دسمبر 22, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

ڈیرہ غازی خان کی خبریں

ڈیرہ غازی خان سے نامہ نگاروں اور نمائندگان کے مراسلوں پر مبنی خبریں،تبصرےاور تجزیے۔

ڈیرہ غازی خان

پاکستان میں بجٹ مختلف شراکت داروں /سٹیک ہولڈرزکے ساتھ مشاورت سے تیار جبکہ بجٹ سازی اور اس پر عمل درآمد کے تمام مراحل میں شہریوں سے معلومات کا از خود

تبادلہ کیا جانا چاہئے۔ یہ بات سی سی پی ڈی آئی کے پروجیکٹ منیجر فیصل منظورنے الایمان کمیونٹی ہال میں ایک پریس کانفرنس کے دوران بتائی جس کا اہتمام

مقامی تنظیم الایمان ڈویلپمنٹ آرگنائزیشن نے سیٹیزن نیٹ ورک فار بجٹ اکاونٹیبلیٹی کے تحت کیا گیا تھا

فیصل منظورنے کہا کہ سی پی ڈی آئی ہمیشہ بجٹ سازی کے عمل میں شفافیت کیلئے کوشاں رہی ہے اس سلسلہ میں بجٹ سازی کے عمل میں شفافیت کو جانچنے کیلئے

منتخب وفاقی وزارتوں اور صوبائی محکموں کو معلومات کے حصول کی 150 درخواستیں بھجوائی گئیں

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سی این بی اے پارٹنر آرگنائزیشن کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر سید محمد آصف نقوی نے کہاکہ حکومت بجٹ تجاویز کو

وسیع پیمانے پر شہری گروپوں، سرکاری اداروں اور اہم شراکت داروں کیساتھ زیربحث لایا جائے۔ بجٹ سازی کے عمل میں شہریوں کی شمولیت کو قانونی تحفظ ملنا چاہئے

اور سرکاری اداروں کے لئے لازم ہونا چاہئے کہ وہ بجٹ سازی کے مختلف مراحل کے دوران شہریوں سے مشاورت کریں۔

انہوں نے بج کہا کہ بجٹ مالی سال کے آغاز سے کم از کم تین ماہ قبل اسمبلیوں میں پیش کیا جانا چاہیے۔


ڈیرہ غازیخان

انجمن آڑھتیان نیو سبزی منڈی کے بارہ سال بعد الیکشن،ملک حسین بخش صدر،سجاد کریم رند جنرل سیکرٹری منتخب ہو گئے

اس سلسلہ میں مزید تفصیلات کے مطابق چیئر مین الیکشن کمیشن حاجی عبد الغفار،نصیرآغا نے نتائج کا اعلان کر تے ہو ئے بتایا کہ

صدر کی نشست پر ملک حسین بخش 122 ووٹ لے کر صدر، سجاد کریم رند بھی 122 ووٹوں کے ساتھ جنرل سیکرٹری،

جبکہ سینئر نائب صدر تیمور اقبال، نائب صدر ملک کاشف بھی 122 ووٹ لے کر منتخب ہوگئے

سیکرٹری اطلاعات ملک عبدالستار نے 120 ووٹ جبکہ سیکرٹری فنانس ملک ندیم نے بھی 120 ووٹ لے کر کامیابی حاصل کی بعدازاں نو منتخب عہدیداروں نے

سر پرست اعلیٰ حاجی نصیر آغا اور چیئر مین حاجی عبد الغفار کو منتخب کر لیا ڈیرہ غازی خان سبزی منڈی الیکشن 2021 کا انعقاد پرانی سبزی منڈی میں ہوا

صبح سے ہی ووٹرز کی بڑی تعداد الیکشن پولنگ عمل میں پہنچی اور اپنے پسندیدہ امیدواروں کو ووٹ ڈالا دوپہر 2 بجے تک ووٹنگ کا عمل جاری رہا 12 سال بعد جمہوری عمل کو

دیکھ کر سبزی منڈی کے ووٹرز بھی خوش دیکھائی دیئے ووٹوں کی گنتی کا عمل ان کیمرہ کرایا گیا

ووٹوں کی گنتی کے دوران تمام امیدواروں کے نمائندے بھی گنتی میں شامل رہے جس کے بعد الیکشن کے نتائج کا اعلان کیا گیا

الیکشن نتیجے کے اعلان کے بعد جیتنے والے امیدواروں کی طرف سے جشن منایا گیا منڈی کے آڑھتیوں نے جیتنے والے امیدوار وں کو مبارکباد دی

