نگر میں شہدا کی یاد میں شمعیں روشن کرنے کے دوران کہی۔

اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر منور حسین مگسی اور دیگر افسران اور شہری بھی موجود تھے۔ ڈپٹی کمشنر شعیب جدون نے کہا کہ

معصوم شہیدوں کی قربانیوں کو پاکستانی قوم نہیں بھول سکتی قومی سانحے کی یاد میں ہر شخص آج بھی دل گرفتہ ہے۔

انہوں کہا کہ ان شہدا کے خون نے قوم کو دہشت گردوں کے خلاف متحد کیا اور اس کے بعد ہماری بہادر مسلح افواج نے دہشت گردی کے ناسور کا ڈٹ کر مقابلہ کیا

اور اس عفریت کا خاتمہ کیا بلکہ نیشنل ایکشن پلان کے تحت دہشت گردی کے خلاف تمام اداروں نے مل کر مربوط لائحہ عمل کے تحت جنگ جیتی اور قوم کو اس ناسور سے نجات دلائی۔

انہوں نے کہا کہ قوم شہداء اے پی ایس کو کبھی فراموش نہیں کرسکتی اور ہم اپنے ہیروز کو

ہمشہ یاد رکھیں گے۔

:::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::

:بہاول نگر

محکمہ ماحولیات بہاول نگر نے 126سکس آر فقیر والی ہارون آباد میں کاروائی کرتے ہوئے

منی کاٹن جننگ انڈسٹریل یونٹ کو آلودگی پھیلانے کی پاداش میں سربمہر کردیا ہے۔

بہاول نگر۔ محکمہ ماحولیات بہاول نگر نے 126سکس آر فقیر والی ہارون آباد میں کاروائی کرتے ہوئے منی کاٹن جننگ انڈسٹریل یونٹ کو آلودگی پھیلانے کی پاداش میں سربمہر کرہے۔

:::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::

:بہاولنگر

محکمہ ماحولیات بہاولنگر کی بھٹہ ہاے خشت کی

آلودگی و سموگ کے خلاف قانونی کاروائی

آصف چیمہ برکس کوسیل کر کے منتظم بھٹہ راشد چیمہ کےخلاف مقدمہFIR
و استغاثہ درج

About The Author