دسمبر 22, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

ڈیرہ غازیخان کی خبریں

ڈیرہ غازی خان سے نامہ نگاروں اور نمائندگان کے مراسلوں پر مبنی خبریں،تبصرے اور تجزیے۔

ڈیرہ غازیخان

()ڈی پی او عمر سعید ملک نے کہا ہے کہ جرائم کو جڑ سے اکھاڑنے کا عزم کرتے ہوئے واردات کرنے والے ملزمان کو قانون کے کٹہرے میں لائیں ان خیالات کا اظہار انہوں نے

پولیس افسران سے میٹنگ کے دوران کیا ڈی پی او عمر سعید ملک نے پولیس افسران سے خصوصی میٹنگ کرتے ہوئے کہا کہ بہتر حکمت عملی اپناتے ہوئے ڈکیتوں کے

گرد گھیرا تنگ کیا جائے اور ایسے تمام مقدمات جو سنگین نوعیت کے ہیں جن میں ملزمان کی گرفتاری بقایا ہے ایسے مقدمات میں ملوث ملزمان کو ٹریس آوٹ کرتے ہوئے جلد گرفتاری عمل میں لائی جائے۔

انہوں نے کہا کہ اگر تھانہ کے علاقہ میں کوئی جرم سرزد ہوتا ہے تو خصوصاً ڈکیتی کے حوالے سے فوری طور پر تمام ایس ایچ اوز ایک ٹیم کی طرح کام کرتے ہوئے واردات میں ملوث ملزمان کو ٹریس اور گرفتار کرنے میں کوئی کسر نہ چھوڑیں۔ ڈی پی او عمر سعید ملک نے مزید کہا کہ

ہر تھانہ میں جتنے بھی سنگین مقدمات زیر تفتیش/ پینڈنگ ہیں ایس ایچ اوز ان کی خود نگرانی کرتے ہوئے ان میں ملوث ملزمان کی جلد گرفتاری عمل میں لائیں کیونکہ میری اولین ترجیح ہی صرف عوام الناس کے جان و مال کا تحفظ ہے۔


ڈیرہ غازیخان()

تھانہ وہوا پولیس نے بھر پور کاروائی عمل میں لا کر 8 جواریوں کو تاش جواء کھیلتے ہوئے گرفتار کر لیا اور داٶ پر لگی رقم اور موبائل وغیرہ قبضہ پولیس میں لے لی

تفصیلات کے مطابق ڈی پی او عمر سعید ملک کی ہدایت پر تھانہ وہوا پولیس نے سماج دشمن عناصر اور معاشرے کے ناسور اور جواء جیسی لت میں مبتلا ملزمان عمران، کرامت، اعجاز، وزیر وغیرہ 8 کو تاش جواء کھیلتے ہوئے بر وقت کاروائ کر کے رنگے ہاتھوں گرفتار کر لیا

اور ملزمان نے جو رقم اور موبائل وغیرہ داٶ پر لگا رکھی تھی وہ بھی قبضہ پولیس میں لے کر ملزمان کے خلاف جواء بازی ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کر دیا ہے ایس ایچ او تھانہ وہوا ابرار احمد نے کہا کہ میرا مقصد پر امن معاشرہ اور بر وقت انصاف کی فراہمی ہے

اور میں اپنے علاقے میں سماج دشمن عناصر اور ان کے سہولت کاروں کے خلاف بھر پور کاروائیاں کر کے زیادہ سے زیادہ گرفتار عمل میں لاٶں گا

اور اچھے معاشرے کے قیام کے لئے عوام الناس کا کردار بھر پور اہمیت کا حامل ہوتا ہے اس لئے میں عوام الناس سے اپیل کر تا ہوں کہ اچھے معاشرے کے قیام اور علاقہ میں امن و امان کے قیام کے لئے آپ پولیس کا بھر پور ساتھ دیں۔


ڈیرہ غازیخان()

ڈی ایس پی پٹرولنگ پولیس ڈی جی خان شاہ عالم گشکوری نے کہا ہے کہ پیٹرولنگ پولیس کرائم کنٹرول کے ساتھ ساتھ ہیلپنگ فورس بھی ہے اور سیف ہائی وے سلوگن کے

تحت پیٹرولنگ سے ہائی ویز پر الحمدللہ 95 فیصد کرائم کنٹرول ہو گئے ہیںان خیالات کا اظہار انہوں نے پٹرولنگ پولیس ڈسٹرکٹ کی زیر نگرانی انچارج پوسٹس کی

میٹنگ کی صدارت کر تے ہوئے کیا ڈی ایس پی پٹرولنگ پولیس شاہ عالم گشکوری نےانچارجز سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اپنی ڈیوٹی تندہی اور خوش اسلوبی سے سر انجام دیں موثر پیٹرولنگ کریں جملہ ملازمان پوسٹ پر اپنی حاضری یقینی بنائیں ایس او پی کے مطابق ڈیوٹی

سر انجام دیں کسی قسم کی غفلت لاپرواہی کو برداشت نہیں کیا جائے گا مسافروں کی ہر ممکن مدد کریں اور ان کے تحفظ کو یقینی بنائیں 1124 ہیلپ لائن کا مقصد عوام الناس کی دوران سفر کسی بھی مشکل صورتحال میں