ڈھول کی تھاپ پر جھمر بھی ڈالی گئی نو منتخب صدر ملک حسین بخش، جنرل سیکرٹری سجاد کریم رند،

چیئر مین حاجی عبد الغفار و دیگر عہدیداروں کا کہنا ہے کہ آڑھتیوں کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کئے جائیں گے ہم آڑھتیوں کی ہر سطح پر بھر پور ترجمانی کریں گے۔


ڈیرہ غازیخان

ڈیرہ غازی خان نے آسٹروٹرف ہاکی گراؤنڈ میں کھیلے گئے پہلے انٹرڈسٹرکٹ ڈویژن چمپئن شپ جیت لی فائنل میں ڈیرہ غازی خان نے مظفر گڑھ ضلع کو دو کے

مقابلے میں آٹھ گول سے شکست دی قومی کھلاڑی ارسلان قادر سب سے زیادہ گول کر کے مین آف دی میچ قرار پائے ڈپٹی کمشنر ڈیرہ غازی خان کیپٹن ریٹائرڈ محمد علی اعجاز

نے انعامات تقسیم کیے ڈویژنل سپورٹس آفیسر عطاء الرحمن اور دیگر نے تمام کھلاڑیوں کو اسناد اور تحائف دئیے وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان احمد خان بزدار کی

ہدایت پر ڈیرہ غازی خان میں عالمی معیار کا آسٹروٹرف ہاکی گراؤنڈ تعمیر کیا گیا پہلے انٹرڈسٹرکٹ چیمپئن شپ میں ڈویژن کے چاروں اضلاع کی ٹیموں نے حصہ لیا پہلے سیمی فائنل میں ضلع ڈیرہ غازی خان نے ایک کے مقابلے میں

تین گول سے ضلع لیہ کو شکست دی دوسرے سیمی فائنل میں مظفر گڑھ نے راجنپور کو ہرایا

ڈپٹی کمشنر کیپٹن ریٹائرڈ محمد علی اعجاز نے تقریب تقسیم انعامات سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ

نوجوانوں کے لئے کھیلوں کے مواقع فراہم کرتے رہیں گے

عالمی معیار کے ہاکی آسٹروٹرف گراؤنڈ سے کھلاڑیوں کی صلاحیتوں میں اضافہ ہو گا اور ان کی کوشش ہوگی کہ یہاں بھی عالمی سطح کے مقابلے کرائے جائیں۔


ڈیرہ غازیخان

ڈپٹی کمشنر ڈیرہ غازی خان کیپٹن ریٹائرڈ محمد علی اعجاز کی ہدایت پر کوٹ چھٹہ میں

کرونا وائرس کی ایس او پیز کی خلاف ورزی پر مزید سات دکانیں سیل اور دکان داروں کو پانچ ہزار روپے جرمانہ عائد کر دیا گیا

اسسٹنٹ کمشنر محمد اسد چانڈیہ نے مارکیٹوں کے معائنہ کے دوران کاروائیاں کیں انہوں نے کہا کہ

حکومت پنجاب کی ہدایت پر کرونا وائرس کی ایس او پیز پر سختی سے عمل درآمد کرایا جارہا ہے

دکاندار انتظامیہ کے ساتھ تعاون کریں اور شہریوں کو کرونا وائرس سے بچانے کے لئے احتیاطی تدابیر اختیار کریں۔


ڈیرہ غازیخان

وزیراعلی پنجاب سردار عثمان خان بزدار کی ہدایت پر سیکرٹری سی اینڈ ڈبلیو جنوبی پنجاب عثمان علی خان نے ڈیرہ غازی خان کادوروزہ دورہ کیا

اور ضلع ڈیرہ غازی خان میں جاری ترقیاتی منصوبوں پر کام کا تفصیلی جائزہ لیا سیکرٹری سی اینڈ ڈبلیو ساؤتھ پنجاب عثمان علی خان کا کہنا تھا کہ

جنوبی پنجاب خصوصاً ڈیرہ غازی خان کے دورافتادہ اور پسماندہ علاقوں میں پہلی بار حقیقی ترقی کاسفر تیزی سے جاری ہے

ترقیاتی منصوبوں میں کوالٹی کے معیار کو ہر صورت یقینی بنایا جائے اور منصوبوں میں بلاجواز تاخیر کسی بھی قیمت پر قابل قبول نہ ہوگی

