بہاولنگر
(صاحبزادہ وحید کھرل کی رپورٹ)
بہاولنگرضلع کی بدقسمتی ہے کہ یہاں جب بھی کوئ ایمانداری سے کام کرنے والا کرپٹ مافیااور کام چور ملازمین کے ناک میں نکیل ڈال کرڈیوٹی
ایمانداری سے سر انجام دلوانے والا آفیسر تعینات ہوا ہے یہاں کے برسراقتدارٹولے نے اسے صرف اپنی جی حضوری اور ناجائز مطالبات نہ ماننے
پر ٹرانسفر کروا دیا ہے ڈی پی او شارق کمال صدیقی ہو ڈی سی او رانا سلیم افضل ہو اے سی حمیرا ارشاد ہو غرض ہرحکومت،پی پی پی، ن لیگ یا پی ٹی آئ کا ہر دور میں سیاسی افراد نے اپنی انا کی تسکین کے لیئے
بہاولنگر کی ترقی میں کردار ادا کرنے والے آفیسر کو ٹکنے نہیں دیا بہاولنگر ہیلتھ میں عرصہ دراز سے معاملات انتہائ خراب تھے ملازمین اپنی مرضی سے ڈیوٹی پر آتے مریضوں کیلئے ادویات ناپید تھیں ضلعی محکمانہ انتظامی مشینری کو
زنگ لگ رہا تھا کرپشن عروج ہر تھی اور کارکردگی کے لحاظ سے صوبہ پنجاب کے36 اضلاع میں سےبہاولنگر آخری نمبر پرآگیا تھا
ایسے میں بہاولنگر میں ایک مرد مجاہد سی ای او ہیلتھ جس کا نام ڈاکٹرانعام اللہ جمالی تعینات ہوا
جس نے اپنی بہترین پالیسی انتظامی صلاحیتوں کی بدولت بہاولنگر کو 36 ویں نمبر سے یکلخت 26 ویں نمبر پر لا کھڑا کیا
کام چور کرپٹ ملازمین کے خلاف سخت محکمانہ کاروائ کی گئی کرپشن کی روک تھام کی گئی
صحافتی اور سیاسی افراد کی جانب سے ناجائز مطالبات کو یکسر مسترد کیا گیا اور میرٹ پر امور کی انجام دہی کو یقینی بنایا،کرپٹ اہلکار جو
عرصہ دراز سے قومی خزانے کودیمک کی طرح چاٹ رہے تھے اپنی اور اپنے سیاسی آقاؤں کی تجوریاں بھر رہے تھے
انکے ہاتھ روک کر اپنی اصل تعیناتی کے اسٹیشنز پر بھیجا جب کرپٹ برسراقتدار بااثر سیاستدانوں کے ڈیروں کے خرچے بندہوئے تو سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر جمالی
ان سیاسی ٹولے کی آنکھوں میں کھٹکنے لگا ہے اور اب اسے بہاولنگر سے تبدیل کروانے کی تیاریاں کی جا رہی ہیں کیونکہ سی ای اوہیلتھ نے تحریک انصاف
کے ممبران اسمبلی کے ناجائز مطالبات تسلیم کرنے سے انکار کر دیا ہے
اور ان کی جی حضوری کی بجائے اپنے فرائض منصبی ایمانداری سے انجام دینے کا بابانگ دہل اعلان کیا ۔۔۔
سوال یہ ہے کہ آخر کب تک بہاولنگر کی عوام کے ووٹوں سے منتخب ہونے والے سیاسی لٹیرے اپنے ہی حلقہ کی تعمیر و ترقی کی راہ میں رکاوٹ بنتے رہیں گے
کب تک صرف قومی مفادپر اپنے ذاتی مفاد کو ترجیح دیتے رہیں گے خدا راہ بہاولنگر کی عوام سے اپیل ہے کہ
وہ اب ان سیاسی لٹیروں کے سامنے سیسہ پلائ دیوار بن جائیں اور سی ای او ہیلتھ بہاولنگر انعام اللہ جمالی کے حق میں سوشل میڈیا پر اپنی آواز بلند کریں تاکہ
بہاولنگر ایک ایماندار کام کرنے والے آفیسر سے محروم نہ ہوجائے اور یہ کرپٹ ٹولہ پھر وکٹری بناتاہوا اپنے مذموم مقاصد میں کامیاب ہوجائے۔۔
اس خبر کو اتنا شئیر کریں کہ یہ وزیر اعظم پاکستان وزیر اعلی پنجاب سیکرٹری ہیلتھ پرائمری اینڈ سیکنڈری کیپٹن عثمان تک پہنچ جائے۔۔۔۔۔۔۔
اے وی پڑھو
سیت پور کا دیوان اور کرکشیترا کا آشرم||ڈاکٹر سید عظیم شاہ بخاری
موہری سرائیکی تحریک دی کہاݨی…||ڈاکٹر احسن واگھا
محبوب تابش دے پرنے تے موہن بھگت دا گاون