خوبرو اداکارہ ماہرہ خان، ایمن خان اور گلوکار عاطف اسلم
ایشیا پیسیفک کے 100 بااثر ترین ڈیجیٹل اسٹارز کی فہرست میں شامل ہوگئے۔
امریکی جریدے فوربز نے رواں سال ایشیا پیسیفک کے 100 بااثر ترین فنکاروں کی فہرست جاری
کی ہے۔ جن کے سوشل میڈیا پر نہ صرف لاکھوں کی تعداد میں فالوورز ہیں
بلکہ ان فنکاروں نےکورونا وبا کے دوران اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹس کو عوام میں آگاہی پھیلانے
کے لیے استعمال کیا۔ فوربز کی جانب سے جاری کی جانے والی فہرست میں پاکستانی فنکار ماہرہ خان، ایمن خان اور عاطف اسلم بھی جگہ بنانے میں کامیاب ہوئے ہیں۔
ماہرہ خان نے رواں سال اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹس کو دماغی صحت کے مسائل، خواتین پر تشدد اور چھاتی کے کینسر سے متعلق آگاہی پھیلانے کے لیے استعمال کیا۔
عاطف اسلم نے رواں سال مئی میں کورونا وبا کے دوران لوگوں میں امید جگانے اور لوگوں کی
حوصلہ افزائی کے لیے ’’اسما الحسنیٰ‘‘ ریلیز کیا تھا جبکہ ایمن خان اور ان کی جڑواں بہن
منال خان انسٹاگرام پر اپنا کلودنگ برانڈ ایمن منال کلوزیٹ چلاتی ہیں۔
اے وی پڑھو
برصغیر پاک و ہند کے عظیم گلوکارسائیں پٹھانے خان کی 23ویں برسی نہایت عقیدت و احترام سے منائی گئی
عظیم ادیب منو بھائی کو ہم سے بچھڑے پانچ سال ہو گئے
اداکار سدھیر کو مداحوں سے بچھڑے چھبیس برس بیت گئے