اس موقع پرایس ای ہائی ویز میاں اظفر، ایس ای بلڈنگ وقار شعیب،ایکسین ہائی وے ملک گلفام،

سینئر سب انجینئر ہائی وے اشرف خان شیروانی سمیت ایکسین بلڈنگ ہمایوں مسرورنے سیکرٹری سی اینڈڈبلیوجنوبی پنجاب کو سڑکوں کی تعمیر و مرمت سمیت دیگر

ترقیاتی منصوبوں سے متعلق بریفنگ دی سیکرٹری سی اینڈ ڈبلیو نے پل ڈاٹ کی کشادگی انٹرسٹی جنرل بس اسٹینڈ کی تعمیر، شادن لنڈ بوائز ڈگری کالج،

تھانہ صدر تونسہ شریف،آر ایچ سی شادن لنڈ،زین تا بارتھی سڑک اور بارتھی کے مقام پر نالہ سنگھڑ پر تعمیر ہونے والے پل پرجاری کام کامعائنہ کیا

جبکہ اسی طرح بارتھی میں تحصیل ہیڈکوارٹر اہسپتال کی عمارت،بارتھی تا فاضلہ کچھ 25 کلومیٹر،

بارتھی تا ہنگلون 32کلومیٹر سڑک براستہ سہوڑہ،بارتھی تا سرتھوخ 46کلومیٹر سڑک براستہ ٹیھکر اور روہنگھن تاسخی سرور سڑکوں کے تعمیراتی معیار کاجائزہ لیا

اورکوالٹی کے معیارپر اطمینان کا اظہار کیا اس موقع پر انکا کہنا تھا کہ

ترقیاتی منصوبوں میں شفافیت کو یقینی بنانے کیلئے افسران دفاتر سے باہر نکلیں اور فیلڈ میں جاکر ترقیاتی کاموں کی خود نگرانی کریں

اس موقع پر ڈپٹی سیکرٹری سی اینڈ ڈبلیو ساؤتھ پنجاب راؤ دلشاد خان بھی انکے ہمراہ تھے۔


ڈیرہ غازیخان

حکومت پنجاب کی ہدایت پر محکمہ سوشل ویلفیئر ڈیرہ غازی خان کی زیر نگرانی سوشل ویلفیئر کمپلیکس میں عالمی یوم معذوراں کے موقع پر آگاہی سیمینار کا انعقاد کیا گیا

اس موقع پر ویل چیئرز بھی تقسیم کی گئیں تقریب کے مہمان خصوصی ڈائریکٹر سوشل ویلفیئر چودھری اظہر یوسف،ڈپٹی ڈائریکٹر ملک محمد اکرم،لاء آفیسر بینظیر ویمن کرائسز

سنٹر ثریا مجید رانا،سوشل ویلفیئر آفیسر محمد ابراہیم اور دیگر نے خطاب کرتے ہوئے معذوروں کے عالمی دن پر روشنی ڈالیں مقررین نے کہا کہ کہ

کسی بھی معذوری کے شکار افراد ہمارے لئے خاص اہمیت کے حامل ہیں اس لئے انہیں خصوصی افراد کا لقب دیا گیا

خصوصی افراد کی بہتر تعلیم و تربیت کرکے معاشرے کا فعال شہری بنایا جا سکتا ہے محکمہ سوشل ویلفیئر خصوصی افراد کی فلاح و بہبود کے لئے اقدامات کر رہا ہے۔


ڈیرہ غازیخان

ضلع بھر کے تمام تھانوں میں اسٹیشنری تقسیم کردی گئی ڈی ایس پی آرگنائز کرائم اعجاز احمد بخاری نے ضلع بھر کے تمام تھانوں میں پولیس ورکنگ کے معیار کو بہتر بنانے کے

سلسلہ میں ڈی پی او عمر سعید ملک کی ہدایت پر اسٹیشنری تقسیم کردی انہوں نے کہا کہ ڈی پی او عمر سعید ملک نے تھانوں میں ورکنگ کے معیار کو بہتر بنانے

اور کرپشن کی روک تھام کے لئے احسن اقدام اٹھایا اور ضلع بھر سے اسٹیشنری کی ڈیمانڈ حاصل کر کے تمام تھانوں کو مہیا کرنے کے احکامات جاری کیے۔

ڈی پی او عمر سعید ملک کی ہدایت پر تھانہ کلچر میں تبدیلی لاتے ہوئے تھانوں میں آنی والی عوام پر کسی قسم کا کوء بوجھ نہ ڈالہ جائے اور تمام محرران کو سختی سے

