نومبر 22, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

ڈیرہ غازیخان کی خبریں

ڈیرہ غازی خان سے نامہ نگاروں اور نمائندگان کے مراسلوں پر مبنی خبریں،تبصرے اور تجزیے۔

ڈیرہ غازیخان

ملک و قوم کی ترقی کا راز جماعت اسلامی میں ہے اسلامی اور خوشحال پاکستان ہماری منزل ہے۔

ان خیالات کااظہار نو منتخب ضلعی امیر جماعت اسلامی پروفیسر رشید احمد اختر نے نائب امیر نعیم اللہ،نائب صدر جماعت اسلامی یوتھ صفدر قریشی کے

ہمراہ صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔پروفیسر رشید احمد اختر نے کہا کہ جماعت اسلامی ملک کا اقتدار نیک اور صالحین کے ہاتھ میں دینے کیلئے

جدوجہد کر رہی ہے حکومت اس وقت تک ممکن ہے جب تک عوام ایک باکردار قیادت کو منتخب نہیں کرے گی

عوام جماعت اسلامی میں شامل ہو کر ظالمانہ نظام کو بدلنے کیلئے ہمارے ساتھ جدوجہد کرے قبل ازیں انہوں نے شادن لئنڈ،دری میرو و دیگر قصبات

میں عوامی سے بھی خطاب کیا

اس موقع پر ان کے ہمراہ تحصیل امیر ڈاکٹر اشرف بزدار،تحصیل صدر واحد بخش مخلص،فیصل عبداللہ،شکیل احمد حمدانی اور ڈاکٹر عبدل وحید بھی موجود تھے۔


ڈیرہ غازیخان

21واں سالانہ دو روزہ جشن عید میلاد النبی جلسہ بعنوان "نور سے ظہور تک ” 12اور 13دسمبر بروز ہفتہ ،

اتوار کو بعد نماز عشاءشمالی چوک بلاک یو ڈیرہ غازیخان میں منعقد ہو گا جس میں مولانا علامہ مفتی محمد جمال الدین قادری آف راولپنڈی

اور علامہ مفتی عبد الحمید چشتی کے علاوہ دیگر مقامی علماءکرام بھی خطاب کریں گے

جلسہ کے منتظم اعلیٰ ملک محمد سلیم شہباز نے بتایا کہ جلسہ کے تمام انتظامات مکمل کر لئے گئے ہیں ۔


ڈیرہ غازیخان

آر پی او فیصل رانا نے ڈی جی خان ائیر پورٹ کی بیرونی سیکورٹی کا آڈٹ کرنے کا حکم دے دیا،

ائیر پورٹ کی بیرونی سیکورٹی کے حوالے سے اطمینان بخش فول پروف انتظامات کئے جائیں،

آر پی او کی ائیر پورٹ سیکورٹی آفیسرز سے ملاقات کے دوران پولیس افسران کو ہدایات،

تفصیلات کے مطابق ملتان ائیر پورٹ کے چیف سیکورٹی آفیسر لیفٹینینٹ کرنل محمد ریاض اور ڈی جی خان ائیر پورٹ کے کمانڈنگ

آفیسر محمد تقی نے ریجنل پولیس آفیسر ڈی آئی جی محمد فیصل رانا سے ان کے دفتر میں ملاقات کی،

جس میں ڈی جی خان ائیر پورٹ کی بیرونی سیکورٹی سے متعلق معاملات زیر بحث آئے،

اس موقع پر آر پی او فیصل رانا نے ڈی پی او ڈی جی خان عمر سعید ملک کو ڈی جی خان ائیر پورٹ کا سیکورٹی آڈٹ کرنے کا حکم دیتے ہوئے کہا کہ

وہ خود ائیر پورٹ کی بیرونی سیکورٹی کا جائزہ لینے موقع پر جائیں،اگر بیرونی سیکورٹی کے حوالے سے کوئی کمی ہے

تو اسے پورا کیا جائے،آر پی او نے پولیس کو ہدائت کی کہ ڈی جی خان ائیر پورٹ کی بیرونی سیکورٹی کو اسقدر ر فول پروف بنایا جائے کہ

سیکورٹی ادارے ان انتظامات کے حوالے سے مطمئن ہوں،انہوں نے کہا کہ ائیر پورٹ کے ارد گرد پولیس کی پٹرولنگ نہائت ضروری ہے،

اور اس پٹرولنگ سمیت بیرونی سیکورٹی کے انتظامات کی مانیٹرنگ کے لئے بھی ایک مربوط سسٹم بنایا جائے،

انہوں نے کہا کہ میں خودبھی ائیر پورٹ کی بیرونی سیکورٹی کو اچانک چیک کروں گا،آر پی او نے کہا کہ ریاست کی داخلی سیکورٹی کے حوالے سے

پولیس فرنٹ لائن فورس ہے،ہم نے جہاں پر عوام کے جان و مال کا تحفظ کرنا ہے وہاں پرقومی املاک کا تحفظ بھی پولیس کی اولین ذمہ داری ہے جسے ہر صورت پورا کیا جائے گا،

ائیر پورٹ ریاست کی ایسی ملکیت ہیں جو عوام کو فضائی سفر کی سہولیات کی فراہمی کا بیس کیمپ ہیں ان کی سیکورٹی بھی بیس کیمپ کے ایس او پیز پر کی جائے گی،

ائیر پورٹ سیکورٹی فورس کے افسران نے آر پی او فیصل رانا کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ

ان کی پروفیشنل کمانڈنگ پولیسنگ عوام کے جان ومال کے تحفظ کے ساتھ ساتھ صوابدیدی دائرے میں قومی املاک کے تحفظ کی ضمانت بھی ہے۔


ڈیرہ غازیخان

تھانہ سٹی پولیس کی کاروائی،سٹی سرکل میں چوری کی وارداتیں کرنے والا رفیقی گینگ گرفتار، درجنوں موٹر سائیکلز برآمد کر کے

مالکان کے حوالے کر دئیے جبکہ ایک اور کاروائی میں میڈیکل کالج میں داخلہ کرانے کا جھانسہ دیکر لاکھوں روپے کی مالیت بٹورنے والے نوسر باز

سے 15 لاکھ روپے برآمد،مالک کے حوالے کر دیئے گئے تفصیل کے مطابق ڈی ایس پی سٹی سرکل سعادت علی نے تھانہ سٹی کے ایس ایچ او افتخار ملکانی کے

ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے بتایا کہ سٹی سرکل ڈیرہ غازی خان میں موٹر سائیکل چوری کی وارداتیں کرنے والے گروہ کے خلاف تھانہ سٹی پولیس کے

ایس ایچ او افتخار ملکانی نے کاروائی کرتے ہوئے رفیقی گینگ کے سرغنہ اور اس کے مزید چار ساتھیوں کو گرفتار کر کے ان کے قبضہ سے 15 موٹر سائیکلز

برآمد کرکے اصل مالکان کے حوالے کر دیئے ہیں اس گینگ کا سرغنہ رفیق لدھڑ جو کہ ملتان کا اور منیر جلبانی کوٹ چھٹہ کا رہائشی ہے

یہ گینگ ملتان مظفرگڑھ کوٹ ادو سے موٹر سائیکل چوری کرتا ہے اور آگے خفیہ راستوں سے صوبہ بلوچستان کی طرف بھیجتے تھے

ڈی ایس پی سعادت علی نے مزید بتایا کہ ایک اور مقدمہ نمبر 283/20 میں کراچی کا فراڈیہ گینگ جو کہ

لوگوں کو کراچی کی مختلف میڈیکل یونیورسٹیوں میں ایڈمیشن کروانے کی خاطر لوگوں سے بھاری رقم کی مد میں فراڈ کرتے تھے

جن سے درخواست گزار کی ہتھیائی گئی رقم مبلغ 15 لاکھ روپے بھی واپس کرائی گئی ہے۔


ڈیرہ غازیخان

پولیس تھانہ سخی سرور کی کاروائی،چرس سمگلرز گرفتار، ملزمان کے قبضہ سے 32 کلو چرس برآمد،

تفصیلات کے مطابق پولیس تھانہ سخی سرور نے کاروائی کر کے بھاری مقدار میں صوبہ بلوچستان سے پنجاب لائی گئی چرس کی سمگلنگ کو ناکام بنا دیا

