دسمبر 24, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

ڈیرہ غازی خان کی خبریں

ڈیرہ غازی خان سے نامہ نگاروں اور نمائندگان کے مراسلوں پر مبنی خبریں،تبصرے اور تجزیے

ڈیرہ غازی خان

پولیس تھانہ درخواست جمال خان کے تفتیشی آفیسر فخر عباس ASI کی کاروائی، ناجائز اسلحہ رکھنے والا ملزم گرفتار۔ڈی پی او ڈیرہ غازی خان عمر سعید ملک کی سربراہی میں

جرائم پیشہ افراد کے خلاف گھیرا تنگ۔تفصیلات کے مطابق دوران گشت پولیس تھانہ درخواست جمال خان کے

تفتیشی آفیسر فخر عباس ASI نے کاروائی کرتے ہوئے ناجائز اسلحہ رکھنے والا ملزم ریاض احمد ولد واحد بخش قوم لنجوانی سکنہ بستی واحد بخش بکھرواہ غربی کو ناجائز اسلحہ

سمیت گرفتار کر لیا۔گرفتار کیے گئے ملزم سے بندوق 12 بور برآمد کر کے تھانہ درخواست جمال خان میں اسلحہ آرڈیننس کے تحت مقدمہ درج کر دی گیا۔

اس موقع پر ایس ایچ او تھانہ درخواست جمال خان ذوالفقار علی کا کہنا تھا کہ

درخواست جمال خان پولیس علاقے سے جرائم پیشہ عناصر کو پاک کرنے کے لیے ہر دم کوشاں ہے۔


ڈیرہ غازی خان

پولیس تھانہ جھوک اترا نے کاروائی کر کے چوری و راہزنی میں ملوث 5 ملزمان کو گرفتار کر کے ریکوری شدہ رقم 320000 روپے برآمد کر کے مدعی مقدمات کے حوالے کر دیئے۔

تفصیلات کے مطابق پولیس تھانہ جھوک اترا نے علیحدہ علیحدہ کامیاب کاروائی کر کے چوری و راہزنی جیسے مختلف مقدمات میں

مطلوب 5 ملزمان صابر حسین ولد الہیٰ بخش،غلام شبیر ولد غلام مصطفیٰ، ابراہیم ولد جتہ، ارشاد ولد غلام حیدر،

راشد مجید ولد عبدلمجید کو گرفتار کر لیا۔پولیس تھانہ جھوک اترا نے گرفتار کیے گئے

ملزمان سے 320000 روپے برآمد کر کے ریکوری رقم مدعی مقدمات کے حوالے کر دیئے۔

اس موقع پر ایس ایچ او تھانہ جھوک اترا کرم الہیٰ کا کہنا تھا کہ

ڈی پی او عمر سعید ملک کی سربراہی میں عوام کو ریلیف اور جرائم سے پاک کرنے کے لیے جھوک اترا پولیس ہر دم کوشاں ہے۔


ڈیرہ غازیخان

کمشنر ڈیرہ غازیخان ڈویژن ڈاکٹرارشاداحمد نے کہاہے کہ ڈیرہ غازیخان میں عالمی معیار کے آسٹروٹرف ہاکی گراونڈ اور

کرکٹ سٹیڈیم نوجوانوں کیلئے وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان احمد خان بزدار کا تحفہ ہیں. کھیلوں کی سرگرمیوں سے معاشرتی جرائم میں کمی آئے گی.

انہوں نے یہ بات محکمہ سپورٹس کے زیر اہتمام نو تعمیر شدہ آسٹروٹرف ہاکی گراونڈ میں ڈویژنل انٹر ڈسٹرکٹ ہاکی چیمپئن شپ کا افتتاح کرتے ہوئے کہی.

اس موقع پر ڈویژنل سپورٹس آفیسر عطا الرحمن اوردیگر موجود تھے. کمشنر نے کہاکہ کھیلوں کے گراونڈ آباد کر کے صحت مندانہ سرگرمیوں کو فروغ دیا جاسکتا ہے.

انہوں نے محکمہ سپورٹس کو ہدایت کی کہ وہ زیادہ سے زیادہ میچز کے انعقاد کیلئے کوششیں کریں.

ڈویژنل سپورٹس آفیسر نے مستقبل کی حکمت عملی اور کھیلوں کے انعقاد کیلئے بریفنگ دی


.