بروقت مدد کرنا ہے پٹرولنگ پولیس اپنی ڈیوٹی سر انجام دے رہی ہے میٹنگ میں ڈسٹرکٹ کی تمام انچارجز پوسٹس ناصر حسین قادری ،قسور عباس

،غلام اکبر ،محسن عباس ،سعید احمد ،اعجاز کلاچی،فیاض ملغانی،اورنگزیب اور قیوم نے شرکت کی میٹنگ میں چوکیوں کی کارکردگی کا جائزہ لیا گیا اور نمایاں کارکردگی کے حامل انچارج پوسٹس کی کاوشوں کوسراہا گیا۔


ڈیرہ غازیخان()

انجمن آڑھتیا ن نیو سبزی منڈی کے حالیہ ہو نے والے الیکشن میں جیتنے والے نو منتخب عہدیداران کی تقریب حلف برداری بروز ہفتہ ہو گی

،نو منتخب عہدیداران کو انجمن تاجران ضلع ڈیرہ غازیخان کے عہدیداران کی طرف سے مبارکباد پیش کی گئی تاجروں کے حقوق کے تحفظ کیلئے ملکر کام کرنے کا عزم۔ تفصیلات کے مطابق انجمن آڑھتیان نیو سبزی منڈی کے

بارہ سال بعد ہو نے والے الیکشن کے نو منتخب عہدیداران صدر ملک حسین بخش آرائیں،جنرل سیکرٹری سجاد کریم رند،چیئر مین حاجی عبد الغفار،سرپرست اعلیٰ سید نصیر آغا پٹھان،سینئر نائب صدر ملک کاشف علی،

نائب صدر تیمور اقبال رند،ڈپٹی جنرل سیکرٹری حاجی عبد اللہ،فنانس سیکرٹری ملک ندیم آرائیں،سیکرٹری اطلاعات ملک عبد الستار آرائیں،ملک غلام فرید سیوڑہ کی

تقریب حلف برداری 12دسمبر بروز ہفتہ نیو سبزی منڈی سروروالی ملتان روڈ پر ہوگی جس کے مہمان خصوصی پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی رہنماء و سابق ایم این اے سردار سیف الدین خان کھوسہ اور ایم پی اے محمد حنیف خان پتافی ہوں گے دریں اثناء مرکزی انجمن

تاجران ضلع ڈیرہ غازیخا ن نے ضلعی صدر شیخ محمد نقیب کے ہمراہ وفد کی صورت میں ملاقات کرتے ہو ئے مبارکباد پیش کی اور پھولوں کے ہار پہنائے وفد میں سٹی صدر جان عالم خان لغاری، جنرل سیکرٹریز طارق اسماعیل قریشی،جاوید اسحاق مستوئی

،چیئر مین ایگزیکٹو کمیٹی حاجی رانا نذیر احمد،کوآرڈینیٹر جاوید حیدری، سیکرٹری انفارمیشن طاہر معراج،رانی بازار کے شیخ محمد گلفام،محمد شاہد،ہیئر ڈریسرز پنجاب کے صدر حاجی محمد لطیف سپل

،حاجی محمد حسین و دیگر موجود تھے۔ نومنتخب صدر ملک حسین بخش و جنرل سیکرٹری سردار سجاد کریم رند نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہم ذاتی مفادات سے بالاتر ہوکر منڈی کے آڑھتیوں کے حقوق کے تحفظ کیلئے

یک جان ہوچکے ہیں اور تمام آڑھتیوں کے متفقہ مفاد میں منڈی کی ملتان روڈ سرور والی کے مقام پر منتقل کئے جانے اور اسکی منظوری کے لیے کام کرینگے

مرکزی انجمن تاجران ڈیرہ غازی خان کے عہدیداران نے انجمن آڑھتیان کے ساتھ ملکر بھرپوز جدوجہد اور تعاون کا عزم کیا ۔


ڈیرہ غازیخان()

کرپٹ عناصر اور رشوت خور عناصر کے خلاف عملی طور پر کاروائی کر نے کے لئے کو ئی بھی کسر اٹھا نہ رکھی جا ئے اختیارات سے تجاوز کر نا بھی کرپشن کے

زمرے میں آتا ہے رشوت خور عناصر کو کیفر کردار تک پہنچائے بغیر چین سے نہیں بیٹھیں گے ان خیالات کا اظہار ریجنل ڈائریکٹر اینٹی کرپشن حافظ احمد طارق نے ماہا نہ میٹنگ کے دوران اینٹی کرپشن افسران سے

خطاب کر تے ہو ئے کیا اس موقع پر ڈپٹی ڈائریکٹرز میاں محمد بلال ،امیر تیمور ،اسسٹنٹ ڈائریکٹرز کاشف رفیق ،عمر عبد الرحمن ، اطہر محمود کانجو ،محمد احمد شیخ ،مبارک احمد ،آصف نور

،سی او ہیڈ کوارٹر ملک عبد المجید آرائیں ،سرکل آفیسر ارشد رند ،سی او راجن پور ملک غلام اصغر ،،پی اے شمشیر گورمانی ،ناصر امین ،عرفان غنی ،شہزاد خان ،ناصر عباس ،ریڈر عارف بخاری کے علاوہ دیگر بھی موجود تھے اس موقع پر ڈائریکٹر اینٹی کرپشن حافظ احمد طارق نے کہا کہ