ڈی ایس پی سرکل صدر ناصر علی ثاقب نے بتایا کہ ڈی پی او عمر سعید ملک کے احکامات کی روشنی میں منشیات سمگلروں کے خلاف خصوصی مہم جاری ہے

منشیات سمگلرز نوجوان نسل کو تباہ کرنے والے سماج دشمن عناصروں کی کڑی نگرانی کی جا رہی ہے۔

اسی طرح ایس ایچ او تھانہ سخی سرور بخت نصر اور انچارج چیک پوسٹ محمد یوسف بلوچ نے ایک کار کرولا جس کو مشکوک جانتے ہوئے

روک کر ملزمان عبدالمنان ولد تاج محمد اور محمد عمر ناصر ولد عبدالمجید اقوام ناصر پٹھان سکنائے لورالائی کی تلاشی لی تو ملزمان سے 32 کلو چرس برآمد ہوئی

گرفتار کئے گئے ملزمان صوبہ بلوچستان سے صوبہ پنجاب کے مختلف علاقوں میں چرس سپلائی کرنے کی غرض سے جا رہے تھے

جن کو گرفتار کر کے مقدمہ درج کر دیا ہے ڈی ایس پی سرکل صدر ناصر علی ثاقب نے کہا کہ

منشیات فروشوں کے ناپاک ارادوں کو ناکام بنایا جا رہا ہے

اور علاقے میں مشکوک افراد کی کڑی نگرانی کرتے ہوئے منشیات فروشوں کے گرد گھیرا تنگ کیا جا رہا ہے۔


ڈیرہ غازیخان

پولیس تھانہ کوٹ مبارک کی کاروائی،

ناجائز اسلحہ رکھنے والا ملزم اسلحہ سمیت گرفتار،

تفصیلات کے مطابق دوران گشت پولیس تھانہ کوٹ مبارک نے کاروائی کرتے ہوئے ناجائز اسلحہ رکھنے والا ملزم مختیار حسین ولد رحیم بخش قوم گجوجی

سکنہ بستی گجوجی موضع چھابری بالا کو پسٹل 30 بور بمع 02 عدد روند سمیت گرفتار کر لیا

پولیس تھانہ کوٹ مبارک میں ملزم کے خلاف اسلحہ آرڈیننس کے تحت مقدمہ درج کر دیا گیا

ملزم کے خلاف مزید تفتیش جاری ہے اس موقع پر

ایس ایچ او تھانہ کوٹ مبارک جعفر حبیب کا کہنا تھا کہ

ہمارا مقصد جرائم پیشہ افراد کو گرفتار کر کے قانون کے کٹہرے میں لانا ہے۔


ڈیرہ غازیخان

بسم اللہ ہوٹل کے نزدیک خمیس نامی شخص کو پسٹل کے فائر مار کر قتل کرنے والے تین ملزمان اشتہاری گرفتار، تفتیش شروع،

تفصیلات کے مطابق سال 2019 میں بسم اللہ ہوٹل کے نزدیک آدم خان، لعل جان، عطاء محمد،

گل جان کے ہمراہ نہال خان نے پسٹل سے فائر مار کر خمیس کو قتل کر کے فرار ہو گئے تھے

جس پر تھانہ بی ڈویژن میں مجرمان کے خلاف مقدمہ نمبر 171/19 علی گل ولد کرم خان کی مدعیت میں درج رجسٹر کیا گیا

ایس ایچ او تھانہ بی ڈویژن زمان یٰسین نے اپنی ٹیم کے ہمراہ کاروائی کرتے ہو ئے خمیس کے قتل میں نامزد مفرور مجرمان اشتہاری آدم خان ولد حاجی نور بخش،

عطاء محمد ولد لعل جان، گل جان ولد حاجی شیر بخش کو گرفتار کر لیا ہے ایس ایچ او تھانہ بی ڈویژن زمان یٰسین کا کہنا تھا کہ

مجرمان اشتہاری خمیس کو قتل کرنے کے بعد بلوچستان فرار ہو گئے تھے جنہیں گرفتار کر لیا گیا ہے۔


ڈیرہ غازیخان

ڈپٹی کمشنر ڈیرہ غازی خان کیپٹن ریٹائرڈ محمد علی اعجاز نے چڑیا گھر کا دورہ کیا جانور اور پرندوں کی دیکھ بھال کے طریقہ کار

اور کرونا ایس او پیز کا جائزہ لیاڈپٹی ڈائریکٹر وائلڈ لائف محمد نوید طارق اور دیگر نے بریفنگ دی

ڈپٹی کمشنرکیپٹن ریٹائر محمد علی اعجاز نے چڑیا گھر کا دورہ کرتے ہوئے کہا کہ عوام اور بچوں کی تفریح کے لیے چڑیا گھر

میں مزید جانور اور پرندے لائے جائیں گے موجودہ حالات میں چڑیا گھر کی انتظامیہ کورونا وائرس کی ایس او پیز پر خصوصی توجہ دے کورونا سے

کسی بھی انسانی جان کا ضیاع برداشت نہیں کر سکتے ڈپٹی کمشنر نے چڑیا گھر میں جانوروں اور پرندوں کی مختلف بیرکس کا دورہ کیا

اور صفائی کے احکامات جاری کیے انہوں نے کہا کہ چڑیا گھر میں موجود تمام جانوروں اور پرندوں کی خوراک اور صحت پر خصوصی توجہ دی جائے

ڈاکٹر باقاعدگی سے چڑیا گھر میں موجود تمام جانور اور پرندوں کی دیکھ بھال کریں انہوں نے کہا کہ

موسم کی شدت کو دیکھتے ہوئے پرندوں اور جانوروں کے لیے بھی خصوصی انتظامات کئے جائیں

ڈپٹی کمشنر نے چڑیا گھر کا تفصیلی دورہ کرتے ہوئے بہتری کے لیے ضروری ہدایات بھی جاری کیں۔


ڈیرہ غازیخان

الیکشن کمیشن کی ہدایت پر ڈسٹرکٹ اوریجنل دفاتر ڈیرہ غازی خان میں ووٹرز کے قومی دن کے حوالے سے سیمینار اور واک کا انعقاد کیا گیا

اس موقع پر ڈسٹرکٹ الیکشن کمشنر مقصود احمددیگرافسران،سماجی تنظیموں کے عہدیدار اور دیگر مقررین نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ

ووٹ قوم کی امانت ہے ووٹ سے ہی جمہوریت مضبوط ہوتی ہے ووٹ کے اندراج کے لیے قومی شناختی کارڈ ضروری ہے

بحیثیت شہری ہم سب کی ذمہ داری ہے کہ قومی شناختی کارڈ بنوا کے ووٹ کا اندراج کیا جائے انہوں نے کہا کہ

الیکشن کمیشن کے دفاتر میں ووٹ کے اندراج اور تصحیح کے لئے رابطہ کیا جا سکتا ہے

مقررین نے ووٹ اور اسکی اہمیت پرروشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ عوام اپنے ووٹ کا اندراج یقینی بنائیں

اس موقع پر خواتین ووٹرز کی حوصلہ افزائی کا اعادہ بھی کیا گیا

مقررین نے خواتین کے ووٹ اندراج کویقینی بنانے کی ضرورت پر زور دیا۔


ڈیرہ غازیخان

ڈپٹی کمشنر کیپٹن ریٹائرڈ محمد علی اعجاز کی ہدایت پر ضلع ڈیرہ غازی خان میں کرونا وائرس کی ایس او پیز کی خلاف ورزی پر کارروائیاں جاری ہیں

کوٹ چھٹہ میں مزید پانچ دکانیں سر بمہر کر نے کے ساتھ مالکان کو چھ ہزار روپے جرمانہ بھی عائد کیا گیا

اسسٹنٹ کمشنر کوٹ چھٹہ محمد اسد چانڈیہ نے مارکیٹوں کے معائنہ کے دوران کاروائیاں کیں انہوں نے کہا کہ

تحصیل بھر میں بلاامتیاز کارروائیوں کا سلسلہ جاری رکھا جائے گا

شہری اپنی اور دوسروں کی جان کی حفاظت کرتے ہوئے

کرونا وائرس کی ایس او پیز پر عملدرآمد کریں اور انتظامیہ کا ساتھ دیں۔


ڈیرہ غازیخان

حکومت پنجاب کی ہدایت پر ضلع ڈیرہ غازی خان میں کورونا وائرس کی ایس او پیز کے خلاف ورزی پر سخت کارروائی کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے

