جنوری 14, 2025

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

واٹس ایپ کا صارفین کے لیے نیا فیچر متعارف کرانے کا اعلان

واٹس ایپ انتظامیہ نے ہر چیٹ باکس کے لیےعلیحدہ علیحدہ اور اپنی مرضی کا وال پیپر منتخب کرنے کا فیچر متعارف کرادیا۔

واٹس ایپ نے صارفین کے لیے نیا فیچر متعارف کرانے کا اعلان کردیا۔

صارفین کی آسانی کے لیے واٹس ایپ انتظامیہ نے ہر چیٹ باکس کے لیے

علیحدہ علیحدہ اور اپنی مرضی کا وال پیپر منتخب کرنے کا فیچر متعارف کرادیا۔

کمپنی کی جانب سے متعارف کرایا جانے والا فیچر آئندہ چند روز میں تمام صارفین کے لیے دستیاب ہوگا

جس کے بعد وہ اپنے ہر دوست سے کی جانے والی چیٹ پر مرضی کا وال پیپر سیٹ کرسکیں گے۔

دوسری جانب واٹس ایپ نے صارفین کے لیے ایک اور نیا فیچر شامل کرنے کا فیصلہ کیا

یہ بھی پڑھیں:خبردار واٹس ایپ اکاونٹ ہیک کرنے والوں کی پاکستان میں وارداتیں

جس کے تحت صارفین اپنے من پسند اسٹیکرز آسانی سے سرچ کر سکیں گے۔

About The Author