ڈی جی اینٹی کرپشن گوہر نفیس کی ہدایات پر چھوٹی مچھلیوں کے ساتھ ساتھ بڑے کرپٹ مگر مچھوں پر بھی ہاتھ ڈالا جا ئے کیو نکہ رشوت خور اور کرپٹ عناصر ملکی ترقی میں بہت بڑی رکاوٹ ہیں

انہوں نے اینٹی کرپشن افسران کلو ہدایت کی کہ وہ کسی قسم کے دباﺅ کو خاطر میں نہ لاتے ہو ئے کرپٹ عناصر سے قوم کی پائی پائی وصول کریں انہوں نے کہا کہ اختیارات سے تجاوز کر نا بھی کرپشن کے زمرے میں آتا ہے ایسے عناصر کے گرد گھیرا تنگ کیا جا ئے جو کہ اپنے

اختیارات کا ناجائز تجاوز کر تے ہیں اور اختیارات سے تجاوز کر کے کرپشن اور رشوت خوری اور ناانصافی کرتے ہیں انہوں نے مزید کہا کہ کرپٹ عناصر کتنے ہی با اثر کیوں نہ ہوں ان کی بیخ کنی کی جا ئے اس موقع پر اسسٹنٹ ڈائریکٹر کاشف رفیق نے کہا کہ ہمارے اولین فرائض میں شامل ہے کہ اپنے فرائض بخوبی سر انجام دیتے ہو ئے کرپٹ

عناصر کو کیفر کردار تک پہنچانے کے لئے ہر ممکن اقدامات کر رہے ہیں انہوں نے آخر میں اس عزم کا اظہار کیا کہ کرپٹ عناصر کان کھول کر سن لیں کہ وہ اپنے ناپاک عزائم سے باز آجائیں ورنہ ان کا ٹھکانہ جیل ہو گ

 پاکستان سرائیکی پارٹی کی طرف سے پارٹی آرگنائیزنگ کے سلسلے میں ضلع خانیوال تلمبہ یونٹ کا افتتاح مرکزی چیف آرگنائیزر اللہ وسایا خان لنگاہ، ڈپٹی چیف آرکنائیزر اشرف خان لنگاہ کی زیر صدارت کیا گیا۔

افتتاح سے قبل تلمبہ پارٹی کے لئے سرپرست اعلی بابا نور محمد خان ،آرگنائیزرپارٹی محمداقبال خان،صدر حیدر رضا خان، نائب صدر نوازش علی خان سیکریٹری جنرل حکیم محمد اشرف اوراحمد رضا گگرانہ سیکریٹری فنانس منتخب کئے گئے اس موقع پر اللہ وسایا خان نے اپنے خطاب میں منتخب ہونے والے عہدیداران کو پارٹی کی طرف سے مبارکباد پیش کی اور کہا کہ پاکستان سرائیکی پارٹی ہی سرائیکی عوام کے ساتھ مل کر صوبہ سرائیکستان کا قیام عمل میں لائے گی

جس کے لئے پورے سرائیکی خطے میں پاکستان سرائیکی پارٹی کی آرگنائیزنگ جاری رکھے ھوئے ہیں ظالم پنجاب سے آزادی ہمارے مشن کا حصہ ہے اللہ تعالی کے کرم سے صوبہ سرائیکستان کا قیام عمل میں لا کر دم لیں گے اس موقع پر کثیر تعداد میں کارکنان بھی موجود تھے۔ جنہوں نے پرجوش

نعرے بھی لگائے۔


ڈیرہ غازیخان()

پنجاب فوڈ اتھارٹی کی صحت دشمن عناصر کی سرکوبی کے لیے کارروائیاں جاری ناقص خوراک کی فراہمی

پر 3 فوڈ پوائنٹس سیل، متعدد فوڈ یونٹس کو 140,000 روپے کے جرمانے عائد، 300 کلو غیر معیاری مٹھائی،250 لٹر ملاوٹی دودھ، 330 ساشے گٹکا تلف، 32 کلو مصالحہ جات تلف، 148 شاپس مالکان کو وارننگ نوٹسز جاری

تفصیلات کے مطابق ڈائریکٹر جنرل پنجاب فوڈ اتھارٹی رفاقت علی نسوآنہ کی ہدایت پر فوڈ سیفٹی ٹیمزکی ڈی جی خان اور بہاولپور ڈویژن کے مختلف اضلاع میں خوراک میں ملاوٹ کرنے والوں کے خلاف کا رروائیاں جاری ہیں

۔ فوڈ سیفٹی ٹیموں نے 199 فوڈ پوائنٹس کی چیکنگ کے دوران خوراک میں مضر صحت اجزاء کی ملاوٹ اور قواعد کی خلاف ورزی پر 3 فوڈ یونٹس سربمہر جبکہ 148کوبہتری کے لیے نوٹسز جاری کیے۔

لیہ میں چدھڑ ملک شاپ کو ملاوٹی دودھ فروخت کرنے اور دودھ سٹور کرنے کے لیے کیمیکل ڈرمز کے استعمال پر سیل کردیا گیا۔دوران کارروائی 150 لٹر دودھ، 2چلرز اور 1سیپریشن مشین ضبط کرلی گئی