ڈپٹی کمشنر ڈیرہ غازی خان کیپٹن ریٹائرڈ محمد علی اعجاز نے افسران کا اجلاس طلب کرتے ہوئے واضح ہدایات جاری کر دیں

انہوں نے افسران سے کہا کہ وہ فیلڈ میں نکلیں،سرکاری و نجی دفاتر،تعلیمی اداروں، مارکیٹس اور دیگر عوامی مصروف مقامات پر کورونا وائرس کی ایس او پیز پر

عمل درآمد کرایا جائے جنرل بس سٹینڈ،ٹرانسپورٹ اڈوں، گاڑیوں اور دیگر مقامات پر سختی کی جائے،

ماسک کا لازمی استعمال کیا جائے ایس او پیز کی خلاف ورزی پر سخت کارروائی کی جائے ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ

کورو نا وائرس کی دوسری لہر میں متاثرین کی تعداد بڑھ رہی ہے اس لیے سختی کے ساتھ آگاہی مہم بھی چلائیں مہم میں عوام،

علماء اور مشائخ کو بھی شامل کیا جائے محراب و منبر سے کورونا وائرس کی

ایس او پیز اور احتیاطی و حفاظتی اقدامات سے آگاہ کرنے کا سلسلہ جاری رکھا جائے۔


ڈیرہ غازیخان

وزیر اعلیٰ پنجاب کی ہدایت پر چیئر پرسن چائلڈ پروٹیکشن اینڈ ویلفیئر بیورو پنجاب دو روزہ دورہ پر ڈیرہ غازی خان پہنچ گئیں

غازی گھاٹ پر فوکل پرسن چائلڈ پروٹیکشن بیورو سردار صفدر، اسسٹنٹ کمشنر سٹی ملک راشد اور مقامی قیادت نے چیئر پرسن سارہ احمد کا پُرتپاک استقبال کیا.

پی ٹی آئی کارکنان نے چیئر پرسن سارہ احمد پر پھول کی پتیاں نچھاور کیں اور ہار پہنائے چیئر پرسن سارہ احمد نے زیر تعمیر سردار فتح محمد بزدار

انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی ڈی جی خان کا معائنہ کیا فوکل پرسن ڈی جی خان سردار صفدر، فوکل پرسن ملتان آصفہ سلیم ملک اور پی ٹی آئی کی مقامی قیادت ہمراہ تھی

پروجیکٹ ڈائریکٹر محمد عمران اور اسسٹنٹ کمشنر سٹی ملک راشد نے کارڈیالوجی ہسپتال کی تعمیر بارے بریفنگ دی

اس موقع پر چیئرپرسن سارہ احمد نے ہسپتال کی تعمیر کے لئے جاری بجٹ کو جلد استعمال کرنے کی ہدایات جاری کیں

انہوں نے کہاکہ وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان بزدار جنوبی پنجاب کی ترقی و خوشحالی کیلئے سرگرم عمل ہیں

اور اس سلسلے میں ڈی جی خان جیسے پسماندہ علاقے میں مریضوں کے بہتر علاج معالجے کیلئے دل کا جدیدہسپتال بنایاجارہا ہے جو کہ ڈیڑھ سال کے مختصر عرصے میں مکمل کر لیاجائے گا

انہوں نے کہاکہ اس ہسپتال کی تعمیر سے نہ صرف ڈی جی خان شہر بلکہ مضافات کے علاقوں اور صوبہ بلوچستان، سندھ اور خیبرپختونخواہ کے عوام کو بھی

فائدہ ہو گا انہوں نے کہاکہ پچھلے ادوار میں جنوبی پنجاب کے علاقوں کو ترقی و خوشحالی سے دور رکھا گیا

لیکن موجودہ حکومت لوگوں کو صحت و تعلیم کی بنیاد سہولتیں فراہم کرنے کیلئے سرگرم عمل ہے

انہوں نے دارالامان سوشل ویلفیئر ڈیپارٹمنٹ ڈی جی خان کا بھی دورہ کیا سپرنٹنڈنٹ دارالامان زرینہ بی بی نے بریفنگ دی

چیئر پرسن نے دارالامان میں رہائش پذیر خواتین سے ملاقات کی اوران کے مسائل سنے چیئر پرسن سارہ احمد نے دارالامان میں رہائش پذیر

خواتین کو دی جانے والی والی سہولیات کا جائزہ لیا اور دارالامان میں رہائش پذیر خواتین کے لئے بنائے گئے

کچن اور دیگر شعبوں کا بھی معائنہ کیااور دارالامان میں مقیم خواتین اور بچوں میں تحائف بھی تقسیم کیے بعد ازاں چیئرپرسن چائلڈ پروٹیکشن بیورو سارہ احمد نے پاکستان تحریک انصاف سیکرٹریٹ ڈی جی خان میں مقامی قیادت

اور پارٹی کارکنوں سے ملاقات کی جس میں پی ٹی آئی وومن ونگ ڈی جی خان کی عہدیداران بشریٰ سعید، رقیہ رمضان،

عارفہ، عنبرین اور دیگر شامل تھیں اس موقع پر فوکل پرسن چائلڈ پروٹیکشن ڈی جی خان سردار صفدر خان اور فوکل پرسن ملتان آصفہ سلیم ملک بھی موجود تھیں۔


ڈیرہ غازیخان

سینٹر منیجر ای روزگار سنٹر پنجاب انفارمیشن ٹیکنالوجی بورڈ غازی یونیورسٹی ڈیرہ غازیخان حسن ستار نے کہا ہے کہ سنٹرمیں اگلے بیج کے لیے داخلے جاری ہیں

انہوں نے کہاکہ بے روزگار پڑھے لکھے نوجوانوں کے لیے ٹیکنیکل اسکیلز سیکھنے کا نادر موقع ہے

اور یوتھ افیئرز،سپورٹس، آرکیالوجی اینڈ ٹورازم ڈیپارٹمنٹ اور پنجاب انفارمیشن ٹیکنالوجی بورڈ کی طرف سے نوجوانوں کو باوقار روزگار کے

موقع فراہم کرنے کیلئے ای روزگار ٹریننگ پروگرام شروع کیاگیا ہے انہوں نے کہاکہ پنجاب کے سکونتی تعلیم یافتہ اور بے روزگار شہری مفت تربیت حاصل کرنے کے لیے آن لائن ویب سائیٹ www.erozgaar.pitb.gov.pk پر اپلائی کریں

انہوں نے کہاکہ اہلیت کیلئے کم از کم 16 سالہ تعلیم، آن لائن ٹیسٹ پنجاب کا ڈومیسائل اور 35 سال سے کم عمرہونا ضروری ہے

اور سنٹر میں پاکستان کے ٹاپ فری لانسرز سے ٹریننگ،کری ایٹو ڈیزائن، ٹیکنیکل اور کنٹینٹ مارکیٹنگ اینڈ ایڈورٹائزنگ شعبہ جات،

تمام طلبہ کے لیے فری لانسنگ کا تعارفی کورس، پروفائل بنانے اور آرڈر لینے کی ٹریننگ تین ماہ کی ٹریننگ کی تکمیل پر اسناد،

خواتین کیلئے 54فیصد سے زائد کوٹہ مقرر کیاگیاہے۔


ڈیرہ غازیخان

وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کی زیر صدارت آج وزیراعلیٰ آفس میں صوبائی کابینہ کا 38 واں اجلاس منعقد ہوا۔

کابینہ کے اجلاس میں 28نکاتی ایجنڈے کی منظوری دی گئی۔اجلاس میں 5سیمنٹ پلانٹس لگانے کی منظوری دی گئی۔

سیمنٹ پلانٹس لگنے سے صوبے میں تقریباً 200ارب روپے کی نئی سرمایہ کاری ہوگی اورروزگار کے نئے مواقع پیدا ہوں گے