ڈیرہ غازیخان

وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان احمد خان بزدار کی ہدایت پر تحصیل کوہ سلیمان کو ٹورازم ہب بنایا جائے گا جس کیلئے عملی اقدامات شروع کر دیئے گئے ہیں.

تین کروڑ روپے سے زائد لاگت سے کوہ سلیمان کے سات صحت افزا مقامات پر ٹورسٹ ریزارٹ بنائے جارہے ہیں

اورپچاس فیصد تعمیراتی کام مکمل کرلیاگیا ہے. کمشنر ڈیرہ غازیخان ڈاکٹر ارشاد احمد نے ڈپٹی کمشنر کیپٹن (ر) محمد علی اعجاز کے ہمراہ گزشتہ روز تحصیل کوہ سلیمان کے

صحت افزا مقام گلکی کا دورہ کیا. انہوں نے سیاحت کے فروغ کیلئے اقدامات کا جائزہ لیا. کمشنر نے قبائلیوں سے بھی ملاقات کی اور انہیں وزیر اعلی پنجاب کے اقدامات کے

حوالے سے آگاہی دی. کمشنر نے کہاکہ کوہ سلیمان میں ٹورسٹ ریزارٹ قائم ہونے سے مقامی افراد کو روزگار کے مواقع ملیں گے.

پہاڑوں کو کاٹ کر ذرائع آمد و رفت بہتر کیے جائیں گے. اس موقع پر ڈائریکٹر ڈویلپمنٹ عبید الرشید، ڈپٹی ڈائریکٹر وسیم اختر جتوئی اوردیگر ہمراہ تھے


.

ڈیرہ غازیخان

وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان احمد خان بزدار کی کاوش سے ضلع ڈیرہ غازیخان میں بھی 65سال اور اس سے زائد عمر کے مستحق افراد میں احساس پنجاب پروگرام کے

تحت مالی امداد کا سلسلہ شروع کر دیاگیاہے. محکمہ پنجاب سوشل پروٹیکشن اتھارٹی حکومت پنجاب کی زیر نگرانی سوشل ویلفیئر کمپلیکس میں دو ہزار روپے فی کس مالی امداد کی

تقسیم کیلئے تقریب کا انعقاد کیاگیا جس میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر فنانس و پلاننگ عبدالغفار نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی.

انہوں نے ڈائریکٹر سوشل ویلفیئر چودھری اظہر یوسف، ڈپٹی ڈائریکٹر ملک محمداکرم، لاء آفیسر ثریا مجید رانا کے ہمراہ مستحق بزرگوں میں مالی امداد تقسیم کی.

انہوں نے کہاکہ حکومت پنجاب کے غریب پرور پروگرام سے مستفید ہونے کیلئے ساٹھ سال اور زائد عمر کے مستحق افراد محکمہ سوشل ویلفیئر سے رجوع کریں


.

ڈیرہ غازیخان

رکن صوبائی اسمبلی پنجاب ڈاکٹر شاہینہ نجیب کھوسہ نے کہا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف کی حکومت سماجی فلاح و بہبود کو اہمیت دیتی ہے.

ڈیپارٹمنٹ کے زیر انتظام تمام شعبوں کو فعال کرنے کے ساتھ دکھی انسانیت کی خدمت کیلئے کردارادا کیاجائے.

انہوں نے یہ بات گزشتہ روز سوشل ویلفیئر کمپلیکس کے دورہ کے موقع پر ڈائریکٹر چودھری اظہر یوسف اوردیگر سے گفتگو کرتے ہوئے کہی.

انہوں نے کہاکہ محکمہ دارالامان، دارالاطفال، نگہبان سنٹر، پناہ گاہ، مکتب سکول، صنعت زار اوردیگر شعبوں کے ذریعے عوام کی خدمت کر رہاہے

ضرورت اس امر کی ہے کہ انقلابی اقدامات کے ذریعے عوام کو بھی آگاہی دی جائے.

ڈائریکٹر سوشل ویلفیئر نے محکمہ کے جاری منصوبوں کے بارے میں بریفنگ دی.

ڈپٹی ڈائریکٹر سوشل ویلفیئر ملک محمد اکرم، سوشل ویلفیئر آفیسر محمد ابراہیم اوردیگر موجود تھے


.