۔اسی طرح راجن پور میں خورشید کریانہ سٹور کو ایکسپائرڈ اشیائے خورونوش فروخت کرنے پر سیل کیا۔مزید برآں ڈی جی خان میں کاٹا ٹی سٹال کو دی گئی ہدایات پر عمل نہ کرنے اور لائسنس فیس کی عدم ادائیگی پر سربمہر کیا گیا۔

علاوہ ازیں مظفرگڑھ میں شاہین بیکرز کو خوراک کو ڈھانپ کرنہ رکھنے پر 15ہزار اور لیہ میں طیبہ سویٹس اینڈ بیکرز کو فوڈآئٹمز کے لیے آلودہ برتنوں کے استعمال پر 10 ہزار روپے جرمانہ عائد کیا گیا۔ مجموعی طور پر کی گئی کارروائیوں کے دوران 250 لٹر ملاوٹی دودھ،300 کلو غیر معیاری مٹھائی،330 ساشے گٹکااور 32 کلو ملاوٹی مصالحے تلف کیے گئے۔


ڈیرہ غازیخان()

تھانہ ریتڑہ ہ پولیس نے چرس سمگلنگ کی کوشش کو ناکام کردیا،80 کلوگرام چرس برآمد، مقدمہ درج۔میر روحل خان (ASP)سرکل تونسہ شریف نے منشیات کے خلاف کریک

ڈاؤن کی بابت ایس ایچ او سرکل تونسہ کو ہدایت کی تھی کہ منشیات کے خلاف بلا تفریق کریک ڈاؤن کریں اس سلسلہ میں باقاعدہ ٹیمیں تشکیل دی گئیں

اسی ٹیم ورک کے نتیجہ میں پولیس سورس رپورٹ کے ذریعہ معلوم ہوا کہ نجیب اللہ ولد غلام رسول قوم جعفر سکنہ درگئی تحصیل و ضلع موسیٰ خیل جو کہ منشیات کا دھندہ کرتا ہے

اس وقت ایک ڈالا نمبری JA/5069/Peshawar برنگ لال پر کوٹ قیصرانی روڈ کی طرف آرہا ہے جس پر ریڈنگ پارٹی تشکیل دیکر ملازمان کو بریف کرکے کوٹ قیصرانی، ڈھوڈک پلانٹ روڈ کی طرف روانہ کیا گیا

شہلانی موڑ کراس کر کے بستی ہروانی موڑ پر ناکہ بندی کی گئی۔ کچھ ہی دیر بعد جانب مغرب سے متذکرہ بالا ڈالہ تیز رفتاری سے آیا

جسے ہمراہی پولیس افسران نے رکنے کا اشارہ کیا گیا مگر ڈالہ ڈرائیور نے موقع سے فرار ہونے کی بھر پوری کوشش کی جسے روک لیا گیا ڈرائیور نے دریافت پر اپنا نام و پتہ

مندرجہ بالا بتلایا ڈالہ کی تلاشی لینے پر فرنٹ سیٹ پر ایک عدد گٹو برنگ پیلا رکھا ہوا تھا جس میں سے مومی شاپر میں لپٹے ہوئے 23 عدد چرس کے پیکٹ برآمد ہوئے

اور فرنٹ سیٹ کے پیچھے رکھے ہوئے گٹو برنگ سفید میں سے مومی شاپر میں لپٹے ہوئے 17 عدد چرس کے پیکٹ برآمد ہوئے ٹوٹل چرس کا وزن 80000 گرام ہوا ملزم کو گرفتار کرکے مقدمہ درج کرلیا گیا ہے

مزید سلسلہ تفتیش جاری ہے حال ہی میں تھانہ صدرتونسہ پولیس نے 100کلو گرام چرس برآمد کی تھی میرروحل خانASPسرکل تونسہ جب سے تونسہ تعینات ہوئے کرائمنل کے خلاف کاروائیوں کا سلسلہ جاری رکھا ہوا ہے

اورجوکاروائیاں عمل میں لائی جاچکی ہیں اُن کوہمیشہ خود لیڈ کیا اس موقع پرمیر روحل خان (ASP)سرکل تونسہ شریف کا کہنا تھا کہ ڈی پی او عمر سعید ملک کی ہدایت پر تحصیل بھر کے داخلی و خارجی راستوں پر چیکنگ کے نظام کو سخت کر دیا ہے

معاشرے کے ناسور منشیات جیسے مکروہ دھندہ میں ملوث منشیات سمگلر کے ناپاک ارادوں کو ناکام بنایا جاۓ گا۔انہوں نے کہا ک

ہ ڈی پی او عمر سعید ملک کے ویژن کے مطابق سرکل تونسہ کو جرائم پیشہ عناصر سے پاک کرنا ہے کرائم سے پاک معاشرہ اور کرائمنل اشخاص کو کسی قسم کی کوئی رعایت نہیں دی جائے گی۔


ڈیرہ غازیخان()

آر پی او فیصل رانا نے دھند کے موسم میں پولیس پٹرولنگ کو مذید موثر بنانے کی ہدایات جاری کر دیں،سردی اور دھند میں وارداتوں کے خدشات بڑھ جاتے ہیں،جنہیں مسلسل پٹرولنگ سے ہی رد کیا جا سکتا ہے،