اورسیمنٹ کی ملکی ضروریات کو پورا کرنے میں مدد ملے گی۔سیمنٹ پلانٹس لگانے کیلئے90روزکے اندر5محکموں کی جانب سے این اوسی کا اجراء یقینی بنایا گیاجبکہ صوبے میں مزید11سیمنٹ پلانٹس لگانے کی

درخواستوں پر ضروری کارروائی کا آغاز کردیاگیا ہے۔وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے سیمنٹ پلانٹس سے متعلقہ امور مقررہ مدت میں نمٹانے کی ہدایت کی ہے۔اجلاس میں بارش،سیلاب اورژالہ باری سے متاثرہ علاقوں کے

نقصان کے ازالے کے لئے مالی امداد کے پیکیج کی منظوری دی گئی۔مالی امداد پیکیج کے دوسرے اورتیسرے مرحلے میں کروڑوں روپے سے زائد کی رقم متاثرین میں تقسیم کی جائے گی۔

پنجاب کابینہ نے موٹر گاڑیوں کی تاخیر سے رجسٹریشن پر اضافی فیس معاف کرنے کی منظوری دی۔

لاک ڈاؤن کے دوران یکم اپریل2020سے اکتوبر2020تک گاڑیوں کی رجسٹریشن نہ کرانے والوں کو اضافی فیس معاف کرنے کا فیصلہ کیاگیا ہے

اوراضافی فیس کی معافی کیلئے درخواستیں 15جنوری2021تک دی جاسکیں گی۔وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے کابینہ کمیٹی کوپراونشل موٹر وہیکلز آرڈیننس 1965 کے سیکشن 30 کے تحت موٹر گاڑیوں کی دوبارہ رجسٹریشن سے

متعلق امور کاازسرنو جائزہ لینے کی ہدایت کی۔وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے کہا کہ دوردرازکے علاقوں (ہارڈ ایریاز)کے سکولوں میں مقامی ٹیچرز کی بھرتی ہوگی

اوربھرتیوں سے دوردراز علاقوں کے سکولوں میں اساتذہ کی کمی کو دورکیا جاسکے گا۔

اجلاس میں کابینہ نے آن لائن کالج ایڈمیشن سسٹم کی منظوری دی اورمحکمہ ہائر ایجوکیشن کو بینک آف پنجاب کے ساتھ فری آن لائن کالج ایڈمیشن کے لئے

معاہدہ کرنے کی اجازت دی۔اجلاس میں کابینہ کمیٹی برائے نجکاری کے فیصلوں کی توثیق کی گئی،

ان فیصلوں کے تحت نجکاری بورڈ کی 697زمینیں ڈویژنل کمشنرز کو منتقل کرنے کی منظوری دی گئی ہے

اورکمشنرز یہ اراضی شفاف طریقے سے نیلام کریں گے۔اجلاس میں جھنگ کے علاقے تریموں میں 1263میگاواٹ کے آر ایل این جی پاور پلانٹ کیلئے

حکومت پنجاب کے10ارب روپے کے عارضی قرضے کو سپانسرسپورٹ میں تبدیل کرنے کی منظوری دی

جبکہ محکمہ توانائی کوبینکوں کے کنسورشیم کے درمیان معاہدے کی اجازت دی گئی۔اجلاس میں پنجاب میں 4 وائلڈ لائف پارکس کو زوالوجیکل گارڈنز قرار دینے کا فیصلہ کیاگیا۔

کابینہ نے وہاڑی،بہاولنگر،لوئی بھیرراولپنڈی اوربانسرہ گلی مری کے 4 وائلڈ لائف پارکس کو زوالوجیکل گارڈنز قرار دینے کی منظوری دی۔

شاہدرہ میں چلڈرن اینڈ فیملی پارک کے قیام کا فیصلہ کیاگیا۔کابینہ نے پارک کے لئے 70کنال اراضی منتقل کرنے کی منظوری دی۔

اجلاس میں وویمن ہاسٹل اتھارٹی بل 2020 کی منظوری دی گئی۔ اتھارٹی پرائیویٹ ہاسٹلوں کو لائسنس جاری

اورمانیٹرنگ کرے گی۔ محکمہ ٹرانسپورٹ کی فیسوں میں ردوبدل سے متعلق ریسورس موبلائزیشن کمیٹی کی سفارشات کا ازسر نو جائزہ لیا جائے گا

اوراس ضمن میں کابینہ سٹینڈنگ کمیٹی برائے قانونی امور حتمی سفارشات پیش کرے گی۔

اجلاس میں پنجاب وائلڈ لائف(پروٹیکشن،پریزوریشن،کنزرویشن اینڈ مینجمنٹ) رولز 1974 میں ترامیم اورپنجاب اڑیال کنزرویشن،

پروٹیکشن اینڈ ٹرافی ہنٹنگ(کمیٹیز) رولز 2016 میں ترامیم کی منظوری دی گئی۔اجلاس میں ٹریڈنگ کارپوریشن آف پاکستان کے ذریعے

درآمدشدہ چینی کی ادائیگیوں کے میکانزم کی منظوری دی گئی۔وزیراعلیٰ عثمان بزدارنے مستقبل میں اشیائے ضروریہ کے سٹاک کو بروقت یقینی بنانے کیلئے متعلقہ محکموں کے حکام پر مشتمل کمیٹی تشکیل دینے کی ہدایت کی۔

کمیٹی اشیائے ضروریہ کی ملک میں دستیابی یا بیرون ملک سے درآمد کرنے کے حوالے سے پیشگی اقدامات تجویز کرے گی

۔اجلاس میں پٹرولیم پالیسی 2012 کے تحت خام تیل اور قدرتی گیس پرونڈ فل ٹیکس(Windfall Tax)کے حوالے سے وفاقی حکومت کی سفارشات کی

منظوری دی گئی۔کابینہ نے اپرنٹس شپ آرڈیننس 1962 کی جگہ نئے اپرنٹس شپ ایکٹ کے نفاذ کافیصلہ کیا

اور ڈیرہ غازی خان میں ایجوکیٹرز کی 1142 خالی آسامیوں پر بھرتیوں کی منظوری دی۔

اجلاس میں محکمہ اوقاف کے اکاؤنٹس کی فرانزک آڈٹ رپورٹ برائے سال 2018 تا 2015 کو ڈیپارٹمنٹل آڈٹ کمیٹی کے سپردکرنے کی منظوری دی گئی۔

آڈٹ کمیٹی رپورٹ کا جائزہ لے کر کابینہ سٹیڈنگ کمیٹی برائے فنانس وڈیلپمنٹ کو پیش کرے گی۔

رویت ہلال بل 2019 پر قانون سازی کے حوالے سے فیصلوں کی توثیق کی گئی۔

اجلاس میں یونیورسٹی آف فیصل آباد کیلئے پروفیسر ڈاکٹر شوکت پرویز کی ریکٹرکے عہدے پر تقرری کی منظوری دی

اوریونیورسٹی آف سیالکوٹ کیلئے پروفیسر ڈاکٹر سید الحسن چشتی کی وائس چانسلرکے عہدے پر تعیناتی کی منظوری دی گئی۔

اجلاس میں پنجاب فرانزک سائنس ایجنسی (اپواٹمنٹ اینڈ کنڈیشنز آف سروس)رولز 2014 میں ترامیم کی منظوری دی۔

پنجاب کمیشن آن دی سٹیٹس آف وویمن کی سالانہ رپورٹ برائے سال 2017 کی منظوری دی۔

صوبائی سول سروسز کے افسران کیلئے این ایس پی پی کے تحت30ویں مڈکیئریر مینجمنٹ کورس کیلئے 4 ہفتے کی لازمی ٹریننگ کی منظوری دی۔

اجلاس میں صوبائی کابینہ کے 37 ویں اجلاس کی کارروائی کی توثیق کی گئی۔کابینہ کی سٹینڈنگ کمیٹی برائے فنانس اینڈ ڈویلپمنٹ کے 44 ویں اور45ویں

اجلاس کے فیصلوں کی توثیق کی گئی۔کابینہ کی سٹینڈنگ کمیٹی برائے قانونی امور کے 36ویں، 37ویں، 38ویں اور 39 ویں اجلاس کے فیصلوں کی بھی

توثیق کی گئی۔صوبائی وزراء،مشیران،معاونین خصوصی،چیف سیکرٹری اورمتعلقہ حکام نے اجلاس میں شرکت کی۔


