جون 28, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

سال 2020میں گوگل پر سب سے زیادہ تلاش کی جانیوالی خبریں

سرچ انجن گوگل نے دنیا میں2020 کے دوران سب سے تلاش جانیوالی خبروں کی فہرست جاری کر دی

سال 2020میں گوگل پر سب سے زیادہ تلاش کی جانیوالی خبریں

سرچ انجن گوگل نے دنیا میں2020 کے دوران سب سے تلاش جانیوالی خبروں کی فہرست جاری کر دی ہے۔

گوگل کے مطابق تلاش کے حوالے سے جو فہرست ترتیب دی گئی ہے اس میں اجتماعی رحجانات کو پیش نظر رکھا گیا ہے۔

سال2020 میں کورونا وائرس کے متعلق سب سے زیادہ خبروں کو تلاش کیا گیا۔ الیکشن رزلٹ، ایران اور بیروت کو بھی سرچ کیا گیا۔

ہنٹا وائرس، بے روزگاری، ٹیسلا اسٹاک، بہارالیکشن رزلٹ اور بلیک لائیو میٹر کے متعلق بھی خبریں میں سال2020 میں سب سے زیادہ سرچ کی گئی ہیں۔

دنیا میں سب سے زیادہ استعمال ہونے والے سرچ انجن پرسال2020 میں لوگوں نے کورونا وائرس، کھانوں کی تراکیب، گانے، شخصیات، ٹی شوز، ڈرامے اور فلموں کے متعلق بھی سرچ کیا۔

سب سے زیادہ سرچ کی جانیوالی شخصیات میں نومنتخب امریکی صدر جو بائیڈن پہلے نمبر پر ہیں اور شمالی کوریا کے سربراہ کم جونگ ان دوسرے۔

شمالی کوریا کے سربراہ کم جونگ اون کے متعلق یہ بھی سرچ کیا گیا کہ ان کی موت کی تاریخ کیا ہے۔ سب زیادہ سرچ کم جونگ ان کو کورونا وائرس ہونے کے متعلق کی گئی۔ شمالی کوریا کے سربراہ کی موت کے حوالے سے اپریل اور مئی2020 کے درمیان سب سے زیادہ سرچ کی گئی۔

%d bloggers like this: