بہاولنگر
(سے صاحبزادہ وحید کھرل کی رپورٹ)
ڈسٹر کٹ پولیس آ فیسر قدو س بیگ کی سربراہی میں ضلعی پولیس نے ماہ نومبرٍ میں 172 اشتہاریوں سمیت مختلف جرائم میں ملوث کل993 ملزمان گرفتار کیے، جن سے
6102900روپے مالیت کا مال مسروقہ برآمد ہوا۔
تفصیلا ت کے مطا بق ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر قدوس بیگ کی سربراہی ضلعی پولیس نے ماہ نومبرمیں جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کریک ڈاؤن کرتے ہوئے
مختلف وارداتوں میں ملو ث993ملزمان کو گرفتار کیا جن کے قبضہ سے 6102900روپے مالیت کا مال مسروقہ برآمد کیا گیا جبکہ 03گینگز کو ٹریس کر کے 13 ملزمان کو گرفتارکیا گیا جن کے قبضہ سے 680500روپے مالیت کا مال مسروقہ بھی برآمدہوا
۔ناجائز اسلحہ کے خلاف کریک ڈاؤن کرتے ہوئے 101 ملزمان گرفتارکرکے اُن کے قبضہ سے بندوق17،ریوالور/پسٹل 74، رپیٹر 06، رائفل 3، اوربڑی تعداد میں گولیاں برآمد کیں۔ منشیات فروشوں کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے 144 ملزمان
کو گرفتار کرکے اُن کے قبضہ سے 16.646کلوگرام چرس،3840 لیٹر شراب، 571لیٹر لہن، 17چالوں بھٹیاں، 1.650کلو گرام ہیرو ئن او ر 3.5کلو گرام بھنگ قبضہ پولیس میں لی گئی جبکہ 2شرابی بھی گرفتار ہوئے۔ قمار بازوں کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے27مقدمات درج کیے گئے جن میں 186880روپے رقم بھی برآمد ہوئی
۔نیشنل ایکشن پلان پر عمل درآمد کرتے ہوئے لاؤڈ اسپیکرکی خلاف ورزی کرنے پر42، وال چاکنگ کے20،سیکیورٹی حساس مقامت کے 10مقدمات اور عارضی رہا ئش کے 13مقدمات درج
کر کے ملزمان کو گرفتار کرکے پیش عدالت کیا جاچکا ہے۔مجرمان اشتہاریو ں کے خلاف کریک ڈاؤن کرتے ہوئے ضلع پولیس نے A کیٹیگری کے18، B کیٹیگری کے154مجرمان اشتہاری سمیت133 عدالتی مفروران گرفتارکئے۔ ڈسٹرکٹ پولیس آفیسرقدوس بیگ نے کہا کہ
جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کاروائیاں جاری ہیں،کسی کو قانون ہاتھ میں لینے کی اجازت نہیں دیجائیگی
۔بہاول نگر
(سے صاحبزادہ وحید کھرل کی رپورٹ)
ڈپٹی کمشنر محمد شعیب خان جدون نے آج سہولت بازار بہاول نگر کی سرپرائز چیکنگ کی اور آٹا وچینی، پھل،سبزیوں اور کریانہ آئٹمز سمیت اشیائے
خورونوش کی دستیابی ، مقررہ نرخوں پر فروخت اور انکی کوالٹی کو چیک کیا۔انہوں نے تمام سٹالز پر اشیاء کی دستیابی یقینی بنانے کی سختی سے ہدایت جاری کی۔ ڈپٹی کمشنر نے بازار میں ڈیوٹی روسٹر اور عملہ کی
حاضری بھی چیک کی اور صفائی ستھرائی کا بھی جائزہ لیا۔ ڈپٹی کمشنر محمد شعیب خان جدون نے سہولت بازار میں آٹے وچینی کا وزن بھی چیک کیا۔انہوں نے کہا کہ وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان بزدار کی ہدایات کے مطابق ضلعی انتظامیہ نے سہولت بازاروں میں صارفین کومعیاری اشیاء کی مناسب و سستے نرخوں پر دستیابی کے لئے
بہترین انتظامات و اقدامات کو یقینی بنایا ہے تاکہ خریداروں کو ریلیف مہیا کیا جاسکے اور گراں فروشی اور منافع خور مافیاز کا سدباب و حوصلہ شکنی کی جاسکے۔ ڈپٹی کمشنر شعیب جدون نے کہا کہ ضلع بھر میں
سہولت بازاروں کی چیکنگ کے علاوہ عام مارکیٹوں میں پرائس کنٹرول مجسٹریٹس بھی انسپکشنز کا عمل جاری رکھے ہوئے ہیں اور گرانفروشوں کے خلاف پرائس کنٹرول ایکٹ
کے تحت کریک ڈاؤن جاری ہے۔ ڈپٹی کمشنر نے اپنے دورے کے دوران عوام الناس اور دکانداروں پر زور دیا کہ
وہ کورونا ایس او پیز کی پابندی کریں اور اس وبا کے دوران تمام تر احتیاطی تدابیر اپنائیں۔
اے وی پڑھو
سیت پور کا دیوان اور کرکشیترا کا آشرم||ڈاکٹر سید عظیم شاہ بخاری
موہری سرائیکی تحریک دی کہاݨی…||ڈاکٹر احسن واگھا
محبوب تابش دے پرنے تے موہن بھگت دا گاون