ڈیرہ غازیخان

پاکستان مسلم لیگ ن کے عہدیداروں کا اجلاس سٹی صدر عبدالعلیم شاہ کی زیر صدارت ان کی رہائش گاہ پر منعقد ہوا اجلاس میں لاہور جلسہ میں عہدیداروں اور کار کنان کی شرکت بارے تفصیلی جائزہ لیا گیا

اجلاس خطاب کرتے ہوئے سٹی صدر پاکستان مسلم لیگ ن سید عبدالعلیم شاہ نے کہا کہ ملتان جلسہ میں ڈی جی خان کے عہدیداروں اور کارکنان کی بھر پور شرکت سے حکومتی حلقے بوکھلاہٹ کا شکار ہیں

انہوںنے واضح کیا کہ اگر اس بار ہمارے کسی بھی کا رکن کو گرفتار کیا گیا تو حکومت کے لئے اس کے نتائج سود مند ثابت نہیں ہوں گے

اجلاس میں ایک قرار داد بھی پیش کی گئی جس میںمیو نسپل کارپوریشن کے سابق الیکشن میں ڈپٹی میئر کی سیٹ کے لئے ہارس ٹریڈنگ میں

ملوث امیدوار کو کسی صورت پارٹی عہدہ نہیں دیا جائے گااس قرار داد کو بھاری اکثریت سے منظور کرلیا گیا سید عبدالعلیم شاہ نے کہا کہ ہم پاکستان اور پارٹی کے مفاد میں کام کرتے رہیں گے

مقامی سطح پر پارٹی میں اختلافات یا دھڑے بندی کے حق میں نہیں ہمیں مل جلکر پاکستان مسلم لیگ ن کے لئے کام کرنا ہے اور ہمیشہ کرتے رہیں گے۔


ڈیرہ غازیخان

آر پی او فیصل رانا نے ضلع راجن پور میں ہونے والے پولیس مقابلے کی رپورٹ طلب کر لی،

پولیس کی حراست میں ڈاکو کو ہلاک کرنے والے ملزمان کی شناخت ہو گئی،ملزمان نے پکڑے جانے کے خوف سے ”رنگ لیڈر“ کو فائرنگ کر کے قتل کر دیا،

ڈی پی او راجن پور کی آر پی او فیصل رانا کو بریفنگ،آر پی او نے زخمی اے ایس آئی کو تمام طبی سہولیات کی فراہمی کی ہدایات جاری کر دیں،

تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز ضلع راجن پور کے تھانہ عمر کوٹ کے علاقہ میں پولیس کی حراست میں ریمانڈ پر لے جانے والے ملزم عبد الواحد کی

ساتھی ڈاکوؤں کی فائرنگ سے ہونے والی ہلاکت اور پولیس کے اے ایس آئی کے زخمی ہونے کے حوالے سے مفصل رپورٹ طلب کر لی،ڈی پی او راجن پور فیصل گلزار نے آر پی ا وکو بتایا کہ

جن ملزمان نے پولیس گاڑی پر حملہ کر کے بر آمدگی کے لئے لے جانے والے زیر حراست ملزم عبد الواحدکوچھڑوانے کی کوشش میں ناکامی پر قتل کیا

ان کی شناخت خاوند بخش،عرف خاندو،مراد،میراں،علی شیر،گل محمد عرف گلہ کے نام سے ہو گئی ہے،

ملزمان نے اپنے گینگ کے رنگ لیڈر عبد الواحد کو پولیس حراست سے چھڑوانے کی کوشش میں ناکامی پر گولیاں مار کر قتل کر دیا

جبکہ ملزمان کی فائرنتگ کی زد میں آ کر ایک اے ایس آئی کلیم اللہ زخمی ہوا،جسے ہسپتال داخل کروا دیا گیا ہے،

جن ملزمان نے زیر حراست ملزم کو قتل کیا ان کی گرفتاری کے لئے پولیس کی خصوصی ٹیمیں مختلف مقامات پر چھاپے مار رہی ہیں،

آر پی او فیصل رانا نے ہدائت کی کہ پولیس کی حراست سے چھڑوانے میں ناکامی پر ساتھی کو قتل کرنے والے ملزمان انتہائی خطرناک ہیں

ان کی فوری گرفتاری ناگزیر ہے جو ملزمان اپنے ساتھی کو قتل کرنے سے گریز نہیں کرتے وہ کسی بھی وقت معاشرتی امن کے لئے خطرہ بن سکتے ہیں،

آر پی او فیصل را نا نے پولیس مقابلے میں زخمی ہونے والے پولیس اے ایس آ ئی کلیم اللہ کو علاج کی تمام طبی سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنانے کی ہدائت کی،

آر پی او کو بتایا گیا کہ وقوعہ کا مقدمہ تھانہ عمر کوٹ میں درج کر لیا گیا ہے۔


ڈیرہ غازیخان

پاکستان مسلم لیگ ن کے ڈویژنل و ڈسٹرکٹ عہدیداران کا اجلاس،13دسمبر کو پی ڈی ایم کے جلسہ میں بھرپور شرکت کا فیصلہ ،

مسلم لیگ (ن) کا اجلاس ضلعی صدر میر محمدمرزا خان تالپور کی صدارت میں ڈویثرنل نائب صدر طارق علی خان کاکڑ کے دفتر میں منعقد ہو ا جس میں ضلعی جنرل سیکرٹری ملک غلام مصطفی کھنڈوا،ڈویثرنل نائب صدور طارق علی خان کاکڑ،

میاں سلطان محمود ڈاہاکے علاوہ ملک فہیم امجد،اے ڈی بھمبھانی،امجد سردار،محمد بلال گوپانگ،

غلام شبیر بھٹی،ملک غلام مصطفی،طاہر بلال طور،خالد بلال سکھانی،عبدالحفیظ میرانی،ملک غلام یسین اور چوہدری محمد ابرارسمیت دیگر

عہد یداروں اور کاکنوں نے شرکت کی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے میر محمد مرزا خان نے کہا کہ پارٹی میں گروپ بندی کسی سطح پر بھی قبول نہیں

انہوں نے پرانے مسلم لیگیوں کو واپس پارٹی میں لانے لئے پانچ رکنی کمیٹی تشکیل دینے کی تجویز پیش کی جسے اجلاس نے

متفقہ طور پر منظور کر لیا ڈویثرنل نائب صدر میاں سلطان محمود ڈاہا نے کہا کہ الیکشن لڑنا ہر کارکن اور عہدہ دار کا حق ہے

تاہم پارٹی جسے ٹکٹ دے گی اس کی انتخابی مہم ذاتی مفاد اور اختلاف سے بالاتر ہو کرچلائی جائے گی

اجلاس میں 13دسمبر کے لاہور میں ہونے والے میں بھرپر شرکت کا اعلان کرتے ہوئے فیصلہ کیا گیا کہ

تمام عہدہ دار اور اپنے کارکن اپنے ساتھیوں میں شرکت کریں تاکہ سلیکٹڈ حکومت کو چلتا کیا جا سکے۔


ڈیرہ غازی خان

ملتان جلسہ میں کارکنوں کی گرفتاریو ں کے خلاف قائد پی ڈی ایم مولانا فضل الرحمان کے حکم پر جمعیت علماء اسلام نے احتجاجی ریلی نکالی

جس میں عوام الناس کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔ احتجاجی ریلی سے سینئرنائب امیر پنجاب و ضلعی امیر جے یو آئی مولانا اقبال رشید،سابق ایم پی اے عبدالعلیم شاہ نے

خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پی ڈی ایم نے حکمرانوں کو یہ واضح پیغام دے دیا ہے کہ اب یہ حکمران ہمیں کسی صورت قبول نہیں ہیں

یہ حکمران صرف عالمی استعمار کے ایجنڈے پر عمل پیراء ہوکر پاکستان کو کمزور کرنے کی سازش پر عمل پیراء ہیں

موجودہ حکمران بدترین نااہل و نالائقوں کا ٹولہ ہے جس نے قوم کو مایوسی سے بھی اگلے قدم خوف کی حالت میں مبتلاء کردیا ہے

ووٹ کو عزت دو کا بیانیہ عوامی بیانیہ ہے عوام کے حقوق کو غصب کرنے والی حکومت کے دن گِنے جا چکے ہیں