مانیڑنگ افسران پٹرولنگ پر موجود گاڑیوں کی پوزیشنز کو کاونٹر چیک کریں،،غلط پوزیشن بتانے والے پولیس آفیسر کی رپورٹ بھجوائی جائے اسے فوری شو کاز نوٹس جاری ہو گ

ا،ان خیالات کا اظہار ریجنل پولیس آفیسر ڈی آئی جی محمد فیصل رانا نے پولیس افسران کو ہدایات دیتے ہوئے کیا،آر پی او فیصل رانا نے کہا کہ

ڈکیتی کی سنگین وارداتیں کرنے والے گینگز موسمی حالات کے پیش نظر قانون شکنی کی حکمت عملی تبدیل کرتے ہیں ہمیں بھی قانون کی عملداری اور عوام کے جان و مال کے

تحفظ کے لئے ایسی حکمت عملی اختیار کرنا ہے جس سے قانون شکنوں کی ہر حکمت عملی کو ناکام بنایا جا سکے،موسم میں سرما دھند کے موسم کو سماج دشمن عناصر اپنی قانون شکنیوں کے لئے استعمال کرنے کی کوشش کرتے ہیں

جس سے اس موسم میں وارداتوں کے بڑھنے کے خدشات بڑھ جاتے ہیں،،آر پی او نے کہا کہ نیشنل ہائی وے سمیت قومی و ضمنی سڑکوں پر پولیس کا عملی گشت قانون شکنوں کو کمین گاہوں سے نکلنے نہیں دیتا

،انہوں نے کہا کہ سڑکوں پر پولیس کا گشت 24/7جاری رہنا چاہیے،یہ گشت اس حد تک عملی ہو گا کہ پٹرولنگ والی گاڑی جس مقام کی پوزیشن بتائے گی مانیٹرنگ کرنے والا پولیس آفیسر اسے کاونٹر چیک کرے گا

،بتائی گئی جگہ پر گاڑی کے موجود نہ ہونے کی صورت میں گاڑی پر موجود پولیس آفیسر کی رپورٹ بنائی جائے گی ہائیر اتھارٹی اسے شوکاز نوٹس جاری کرے گی ،،انکوائری میں زمہ دار ثابت ہونے پر پولیس رولز کے تحت کارروائی

کی جائے گی،،آر پی او نے کہا کہ میں خود بھی پولیس پٹرولنگ کا آڈٹ کروں گا ہم نے ہر قسم کے موسم میں ہر قیمت پر قانون کی طاقت سے عوام کے جان ومال کا تحفظ کرنا ہے۔


ڈیرہ غازیخان()

کمشنر ڈی جی خان ڈاکٹرارشاداحمد نے علی الصبح شہر کا دورہ کیا،ڈائریکٹر ڈویلپمنٹ عبید الرشید، کارپوریشن،سالڈ ویسٹ مینجمنٹ کمپنی،پارکس اینڈ ہارٹیکلچر اتھارٹی اور دیگر محکموں کے افسران ہمراہ تھے

کمشنر نے ڈیرہ غازی خان شہر میں صفائی،سیوریج،شجرکاری،گرین بیلٹس،میڈینز کی بہتری اور دیگر معاملات کا جائزہ لیا انہوں نے شہر کے مختلف بلاکس اورگلی محلوں کا پیدل تفصیلی معائنہ کیا

۔کمشنر ڈاکٹر ارشاد احمد نے کہا کہ میونسپل سروسز کی بہتری کیلئے شہر کا مسلسل معائنہ کروں گاعوامی مسائل کے حل میں کوتاہی اور عدم دلچسپی برداشت نہیں ہوگی۔افسران فیلڈ میں نکلیں اور معاملات کی خود نگرانی کریں۔


ڈیرہ غازیخان(

)کمشنر ڈیرہ غازیخان ڈاکٹرارشاداحمد نے ٹیچنگ ہسپتال کی نو تعمیر شدہ عمارت میں سیم نظر آنے اور مرکزی گیٹ کے نزدیک گندگی،عمارتی ملبہ کی موجودگی

اور ٹوٹ پھوٹ کا شکار رابطہ سڑکیں دیکھ کر سخت برہمی کااظہار کرتے ہوئے پندرہ روز کے اندر بہترکرنے کی حتمی تاریخ دے دی انہوں نے داخلی گیٹ کے ساتھ خالی پلاٹ میں محفوظ پارکنگ اور لانڈری کیلئے سوئی گیس کی فراہمی کے بھی احکامات جاری کیے

انہوں نے یہ احکامات ٹیچنگ ہسپتال کے مختلف شعبوں کا معائنہ کرتے ہوئے جاری کیے پرنسپل میڈیکل کالج پروفیسرڈاکٹر آصف حسین، ہسپتال کے ڈاکٹرز، ایکسیئن بلزنگز ہمایوں مسرور، ڈائریکٹر ڈویلپمنٹ عبید الرشید اوردیگر افسران ہمراہ تھے کمشنر نے ہسپتال کی مختلف عمارتوں کا تفصیلی جائزہ لیا انہوں نے کہاکہ

ٹیچنگ ہسپتال ڈیرہ غازیخان اور مضافات کے مریضوں کیلئے نعمت ہے. ہسپتال میں بہتر طبی سہولیات فراہم کرتے ہوئے مقدس پیشے کا لحاظ رکھا جائے انہوں نے بلڈنگز کے افسران کو ہدایات جاری کیں کہ

