نومنتخب امریکی صدرجوبائیڈن: گوگل پر سب سے زیادہ سرچ کی جانیوالی شخصیت
سرچ انجن گوگل نے دنیا میں2020 کے دوران سب سے سرچ کی جانیوالی شخصیات کی فہرست جاری کر دی ہے۔
گوگل کے مطابق تلاش کے حوالے سے جو فہرست ترتیب دی گئی ہے اس میں اجتماعی رحجانات کو پیش نظر رکھا گیا ہے۔
امریکہ کے نومنتخب صدر جوبائیڈن سرفہرست ہیں جن کو گوگل پر سب سے زیادہ سرچ کیا گیا ہے۔
انہوں نے ڈونلڈ ٹرمپ کے مقابلے میں الیکشن جیتا اور وہ امریکہ کے 46 ویں صدر ہوں گے۔ بائیڈن20 جنوری 2021 کو حلف اٹھائیں گے۔
.
بائیڈن سابق امریکی صدر باراک اوباما کے دور میں نائب صدر بھی رہے۔ وہ 20نومبر1942 کو ریاست پنسلوینیا میں پیدا ہوئے۔ انہوں نے تاریخ اور سیاسیات کے بعد قانون کی تعلیم حاصل کی۔
قانون کی تعلیم مکمل کرنے کے بعد انیس سو اڑسٹھ میں جو بائیڈن نے وکالت کا آغاز کیا۔ اسی دوران وہ ڈیموکریٹک پارٹی کے متحرک رکن بن گئے اور1977 میں نیو کاسل کاؤنٹی کونسل کے رکن منتخب ہوئے۔
جوبائیڈن نے دو شادیاں کیں۔ ان کی پہلی اہلیہ 1973میں ایک کار حادثے کا شکار ہوگئیں۔انہوں نے دوسری شادی 1977میں کی۔
نومنتخب امریکی صدر 1973 میں امریکی سینیٹ کے رکن منتخب ہوئے اور وہ اس وقت ملکی تاریخ کے پانچویں کم عمر ترین سینیٹر تھے۔
.
گوگل پر سب سے زیادہ سرچ کی جانیوالی سیاسی شخصیت جو بائیڈن کو طویل عرصے تک امریکی سینیٹر رہنے کا اعزاز بھی حاصل ہے۔ وہ 1973 سے 2009 تک سینیٹر رہے۔
سنہ2009 میں جوبائیڈن امریکہ کے74ویں نائب صدر بنے اور 2017 تک صدراوباما کے نائب صدر رہے۔ وہ طویل عرصے سے سیاست میں ہیں اور پاکستان کے دورے بھی کر چکے ہیں۔
انہوں نے2008 اور2011 میں پاکستان کا دورہ کیا۔ پاکستان کی طرف جو بائیڈن کو2008 میں ہلال پاکستان کے ایوارڈ سے نوازا گیا۔
اے وی پڑھو
موہری سرائیکی تحریک دی کہاݨی…||ڈاکٹر احسن واگھا
حکایت :مولوی لطف علی۔۔۔||رفعت عباس
حکایت: رِگ ویدوں باہر۔۔۔||رفعت عباس