رحیم یار خان
گانگا ویلفیئر سوسائٹی رحیم یار خان کے ترجمان جام راشد مجنوں گانگا نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ
الحمد للہ، آج گانگا نگر سے گزرنے والے فتح مائنر کے کھال کی مرمت و تعمیر کا کام
یہاں تک پہنچ چکا ہے. 42فٹ ٹوٹی ہوئی دیوار کی جگہ نئی دیوار تعمیر اور پلستر ہو چکی ہے. 110فٹ کھال کی دیواروں کی مرمت
اور فرش کی گراؤنڈنگ بھی کر لی گئی ہے
ایک پل کے ٹوٹے ہوئے شولڈرز دوبارہ بنائے دیئے گئے ہیں
کھال پر آر سی سی چھت والی ایک نئی پل کی تعمیر بھی کی آخری مرحلے میں
داخل ہو چکی ہے
یہ تمام تر کام اپنی مدد آپ کے تحت جام ایم ڈی گانگا کی ہدایات و نگرانی میں کیا گیا ہے.
انہوں نے مزید بتایا کہ ہمارے گاؤں میں سب لوگ اپنے اپنے گھروں کے سامنے
اپنی گلیوں کی صفائی ستھرائی ذمہ داری سے کرتے چلے آ رہے ہیں
گانگا نگر کے صاف ستھرا اور مثالی گاوں ہونے کی بڑی وجہ یہی
روٹین اور احساس ذمہ داری ہے کوئی گھر والا بھی گلی میں گند اور کچرا نہیں پھینکتا۔
اے وی پڑھو
سیت پور کا دیوان اور کرکشیترا کا آشرم||ڈاکٹر سید عظیم شاہ بخاری
موہری سرائیکی تحریک دی کہاݨی…||ڈاکٹر احسن واگھا
محبوب تابش دے پرنے تے موہن بھگت دا گاون