ہدایت کی کہ تھانوں میں شریف شہریوں کیساتھ بدسلوکی اور کرپشن کی معمولی شکایت بھی برداشت نہیں کی جائے گی

عوام کے ساتھ خوش اخلاقی کے ساتھ پیش آئیں اورتھانوں میں شہریوں کو عزت دیں اور عوام کی جان و مال کی حفاظت اور جرائم کے خاتمے کے لیے دن رات ایک کردیں۔


ڈیرہ غازیخان

شہریوں کو انکی دہلیز پر انصاف کی فراہمی، ڈی پی او عمر سعید ملک کی سرکل تونسہ تھانہ ریتڑہ میں کھلی کچہری،

درخواستوں پر کاروائی کیلئے ایس ایچ اوز کو احکامات،محنتی اور ایماندار افسر ہی میری ٹیم کا حصہ ہو گا

تفصیلات کے مطابق وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان احمد خان بزدار کے ویژن پر شہریوں کو ان کی دہلیز پر انصاف کی فراہمی پر عملدرآمد کرتے ہوئے

ڈی پی او عمر سعید ملک نے تھانہ ریتڑہ میں کھلی کچہری کا انعقاد کیا جہاں اے ایس پی تونسہ میر روحل اور ایس ایچ اوز، سیاسی و سماجی شخصیات، تاجر برادری، امن کمیٹی ممبران اور معزز صحافی برادری و دیگر اور شہریوں کی کثیر تعداد نے

شرکت کی جہاں پر عوام الناس نے اپنے مسائل براہ راست بیان کیئے جس پر ڈی پی او عمر سعید ملک نے شہریوں کے مسائل سن کر کارروائی کی ہدایات دیں

اور شہریوں نے کھل کر اپنے مسائل سامنے رکھے، ڈی پی او عمر سعید ملک کا کہنا تھا کہ شہریوں کو ان کی دہلیز پر انصاف فراہم کیا جائیگا

اور اس کیلئے جہاں جہاں جانا پڑیگا میں جاؤنگا تمام درخواستوں کا خود فیڈ بیک لینے کا عزم رکھتے ہوئے کسی بھی غریب شہریوں پر زیادتی ناقابل برداشت ہو گی

اور سرکل تونسہ میں کرائم کو کنٹرول کرتے ہوئے کرائم پر پہلے کی نسبت کافی حد تک قابو پا لیا ہے

اور ہم انشاء اللہ پورے ضلع کو ماڈل ضلع بنائیں گے ڈی پی او عمر سعید ملک کا مزید کہنا تھا کہ تھانہ کلچر میں تبدیلی لاء جا رہی ہے

کرپشن سے پاک معاشرہ کو انجام دینا ہے اور میں ہر جگہ جا کر یہی میسج دیتا ہوں کہ نقل رپٹ سے لیکر FIR تک آپ کا ایک روپیہ تک خرچ نہیں ہو گا

اگر کسی بھی سائل سے کوء پولیس ملازم رشوت طلب کرئے تو آپ فورا میں واٹس ایپ نمبر 03454901111 پر واٹس ایپ میسج کریں۔


ڈیرہ غازیخان

جنرل بس اسٹینڈ کے قریب ویلڈنگ کی دکان میں ٹینکی زوردار دھماکے سے پھٹ گئی ، دھماکے سے دکان میں آگ لگ گئی ،

آگ نے لکڑی کی دکانوں کو اپنی لپیٹ میں لے لیا، چار افراد جھلس گئے،ہسپتال منتقل، تفصیلات کے مطابق جنرل بس اسٹینڈ کے قریب ویلڈنگ کی دوکان میں رکھی ٹینکی میں اچانک زوردار دھماکے سے پھٹ گئی،

دھماکے سے دکان میں آگ لگ گئی ،آگ نے لکڑی کی دکانوں کو اپنی لپیٹ میں لے لیا جس سے چار افراد جہانگیر،محمد اختر،

محمد عاصم اور ذیشان بری طرح جھلس گئے وقوعہ کی اطلاع ملتے ہی

ریسکیو 1122 کی امدادی ٹیمیں جائے حادثہ پر پہنچ گئیں اور آگ پر قابو پالیا اور زخمیوں کو ٹیچنگ ہسپتال کے ٹراما سنٹر منتقل کر دیا گیا۔

About The Author