انعام اللہ بھٹی ضلعی ناظم عمومی، تحصیل امیر ڈاکٹر یونس راج، قاری جمال عبدالناصر اورمولانا کامل مسعود نے کہا کہ

جے یوآئی ڈیرہ غازی خان نے جس طرح ملتان جلسہ میں بھرپور شرکت کرتے ہوئے کلیدی کردار ادا کیا تھا

ویسے ہی اب بھی لاہور جلسہ میں شرکت کے لیے پر عزم ہیں قافلہ جمعیت پورے جوش و جزبہ سے نکلے گا

احتجاجی ریلی میں جے یوآئی تحصیل کوٹ چھٹہ کے امیر محمد حسین سرور، مو لانا عبدالصمد علیانی،

ڈاکٹر حسین احمد،غلام مصطفٰی جلبانی ودیگر قائدین بھی موجود ہے۔


ڈیرہ غازیخان

ڈی پی او عمر سعید ملک کہ زیر صدارت پولیس افسران سے اہم میٹنگ کا انعقاد کیا گیا۔ ڈی پی او عمر سعید ملک نے سختی سے ہدایات جاری کرتے ہوئے کہاکہ

آپ اپنے تھانہ جات کے علاقے کی نگرانی میں کوئی کسر باقی نہ رکھیں اور کسی بھی علاقہ میں کوئی جرم سرزد ہونے پر خصوصاً ڈکیتی کے

حوالے سے فوری طور پر کاروائی کرتے ہوئے ملزمان کی گرفتاری و برآمدگی اور اس حوالے سے تمام قانونی تقاضے فوری طور پر اپنی نگرانی میں پورے کرائیں

اور کسی بھی وقوعہ کے وقوع پذید ہونے پر اطلاع فوری طور افسران بالا کو دی جائے۔اس کے علاوہ تمام تھانہ جات کے

ایس ایچ اوزاپنے علاقہ میں ہفتہ وار کمبنگ آپریشن کریں گے اورسرکل ایس ڈی پی اوز ازخود نگرانی کریں گے۔

ایس ایچ او صدر علی محمد کو ہدایت دیتے ہوئے ڈی پی او عمر سعید ملک نے کہا کہ آج دوران ڈکیتی شاہ دوست اور اکبر کو مزاحمت کرنے پر زخمی کرنے والے

ڈاکوؤں کو جلد گرفتار کر کے قانون کے کٹہرے میں لایا جائے اور ہمارا فرض ہے کہ

ہم اپنے فرائض منصبی ایمانداری اور جانفشانی سے ادا کرتے ہوئے عوام الناس کے تحفظ کو ہر صورت یقینی بنائیں۔


ڈیرہ غازی خان

پولیس تھانہ سول لائن نے کمسن گم شدہ بچے کو تلاش کر کے ورثاء کے حوالے کر دیا۔

تفصیلات کے مطابق پولیس تھانہ سول لائن کو کمسن گم شدہ بچے کی اطلاع موصول ہوئی۔

اطلاع موصول ہوتے ہی ایس ایچ او تھانہ سول لائن نے فوری کاروائی کرتے ہوئے سپیشل ٹیم تشکیل دی۔

ٹیم نے فوری گم شدہ بچے کی تلاش شروع کر دی

اور جلد ہی گم شدہ بچہ محمد نعیم ولد ابراہیم سکنہ فریدآباد کو تلاش کر کے ورثاء کے حوالے کر دیا۔

اس موقع پر ورثاء نے ایس ایچ او سول لائن غزال حیدر کی کاوشوں کو

سراہا اور پولیس تھانہ سول لائن کا شکریہ ادا کیا۔


ڈیرہ غازی خان

پولیس تھانہ گدائی نے کاروائی کر کے بدنام زمانہ جواء کے اڈاہ پر کامیاب ریڈ کر کے جوا کھیلنے والے 7 ملزمان کو داؤ پر لگی رقم سمیت گرفتار کر لیا۔

ڈی پی او ڈیرہ غازی خان عمر سعید ملک کی سربراہی میں سماج دشمن عناصر کے خلاف کریک ڈاؤن جاری۔

تفصیلات کے مطابق ایس ایچ او تھانہ گدائی نے مخبر کی اطلاع پر جواء کے اڈے پر ریڈ کیا۔

ریڈ کے نتیجے میں ایس ایچ او تھانہ گدائی نے 07 جواری محمد عابد، عاشق حسین،) کلیم اللہ،، محمد آشان، محمد یوسف، محمد مظہر، محمد ہاشم کو جواء کھیلتے ہوئے رنگے ہاتھوں گرفتار کر لیا۔

ملزمان کے قبضے سے داؤ پر لگی رقم 30490 روپے، غیر ملکی کرنسی جس میں درہم 100 جبکہ 63 ریال سمیت موبائل فون برآمد کر لئے۔

پولیس تھانہ گدائی میں تمام ملزمان کے خلاف قمار بازی ایکٹ کے تحت مقدمہ درج۔اس موقع پر ایس ایچ او تھانہ گدائی

قیصر حسنین شاہ کا کہنا تھا کہ پولیس تھانہ گدائی کے علاقے میں سماج دشمن عناصر کو کسی صورت بھی برداشت نہیں کیا جائے گا۔


ڈیرہ غازی خان

پولیس چیک پوسٹ سخی سرور کی نان کسٹم پیڈ سامان کی سمگلنگ کے خلاف کاروائی، نان کسٹم پیڈ گٹکا کی بھاری مقدار میں

سمگلنگ ناکام تفصیلات کے مطابق انچارج چیک پوسٹ سخی سرور یوسف بلوچ نے دوران چیکنگ کاروائی کر کے 12 بوریاں غیر ملکی گٹکا برآمد کر لی۔

برآمد کیے گئے نان کسٹم پیڈ گٹگا کو کسٹم حکام کے حوالے کر دیا۔

اس موقع پر انچارج چیک پوسٹ سخی سرور یوسف بلوچ کا کہنا تھا کہ

نان کسٹم پیڈ سامان کی سمگلنگ کو ناکام بنانے کے لئے ہم پوری جدوجہد کیے ہوئے ہیں۔


ڈیرہ غازیخان

انچارج چیک پوسٹ غازیگھاٹ نے جعلی نمبر پلیٹ و کاغذات والی نان کسٹم گاڑی کو قبضہ پولیس میں لیکر ملزم کو گرفتار کر لیا،

مقدمہ درج۔ تفصیلات کے مطابق SHO دراہمہ معہ انچارج چیک پوسٹ محمد ذیشان SI نے دوران چیک AQUA گاڑی نمبری ADS/172 کو روک کر چیک کیا

تو گاڑی کے چیسز نمبر و انجمن نمبر پر درج رجسٹریشن بک بوگس نکلی اور گاڑی پر لگی نمبر پلیٹ سمیت کاغذات بوگس پائے گئے

جس پر انچارج چیک پوسٹ غازیگھاٹ نے گاڑی چلانے والے ملزم جہانزیب ولد محمد اسلم قوم بزدا سکنہ سنجاوی ضلع زیارت بلوچستان کو گاڑی سمیت گرفتار کر کے

ملزم کے خلاف تھانہ دراہمہ میں مقدمہ درج کر دیا ہے۔انچارج چیک پوسٹ پل غازیگھاٹ محمد ذیشان کا کہنا تھا کہ

چیکنگ کے نظام کو سخت کر دیا ہے تاکہ ملزمان کے ناپاک اردوں کو ہر صورت ناکام بناتے ہوئے ان کو گرفتار کیا جائے۔


ڈیرہ غازی خان

آر پی او فیصل رانا کے قانون شکنی کے4واقعات پر نوٹس،ڈی پی اوز سے رپورٹ طلب،ملزمان کی گرفتاری کا حکم دے دیا،

ماں کی بچوں سمیت اجتماعی خود کشی کی واقعہ پر”کالا پتھر“ کی دستیابی کے حوالے سے پولیس افسران کی سرزنش، تفصیلات کے

مطابق ریجنل پولیس آفیسر ڈی آئی جی محمد فیصل رانا نے قانون شکنی کی 4سنگین وارداتوں پر سخت نوٹس لیتے ہوئے