وہ نو تعمیر شدہ عمارت کا تفصیلی جائزہ لیں اور پندرہ روز کے اندر تمام خامیوں کو دور کیا جائے کمشنرنے کہاکہ ہسپتال کی پناہ گاہ کی منتقلی کیلئے مناسب جگہ کی نشاندی کی جائے پرنسپل میڈیکل کالج آصف حسین قریشی نے بتایاک

ہ ہسپتال کیلئے نئے انسلیٹر کی مشینری فراہم کر دی گئی ہے چند روز کے اندر نصب کر دی جائے گی. ہسپتال کے معاملات کو بہتر کرنے کیلئے ہر ممکن اقدامات کیے جائیں گے۔


ڈیرہ غازیخان()

وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان احمد خان بزدار کی ہدایت پرچیئرپرسن چائلڈ پروٹیکشن اینڈ ویلفیئر بیورو پنجاب سارہ احمد نے ڈیرہ غازیخان میں مصروف ترین

دو روز گزارے انہوں نے شب و روز ضلع میں جاری مختلف ترقیاتی منصوبوں کا معائنہ، محکموں سے بریفنگ، پاکستان تحریک انصاف کی فعال خواتین اور دیگر اراکین سے بھی ملاقاتیں کیں انہوں نے

دوسرے روز ڈیرہ غازیخان میں زیر تعمیر چائلڈ پروٹیکشن انسٹی ٹیوٹ کی عمارت کابھی دورہ کیا اس موقع پر ڈپٹی ڈائریکٹر ڈویلپمنٹ وسیم اختر جتوئی

، پی ٹی آئی کے مقامی کارکن اور متعلقہ افراد ہمراہ تھے ایکسیئن بلڈنگز ہمایوں مسرور نے بریفنگ دی چیئرپرسن سارہ احمد نے چائلڈ پروٹیکشن انسٹی ٹیوٹ کا تعمیراتی

کام جلد مکمل کرنے کی ہدایات جار ی کیں انہوں نے کہاکہ وزیر اعلی پنجاب کی ہدایت پر ڈیرہ غازیخان میں بھی سٹیٹ آف دی آرٹ چائلڈ پروٹیکشن انسٹی ٹیوٹ کی عمارت تعمیر کی جا رہی ہے

جہاں معاشرے کے ستائے بے سہارا بچوں کی تعلیم و تربیت سمیت حقوق کاخیال رکھا جائے گا انہوں نے شادن لنڈ میں زیر تعمیر گورنمنٹ بوائز ڈگری کالج کا بھی معائنہ کیا

انہوں نے تعمیراتی کام میں معیاری مٹیریل کے استعمال کو یقینی بنانے کی ہدایات جاری کیں سارہ احمد نے کہاکہ شادن لنڈ ڈیرہ غازیخان کا پسماندہ علاقہ ہے تعلیم کے حوالے سے ہر ممکن اقدامات کیے جائیں گے

گزشتہ ادوار میں یہاں کے لوگوں کو دیگر شعبہ کی طرح تعلیم سے بھی محروم رکھا گیا طلباء ساٹھ ستر کلو میٹر روزانہ کا سفر طے کر کے ڈیرہ غازیخان اور تونسہ تعلیم کیلئے جاتے تھے اب ان کی سفری مشکلات کم ہونے کے ساتھ کرایہ

اور وقت بھی بچے گا انہوں نے کہاکہ ستر کنال رقبہ پر محیط کالج کا اسی فیصد تعمیراتی کام مکمل کر لیاگیا ہے اورجون 2021تک سو فیصد کام مکمل کر لیا جائے گا چائلڈ پروٹیکشن اینڈ ویلفیئر بیورو کی چیئرپرسن سارہ احمد نے کہاکہ وزیر اعلی پنجاب کی زیر نگرانی پی ٹی آئی کی

حکومت اپنے پانچ سالہ دور میں جنوبی پنجاب کی پسماندگی دور کرنے کیلئے بہتر سے بہتر اقدامات کرتی رہے گی انہوں نے تونسہ شریف کا بھی دورہ کیا تونسہ میں بچوں کے حقوق کے تحفظ، چائلڈ ہیلپ لائن 1121کی پروموشن، بچوں سے زیادتی کی روک تھام اوردیگر متعلقہ موضوعات پر منعقدہ سیمینار میں بحیثیت مہمان خصوصی شرکت کی

اسسٹنٹ کمشنر تونسہ ناصر شہزاد ڈوگر، پی ٹی آئی کے مقامی عہدیدار اور معززین نے سارہ احمد کو خوش آمدید کہا تقریب سے خطاب کرتے ہوئے چیئرپرسن سارہ احمد نے کہاکہ چائلڈ پروٹیکشن بچوں کے حقوق کے تحفظ

، جنسی و جسمانی استحصال کی روک تھام، لاواراث اور بے سہارا بچوں کی تعلیم وتربیت، فلاح و بہبود کیلئے بھر پور اقدامات کر رہا ہے چائلڈ پروٹیکشن بیورو میں ایک ہزار کے قریب لاوارث او ربے سہارا بچوں کو رہائش کے ساتھ نصابی و ہم نصابی سرگرمیوں کیلئے مواقع فراہم کیے جار ہے ہیں

