پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیف ایگزیکٹو وسیم خان کا کہنا ہے
وزیر اعظم بورڈ کے معاملات میں مداخلت نہیں کرتے ۔
خواہش ہے کہ میں اگلی مدت کیلیے بھی کرکٹ بورڈ میں کام کروں ۔
نیوزی لینڈ کیخلاف سیریز میں کپتان کا فیصلہ ٹور سلیکشن کمیٹی کرے گی۔ ہم تو تیار ہیں بھارت فیصلہ کرے کہ اسے کب کھیلنا ہے ۔۔
کراچی پریس کلب میں میڈیا سے گفتگو کے دوران سی ای او پاکستان کرکٹ بورڈ وسیم خان کا کہنا تھا کہ
ٹور سلیکشن کمیٹی با اختیار ہے ۔ بابر اعظم کے ان فٹ ہونے پر نئے کپتان کا فیصلہ کمیٹی خود کرے
وسیم خان، چیف ایگزیکٹیو پی سی بی
وسیم خان نے کہا پی سی بی پانچ سالہ پالیسی پر عمل پیرا ہے ۔ وزیر اعظم سے مشاورت ہوتی ہے ۔ تاہم وہ بورڈ کے معاملات میں مداخلت نہیں کرتے ۔
وسیم خان، چیف ایگزیکٹیو پی سی بی
ان کا کہنا تھا کہ مسائل کے باوجود ڈومیسٹک کرکٹ جاری رکھے ہوئے ہیں ۔
آئندہ برس ایک نہیں چار ٹیمیں دورہ پاکستان کریں گی ۔ ہم بھارت کے خلاف کھیلنے کیلیے تیار ہیں ۔
بی سی سی آئی فیصلہ کرے اس کوکب اور کہاں کھیلنا ہے ۔
پالیسی کے تسلسل کے لئے خواہش ہے کہ اگلی مدت کے لیے بھی بورڈ میں ذمہ داریاں ادا کرتا رہوں۔
اے وی پڑھو
بھارت کو فائنل میں عبرتناک شکست، پاکستان نے ایشیا ایمرجنگ کپ جیت لیا
لاہور میں پاکستان کا سب سے اونچا پرچم نصب کیا جائے گا
برلن میں جاری اسپیشل اولمپیکس میں قومی سائیکلسٹ کی نمایاں کارکردگی