ڈی پی اوزسے تفصیلی رپورٹ طلب کر لی،ڈیرہ غازی خان کے تھانہ کالا کے علاقہ میں ماں کی بچوں سمیت ”کالا پتھر“ پی کر اجتماعی خود کشی کے

واقعہ پر آر پی او نے ”کالا پتھر“ کی دستیابی کے حوالے سے پولیس افسران کی سرزنش کرتے ہوئے کہا کہ

گزشتہ اڑھائی ماہ سے ”کالا پتھر“ کی غیر قانونی خرید و فروخت کے حوالے سے ریجن کے چاروں اضلاع میں بیک وقت مہم چل رہی ہے

اس کی موجودگی میں ”کالا پتھر“ کیسے دستیاب ہوا جو ایک خاندان کے اجتماعی خود کشی کا باعث بنا،انہوں نے کہا کہ

معاشرے کے با اثر طبقات کو ساتھ ملا کر انسانی جانوں کے ضیاع کا باعث بننے والے ”کالا پتھر“ کی خرید و فروخت کو روکنے کے لئے

نتیجہ خیز قانونی اقدامات اٹھائے جائیں، تھانہ سیت پور میں دوسری شادی کی اجازت نہ دینے پر پہلی بیوی کو ”کالا پتھر“ پلا نے کے اقدام قتل کے

مقدمہ کے حوالے سے ڈی پی او مظفر گڑھ نے آر پی او فیصل رانا کو بتایا کہ ملزمان شاکر،ثقلین اور ناصر کی گرفتاری کے لئے چھاپے مارے جا رہے ہیں،

تھانہ صدر علی پور میں درج 15سالہ لڑکی کو مبینہ اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنائے جانے کے مقدمہ کے حوالے سے ڈی پی ا ومظفر گڑھ حسن اقبال نے

آر پی او کو بتایا کہ اس وقوعہ کے دونوں ملزمان علی حیدر اور منظر کو پولیس نے اشتہاری قرار دے دیا ہے،

جن کی گرفتاری کے لئے پولیس کی خصوصی ٹیمیں چھاپے مار رہی ہیں، آر پی او فیصل رانا نے ضلع راجن پور لے تھانہ غوری شہید داجل کے

علاقہ میں ٹریکٹر ٹرالیوں پر جانے والی بارات میں شامل افراد کی طرف سے کی گئی فائرنگ کا سخت نوٹس لیتے ہوئے

ڈی پی اوراجن پور سے رپورٹ طلب کر لی،ڈی پی او فیصل گلزار نے بتایا کہ فائرنگ سے زخمی ہونے والے بچے دلاور اور شاکر کی حالت تسلی بخش ہے

پولیس نے وقوعہ کے مرکزی ملزم جلیل کو گرفتار کر کے دیگر ملزمان کی گرفتاری کے لئے چھاپے مارنا شروع کر دئیے ہیں،

آر پی او نے واضح اور دو ٹوک انداز میں کہا کہ ہوائی فائرنگ بدترین قانون شکنیوں کی بنیاد ہے

اسے کسی صورت برداشت نہیں کیا جا سکتا انہوں نے کہا کہ شادی میں فائرنگ کی صورت میں دولہااور شادی کے منتظمین کے خلاف مقدمہ درج کر کے انہیں گرفتار کیا جائے۔


ڈیرہ غازی خان

آر پی او فیصل رانا نے ”ونی“ کے تحت12سالہ بچی کی24سالہ لڑکے کے ساتھ شادی رکوا دی،”ونی“ کا فیصلہ دینے والے غیر قانونی جرگہ کے

سرپنچ سمیت5ملزمان گرفتار،12سالہ بچی کا بھائی24سالہ لڑکے کی بہن کو بھگا کر لے گیا تھا،تفصیلات کے مطابق

ریجنل پولیس آفیسر ڈی آئی جی محمد فیصل رانا کو اطلاع ملی کہ ضلع مظفر گڑھ کے تھانہ صدر علی پور کے علاقہ بستی کمہاراں والی موضع مڈ والا میں 3روز قبل

ایک لڑکی عائشہ بی بی اپنے مبینہ آشنا عامر کے ساتھ بھاگ گئی،جس پر ایک غیر قانونی جرگہ سرپنچ مقبول کی قیادت میں جرگہ ہوا

جس میں صادق،خادم،ارشاد اور زاہد کی شرکت کی،اس غیر قانونی جرگہ نے فیصلہ کیا کہ لڑکی عائشہ کو بھگا کر لے جانے والے لڑکے عامر کی12سالہ بہن عاصمہ

کا نکاح آشناکے ساتھ مبینہ طور پر بھاگنے والی لڑکی عائشہ کے 24سالہ بھائی زاہد کے ساتھ ”ونی“ میں کر دیا جائے،اطلاع ملنے پر آر پی او فیصل رانا نے

ڈی پی ا ومظفر گڑھ کو فوری طور پر ”ونی“ کی غیر قانونی رسم کے تحت ہونے والی نا بالغ بچی کی شادی رکوانے کے علاوہ غیر قانونی جرگہ

منعقد کرنے والے ملزمان کی گرفتاری کا حکم دیا،ڈی پی او مظفر گڑھ حسن اقبال نے آر پی او فیصل رانا کی ہدائت پر بروقت کارروائی کرتے ہوئے ”ونی“ کے تحت ہونے والی نابالغ بچی کا نکاح رکوا کر

غیرقانونی جرگہ منعقد کرنے والے سرپنچ مقبول اس میں شامل ملزمان صادق،خادم،ارشاد اور ”ونی“ کے تحت نا بالغ بچی کا دولہا بننے والے

زاہد کو گرفتار کر لیا،پولیس نے نابالغ بچی کی والدہ گلن بی بی کو قابو کر کے بچی کو بر آمد کر لیا،آر پی او فیصل رانا کی پروفیشنل کمانڈ کی وجہ سے

بر آمد ہونے والی ”ونی“ کی گئی 12سالہ بچی نے پولیس کے سامنے اعتراف کیا کہ اس کا بھائی عامراور زاہد کی ہمشیرہ بھاگ گئے،اس کے بدلے میں مجھے 24سالہ زاہد سے بیاہا جا رہا تھا،

ملزمان کے خلاف تھانہ صدر علی پور میں مقدمہ درج کر لیا گیا،آر پی او فیصل رانا نے ڈی پی او کو ہدائت کی کہ

وہ اس وقوعہ کی تفتیش کی خود نگرانی کریں،ہم نے قانون کی طاقت سے ریاست کے قانون کے مقابلے میں آزمائے جانے والے ہر خود ساختہ قانون کو جڑ سے

اکھاڑ پھینکنا ہے،ریاستی قانون کے مقابلے میں جو کوئی خود ساختہ قانون پر عمل کرے گا

اسے ہر صورت گرفتار کیا جائے گا،آر پی او نے کہا کہ 12 سالہ بچی کے مستقبل کے حوالے سے قانونی طریقہ کار اختیار کیا جائے،

اس وقوعہ میں جتنے بھی سہولت کار ہیں انہیں بھی قانون کی گرفت میں لایا جائے۔


ڈیرہ غازی خان

بورڈ آف انٹر میڈیٹ اینڈ سکینڈری ایجوکیشن ڈیرہ غازیخان کے زیر اہتمام چھ مارچ سے شروع ہونے والے میٹرک سالانہ امتحان 2021 کیلئے آن لائن و ہارڈ کاپی

کی صورت میں سنگل فیس کے ساتھ داخلہ فارمز جمع کرانے کی آخری تاریخ دس دسمبر 2020 ہے جبکہ دوگنا فیس کے ساتھ داخلہ فارم گیارہ دسمبر سے

اکیس دسمبر تک اور تین گنا فیس کے ساتھ21سے 29دسمبر تک جمع کرائے جاسکیں گے امیدواروں اور ادارہ جات سے کہا گیا ہے کہ

تمام لوازمات مکمل کرنے کے بعد بروقت اپنے داخلہ فارمز جمع کرانے کو یقینی بنائیں تاکہ لیٹ فیس اور جرمانے و دوسری پیچیدگیوں اور اعتراضات سے بچا جا سکے

واضح رہے کہ بورڈ ویب سائیٹ www.bisedgkhan.edu.pk پر فیسوں کا مکمل شیڈول دیا ہوا ہے