انہوں نے پی ٹی آئی کی ورکرخواتین کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ وہ آگے آئیں او ربے سہارا بچوں کی کفالت، تعلیم وتربیت کیلئے ادارہ کا دست و بازو بنیں اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر تونسہ ناصر شہزاد ڈوگر نے بھی خطاب کیا۔


ڈیرہ غازیخان(

)وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان احمد خان بزدار کی ہدایت پر ضلع ڈیرہ غازیخان کے شہریوں کو سرکاری نرخوں پر معیاری آٹا کی فراہمی کیلئے ڈپٹی کمشنر کیپٹن (ر) محمد علی اعجاز خود متحرک ہو گئے

انہوں نے فلور ملز کا دورہ کرتے ہوئے گندم اور آٹے کے معیار کا خود جائزہ لیا پولیٹیکل اسسٹنٹ حمزہ سالک ہمراہ تھے لکھ داتا فلور ملز کے معائنہ کے دوران فوڈ اور متعلقہ محکموں کے افسران نے آٹا کی پروسیسنگ، پیکنگ،

سیل پوائنٹس پر فراہمی سمیت تمام امور کے بارے میں تفصیلی بریفنگ دی ڈپٹی کمشنر نے کہاکہ حکومت کی ہدایت پر ضلع ڈیرہ غازیخان کی اچھی ساکھ کی حامل فلورملز کو کوٹہ کے تحت گندم فراہم کی جارہی ہے

مقررہ مقدار کی گندم کی پسائی اور سیل پوائنٹس پر ترسیل یقینی بنانے کیلئے ریونیو افسران کی ڈیوٹیاں لگا ئی گئی ہیں انہوں نے اسسٹنٹ کمشنرز کو بھی کہا کہ وہ ان معاملات کی خود نگرانی کریں ڈپٹی کمشنر نے عوام سے کہاکہ وہ افواہوں پر کان نہ دھریں افراتفری سے اجتناب کیا جائے

انتظامیہ شہریوں کی طلب کے مطابق معیاری آٹا کی دستیابی یقینی بنانے کیلئے ہرممکن اقدامات کر رہی ہے دریں اثنا ڈپٹی کمشنر نے ماڈل ٹاون سمیت شہر کے مختلف علاقوں کا بھی دورہ کیا

انہوں نے صفائی، سیوریج اوردیگر معاملات سے متعلق عوام سے معلومات حاصل کیں ڈپٹی کمشنر نے کہاکہ میونسپل سروسز کی بہتری کے حوالے سے متعلقہ محکموں سے نرمی نہیں برتی جائے گی۔


ڈیرہ غازیخان

)وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان احمد خان بزدار کی ہدایت پر ضلع ڈیرہ غازیخان میں کورونا وائرس کی ایس او پیز پر عملدرآمد نہ کرنے والو ں کے خلاف کارروائیاں جاری ہیں

کوٹ چھٹہ میں مزید ایک ہوٹل سمیت پانچ دکانیں سربمہر کر دی گئیں دکانداروں کو پانچ ہزار روپے جرمانہ بھی عائد کیاگیا اسسٹنٹ کمشنر محمد اسد چانڈیہ نے آپریشن کی خودنگرانی کی انہوں نے آگاہی مہم چلاتے ہوئے شہریوں میں

ماسک اور معلوماتی پمفلٹس بھی تقسیم کیے ڈپٹی کمشنر کیپٹن (ر) محمد علی اعجاز کی ہدایت پر اپنے آفس میں انجمن تاجران اور دیگر سٹیک ہولڈرز کے ساتھ اجلاس بھی منعقد کیااور شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے

انہوں نے کورونا وائرس کی ایس او پیز کے بارے میں آگاہی دی اسسٹنٹ کمشنرنے کہاکہ مساجد میں محراب و منبر سے آگاہی کا سلسلہ جاری رکھا جائے

عوامی مقامات پر کورونا ایس او پیز کی خلاف ورزی برداشت نہیں کی جائے گی عوام اپنی اور دوسروں کی جان کی حفاظت کیلئے ایس او پیز پر عمل کریں دریں اثناانہوں نے سرور والی سبزی منڈی میں پھل اور سبزیوں کی نیلامی کے عمل کا بھی جائزہ لیا۔


ڈیرہ غازیخان

)غازی یونیورسٹی ڈیرہ غازیخان کا پہلا کانووکیشن جلد منعقد ہوگاکنٹرولر امتحانات غازی یونیورسٹی ڈاکٹر محمد مدثر مقبول نے کہا ہے کہ

رئیس جامعہ پروفیسر ڈاکٹر محمد طفیل (تمغہ امتیاز) کی زیر نگرانی یونیورسٹی میں تقسیم اسنادکیلئے کانووکیشن عنقریب منعقد ہو گا یونیورسٹی میں ضم شدہ اداروں کے تمام طلباء جنہو ں نے بہار سمسٹر 2018ء تک اپنی تعلیم مکمل کی تھی کو مطلع کیاگیاہے کہ متعلقہ اداروں کے ریکارڈ کی منتقلی کی وجہ سے انکی آخری اسناد جامعہ کے

