نومبر 2, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

راجن پور کی خبریں

راجن پورسے نامہ نگاروں اور نمائندگان کے مراسلوں پر مبنی خبریں،تبصرے اور تجزیے۔

حاجی پورشریف

( ملک خلیل الرحمن واسنی )

حاجی پور شریف میں نادرا آفس کا قیام وقت کی اشد ترین ضروت ہے ب فارم کے حصول کے لئے والدین شدید ذہنی اذیت و پریشانی کا شکار

ٹائون کمیٹی حاجی پور شریف کی شہری آبادی جوکہ 80 ہزار کے لگ بھگ اور دیگر ملحقہ ویلیج اینڈ نیبر ہڈ کونسلزاورقصبوںو دیہاتوں کی آبادی بھی لاکھوں میں ہے

مگر نیشنل ڈیٹا بیس رجسڑیشن اتھارٹی کادفتر نہ ہونے کے سبب علاقہ مکینوں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے اور شناختی کارڈ،ب فارم ، فیملی رجسڑیشن سرٹیفیکیٹ ودیگر

اسطرح کی دستاویزات کے حصول کے لئے دوسرے شہروں کے دھکے کھانے پر مجبور ہیں حالانکہ متعلقہ ادارے کے

چیئرمین کو اہل علاقہ نے پاکستان سیٹیزن پورٹل ایپ کے توسط سے گزارش کی تھی کہ یہاں نادرا کا دفتر قائم کیا جائے اگر یہ ممکن نہیں تو ہر مہینے نادرا وین بھیجی جائے تاکہ

اہل علاقہ اس سہولت سے گھر کی دہلیز پر مستفید ہوسکیں اور اضافی اخراجات اوردوسرے شہروں کے دھکڑ کھانے سے بچ سکیں

اب جبکہ کرونا کی وباء تیزی سے پھیل رہی ہے اور اکثر بچوں کے ب فارم محکمہ تعلیم کےپاس جمع نہیں ہیں اور والدین سخت ذہنی اذیت اور پریشانی سےدوچار ہیں اور حاجی پورشریف سے فاضل پور فی سواری آمدورفت کاکرایہ 100 روپے

اور ب فارم کی فیس علاوہ ہے اور رش کے باعث لممبی لمبی لائینیں اور مہنگائی کے سبب عوام پہلے ہی کسمپرسی کی حالت میں ہیں

اس سلسلے میں اہلیان حاجی پورشریف نے ” ڈیلی سویل ” کے توسط سے چیئرمین نادرا اسلام آباد،

جنرل منیجر نادرا ملتان اور وزیراعظم پاکستان عمران خان سے فی الفور حاجی پورشریف میں نادرا آفس کے قیام کامطالبہ کیا ہے

اور فوری طور پر نادرا آفس کے قیام تک ہر ماہ نادرا وین کی فراہمی کا بھی مطالبہ ہے۔

About The Author