علاوازیں تمام کیٹگریز کے داخلہ فارمز بھی اپ لوڈ کر دیئے گئے ہیں. یہ بات ڈپٹی کنٹرولر امتحانات شیخ امجدحسین کے مراسلہ میں کہی گئی ہے۔


ڈیرہ غازی خان

ممتاز قلمکار جسارت خیالی کی دو کتب "سرائیکی اہل قلم کی تحقیقی، تنقیدی اور شعری خدمات”جھوک پبلشرز سے اوراسد اللہ خان غالب کی شعری زمینوں میں لکھی غزلوں کا مجموعہ "غالب کے نقش قدم پر ” رنگ ادب پبلی کیشنز سے شائع ہو گئی ہیں

تحقیقی کتاب کا دیباچہ ڈاکٹر مقبول گیلانی نے اور بیک فلپ ممتاز دانشور ظہور دھریجہ نے رقم کیا ہے

جبکہ غزلوں کے مجموعہ کا پیش لفظ ڈاکٹر اختر ہاشمی، علی شاعر اور محمود اختر نے مقدمہ و مضمون اور بیک فلپ اختر سعیدی نے تحریر کیا ہے۔


ڈیرہ غازی خان

ریجنل پولیس آفیسر کے پی ایس او انسپکٹر مہر عبد الستار اپنی مدت ملازمت مکمل کر کے ریٹائرڈ ہوگۓ ۔

آرپی او رانا فیصل کی طرف سے الوداٸی تقریب کا اہتمام کیا گیا اوریادگاری شیلڈ پیش کی گٸی۔ تفصیلات کےمطابق ریجنل پولیس آفس ڈیرہ غازی خان میں

پی ایس او ٹو آر پی او ڈیرہ غازی خان انسپکٹر عبدالستار کی ریٹائرمنٹ کے موقع پر ان کے اعزاز میں الوداعی تقریب کا اہتمام کیا گیا ۔

اس موقع پر آر پی او رانا فیصل نے ریٹاٸرڈانسپکٹر کو خراج تحسین پیش کرتے ھوۓ ان کی محکمہ پولیس میں خدمات کی تعریف کی۔

آرپی او نے کہا کہ ریٹائر منٹ کے بعد بھی ملازمان محکمہ پولیس کا حصہ ھوتے ھیں ان کے دکھ سکھ میں ھمیشہ ان کے ساتھ ھوں گے۔

ریٹاٸرڈانسپکٹر مہر عبد الستار نے تعریفی کلمات پر آرپی او کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ محکمہ پولیس سے باعزت رہٹاٸرمنٹ میرے لیۓ بڑا اعزاز ھے۔

کنسٹینل بھرتی ھو کر انسکٹر پرموٹ ھو کر بحیثیت پی ایس او ٹو آر پی او ریٹاٸرمنٹ کے اس لمحے میری خوشی دیدنی ھے

اور یہ دن میں کبھی بھی بھلا نہیں پاٶں گا۔۔ انہوں نے کہا کہ میں نے محکمہ میں کچھ نہیں کھویا ھے

بلکہ سب کچھ پایا ھے میں اپنے اعلی سینئر اور ماتحت افسران کا دل سے شکر گزار ھوں ان کی محبت اور یادیں ھمیشہ میرے ساتھ رھیں گی۔

انہوں نے مزید کہا کہ دین اسلام سے محبت اور اللہ تعالی کے أحکامات کی بجاآوری سے ھی کامیابی ملتی ھے

آخر میں مہر عبدالستار کو پر تپاک انداز میں آرپی او آفس سے الوداع کیا گیا اور ان پر پھولوں ک پتیاں نچھاور کی گٸیں۔


ڈیرہ غازی خان

وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان احمد خان بزدار کی ہدایت پر ڈائریکٹر پلاننگ و ڈویلپمنٹ،

ڈائریکٹوریٹ جنرل سوشل ویلفیئر و بیت المال پنجاب محمد سلیمان نے تونسہ کا دورہ کیا انہوں نے تونسہ میں پناہ گاہ کا معائنہ کرنے کے ساتھ جلد تکمیل کی ہدایات جاری کیں

تونسہ میں باہمت پروگرام کے تحت مالی امداد کیلئے کارڈز بھی تقسیم کیے گئے اس موقع پر ڈائریکٹر سوشل ویلفیئر چودھری اظہر یوسف،

ڈپٹی ڈائریکٹر ملک محمد اکرم تکلیر، سوشل ویلفیئر آفیسر رانا احمد نواز اور سوشل ویلفیئر آفیسرتونسہ شریف خلیل الرحمٰن بھی موجود تھے

اس موقع پر بتایاگیاکہ ضلع ڈیرہ غازیخان میں بھی 65سال اور اس سے زائد عمر کے مستحق افراد میں احساس پنجاب پروگرام کے

تحت مالی امداد کا سلسلہ شروع کر دیاگیاہےمحکمہ پنجاب سوشل پروٹیکشن اتھارٹی حکومت پنجاب کی زیر نگرانی سوشل ویلفیئر کمپلیکس میں دو ہزار روپے

فی کس مالی امداد تقسیم کی جارہی ہے حکومت پنجاب کے غریب پرور پروگرام سے مستفید ہونے کیلئے ساٹھ سال اور زائد عمر کے مستحق افراد

محکمہ سوشل ویلفیئر سے رجوع کرنے کی ہدایات جاری کی گئی ہیں


ڈیرہ غازی خان

ڈپٹی کمشنر ڈیرہ غازیخان کیپٹن (ر) محمد علی اعجاز کی ہدایت پر ڈیرہ غازیخان میں کورونا وائرس کی ایس او پیز پر عملدرآمد نہ کرنے

والوں کے خلاف کارروائی کا سلسلہ جاری ہے ڈیرہ غازیخان میں تین مزید سکول سربمہر کرنے کے ساتھ پرنسپل کے خلاف مقدمہ درج کر کے گرفتار کرلیاگیا

کوٹ چھٹہ میں سات دکانیں سیل کرنے کے ساتھ پانچ ہزار روپے جرمانہ بھی عائد کیاگیا

اسسٹنٹ کمشنر ڈیرہ غازیخان ملک راشد نعمت نے معائنہ کے دوران دی اپلاز اکیڈمی کو سیل کر کے پرنسپل کے خلاف مقدمہ درج کرا دیا

آربٹ اکیڈمی سمیت مزید دوکے خلاف بھی کارروائی کی گئی. اسسٹنٹ کمشنر کوٹ چھٹہ محمداسد چانڈیہ نے کارروائی کرتے ہوئے

دکاندار کو وارننگ جاری کی علاوہ ازیں اسسٹنٹ کمشنر کوٹ چھٹہ محمد اسدچانڈیہ نے جھوک اترا میں کفالت مرکز کامعائنہ کرتے ہوئے

سات خواتین کے انگوٹھے لگوا کر رقم کی ادائیگی نہ کرنے والے ریٹیلر معظم کو گرفتار کر کے اسسٹنٹ ڈائریکٹر بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کو فراڈیاکے خلاف مقدمہ درج کرانے کی ہدایت جاری کی


ڈیرہ غازی خان

بارایسوسی ایشن ڈیرہ غازیخان کے انتخابات کی سرگرمیاں شروع ہو گئیں صدر کے عہدہ پر دو جبکہ جنرل سیکرٹری کی نشست پر پانچ امیدوار سامنے آگئے

جبکہ الیکشن میں ایک ہزار سے زائد ووٹرز اپنا رائے حق دہی استعمال کریں گے صدر کے عہدہ پر سلیم رضا خان کاکڑاور عظمت اسلام خان غلزئی

جبکہ جنرل سیکرٹری کے عہدہ پر اخوند اورنگ زیب،قاضی منصور احمد ،عمران سہیل لودھی،اعجاز احمد خان کلاچی اورمحمد باقر اکبر ایک دوسرے کامقابلہ کریں

گے امیدواروں نے اپنی سرگرمیاں شروع کردی ہیں

جبکہ مختلف گروپوں میں جور توڑ جاری ہے بار ایسوسی ایشن کے سالانہ انتخابات نئے سال کے پہلے ماہ کے پہلے ہفتہ متوقع ہیں۔

About The Author