پاس موجود نہیں ہیں اور ایسے تمام طلباء جن کے نام یونیورسٹی کی ویب سائٹ www.gudgk.edu.pkپر موجود ہیں کو اطلاع دی جاتی ہے کہ اپنی آخری اسناد (انڈر گریجویٹ طلباء کے لیے FA/FSC اور پوسٹ گریجویٹ طلباء کے لیے BA/BSC) دو ہفتوں کے اندر یونیورسٹی میں جمع کرا دیں بصورت دیگر انہیں

جلسہ تقسیم اسناد کے موقع پر ڈگری جاری نہیں کی جاسکے گی مزید معلومات کیلئے فون نمبر 0333-6521172 ،064-9260145 اورای میل coe@gudgk.edu.pkپر رابطہ کیا جاسکتا ہے۔


ڈیرہ غازیخان(

) ثانوی و اعلی ثانوی تعلیمی بورڈ ڈیرہ غازیخان نے میٹرک امتحان کیلئے آن لائن داخلہ فارم جمع کرانے کی

تاریخ میں توسیع کر دی ہے نئے شیڈول کے مطابق سنگل فیس کے ساتھ داخلہ فارم20جنوری تک

، دو گنا فیس کے ساتھ یکم فروری جبکہ تین گنا فیس کے ساتھ 12فروری تک جمع کرائے جاسکیں گے یہ بات کنٹرولر امتحانات کے مراسلہ میں کہی گئی ہے۔


ڈیرہ غازیخان()

بارایسوسی ایشن ڈیرہ غازی خان کے انتخابات کے لئے الیکشن بورڈ تشکیل دے دیا گیابورڈ کے چیئرمین محمدجہانگیر خان وڈانی ایڈووکیٹ جبکہ ممبران میں

میاں فیاض احمد ایڈووکیٹ، راجہ ندیم اختر ایڈووکیٹ، محمد علی چنڑ ایڈووکیٹ، جاوید خان لُنڈ ایڈووکیٹ شامل ہیں چیئرمین الیکشن بورڈ جہانگیر خان وڈانی ایڈووکیٹ نے بتایا کہ بہت جلد الیکشن شیڈول جاری کر دیا جائے گادریں اثنا بارایسوسی ایشن کے انتخابات میں

نائب صدر اور لائبرری سیکرٹری کے لئے دو خاتون امیدوار سامنے آگئیں حکمران جماعت پاکستان تحریک انصاف خواتین ونگ کی ضلعی جنرل سیکرٹری اور معروف سماجی راہنمامحترمہ رقیہ رمضان نے نائب صدر اور محترمہ گلناز اختر نے لائبریری سیکرٹری کے عہدہ کے لئے

الیکشن میں حصہ لینے کا اعلان کیا ہے واضح رہے قبل ازیں صدر کے عہدہ پر سلیم رضا خان کاکڑ اور عظمت اسلام خان غلزئی جبکہ جنرل سیکرٹری کے

عہدہ پر اعجاز احمد کلاچی،قاضی منصور احمد،عمران سہیل لودھی،اخوند اورنگ زیب رضا اورباقر حسین اکبرسامنے آچکے ہیں۔


ڈیرہ غازیخان()

بزرگ سیاسی رہنما اور سابق وفاقی مجلس شوری کے رکن میاں محمد رمضان نے ممتاز سیاسی راہنما سردار شیر باز خان مزاری کی وفات پر گہرے دکھ کا اظہار کرتے ہوئے

اسے ایک قومی سانحہ قرار دیا ہے اپنے ایک تعزیتی بیان میں انہوں نے کہا کہ مرحوم،سنجیدہ،متین، اعلی اقدار کے مالک، بے بہا مطالعہ کے حامل اور عوام کے دلوں میں رہتے تھے

انہوں نے مرحوم کے درجات کی بلندی اور لواحقین کو سبر جمیل عطا کرنے کی دعا کی۔


ڈیرہ غازیخان(

)یوتھ فرنٹ پاکستان کے زیر اہتمام انٹر نیشنل ٹرانسپرنسی ڈے کے موقع پر آگاہی واک کا اہتمام کیا گیا،جس میں مختلف شعبہ جات سے تعلق رکھنے والے افراد نے شرکت کی،واک سے پہلے سیمینار کا اہتمام کیا گیا

جس سے سید ندیم احمد، نسرین کاظمی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ رشوت دینے والا اور رشوت لینے والا دونوں جہنمی ہیں رشوت حرام کمائی کا ایک ذریعہ ہے

، رشوت نے میرٹ کو ختم کردیا ہے، ایک رشوت خور رشوت لیکر وہ ایسے نا اہل شخص کو جو اْس منصب کا اہل نہیں ہوتا اس کو عہدہ دے دیتا ہے۔

اپنے کام جلدی کرانے کے لئے لوگ رشوت کا سہار ا لیتے ہیں جس میں غریبوں کا حق مارا جاتا ہے

جس ملک میں تعلیم اور انصاف ختم ہو جائے اس ملک میں تباہی بربادی آجاتی ہے جائز کام کرانے کے لیے

کئی چکر کاٹنے پڑتے ہیں لیکن رشوت دینے سے اسی وقت کام ہو جاتا ہے تقریب سے،شہزاد،فداحُسین،ابوبکر،تسلیم،فخرعاصمہ نے بھی خطاب کیا۔

About The Author