نومبر 5, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

امریکی ہوا باز چک ییگر 97 سال کی عمر میں انتقال کر گئے

وہ پہلے پائلٹ تھے جنہوں نے ساؤنڈ بیرئیر توڑا تھا جبکہ دوسری جنگ عظیم میں بھی حصہ لیا

عالمی شہرت یافتہ اور دنیا کے بہترین پائلٹ کہلانے والے امریکی ہوا باز چک ییگر 97 سال کی عمر میں انتقال کر گئے

وہ پہلے پائلٹ تھے جنہوں نے ساؤنڈ بیرئیر توڑا تھا جبکہ دوسری جنگ عظیم میں بھی حصہ لیا۔

امریکی ماہر پائلٹ چک ییگر نے پاک فضائیہ کے شانہ بشانہ بھارت کے خلاف جنگ بھی لڑی تھی۔

وہ پاکستان میں امریکہ کے دفاعی نمائندے کے طور پر تعینات تھے۔ 1971 سے 1973 تک پاکستان میں موجود رہے۔

وہ امریکی فضائیہ سے بطور بریگیڈیئر جنرل ریٹائر ہوئے۔ انہوں نے اپنی سوانح عمری میں پاکستان فضائیہ کو شاندار خراج تحسین بھی پیش کیا۔

About The Author