ڈیرہ غازیخان

وزیر اعلی پنجاب سردارعثمان احمد خان بزدار کی ہدایت پر کوٹ قیصرانی تونسہ میں پبلک پارک اور سٹیڈیم قائم کیا جائے گا. اسسٹنٹ کمشنر تونسہ ناصر شہزاد ڈوگر نے

مجوزہ جگہوں کا معائنہ کر کے ریونیو ریکارڈ کی جانچ پڑتال اور سرکاری رقبہ کے حوالے سے سفارشات تیار کیں. انہوں نے کہاکہ

عوامی فلاح کے منصوبوں کو ہنگامی بنیادوں پر شروع کرنے اور قلیل مدت میں تکمیل کیلئے واضح ہدایات جاری کر دی گئی ہیں.

اسسٹنٹ کمشنر نے کہاکہ مناسب جگہ کی نشاندہی اور دیگر لوازمات کی تکمیل پر تعمیراتی کام کاآغازکر دیا جائے گا.

دریں اثنا اسسٹنٹ کمشنر نے تونسہ میں کفالت مراکز کا دورہ کیا. خواتین اور عملہ سے ملاقات کے ساتھ امداد کی تقسیم اور طریقہ کار کا جائزہ لیا.

انہوں نے نشاندہی پر جائز ہ لینے کے بعدمراکز میں صاف پانی کی فراہمی،

صفائی اوریگر سہولیات کیلئے چیف آفیسر میونسپل کمیٹی تونسہ کو ہدایات جاری کیں.

اسسٹنٹ کمشنر نے کہا کہ مالی امداد کی تقسیم میں شفافیت برقرار رکھی جائے بدعنوانی،

مستحقین کی تضحیک اور بدنظمی برداشت نہیں کی جائے گی. سکیورٹی سمیت دیگر امو رکو بہتر طور پر انجام دیاجائے


.

ڈیرہ غازیخان

ڈپٹی کمشنر ڈیرہ غازیخان کیپٹن (ر) محمد علی اعجاز کی ہدایت پر ضلع میں سرکاری نرخوں پر اشیائے خوردونوش کی دستیابی یقینی بنانے کیلئے

اسسٹنٹ کمشنرز اور پرائس کنٹرول مجسٹریٹس کو فعال کر دیاگیاہے. اسسٹنٹ کمشنر صدر ملک راشد نعمت نے مارکیٹوں کا معائنہ کرتے ہوئے

پرائس کنٹرول ایکٹ کی خلاف ورزی پر دو افراد گرفتار کر کے ناجائز منافع خوروں کو پچیس ہزار روپے جرمانہ بھی عائد کردیا. انہوں نے چوک چورہٹہ اور بلاک نمبر 6کے سہولت بازاروں کا بھی دورہ کیا.

صفائی، اشیائے خوردونوش کے معیار اور سہولیات کاجائزہ لیا. محکموں کے سٹالز پر عدم توجہی سامنے آنے پر کارروائی کیلئے سفارشات ارسال کر دی گئیں.

علاوہ ازیں اسسٹنٹ کمشنر نے پراجیکٹ ڈائریکٹر غازی یونیورسٹی کے ہمراہ ادارہ کے ترقیاتی کامو ں کا جائزہ لیا.

انہوں نے رکن آباد کے ساتھ موجود یونیورسٹی کے رقبہ کو قبضہ مافیا سے جلد واگزار کرانے کی بھی یقین دہانی کرائی


.

ڈیرہ غازیخان

ڈپٹی کنٹرولر امتحانات ثانوی و اعلی ثانوی تعلیمی بورڈ ڈیرہ غازیخان شیخ امجد حسین نے کہا ہے کہ بورڈ کے زیر اہتمام انٹرمیڈیٹ اور میٹرک سالانہ امتحانات 2021 کے انعقاد کی

تاریخ اور داخلہ فارم جمع کرانے کے شیڈول کا اعلان کر دیاگیاہے بارہویں کلاس کا سالانہ امتحان 2021 سات مئی سے شروع ہوگا

جس کیلئے گیارہویں اور بارہویں کلاس کے داخلہ فارمز آن لائن و ہارڈ کاپی کی صورت میں سنگل فیس کے ساتھ چار جنوری سے 28 جنوری تک جمع ہوں گے.

ڈپٹی کنٹرولر نے واضح کیا کہ انٹرمیڈیٹ کوویڈ19 امتحان 2020،جس کے رزلٹ کا اعلان26نومبر کو کیا گیا تھا،

کے نتیجے میں فیل ہونے والے یا سپلی ہولڈر امیدواران بھی اپنے فیل شدہ مضامین کا امتحان اہلیت (رزلٹ کارڈز پر درج شدہ تفصیل کے مطابق) انٹرمیڈیٹ سالانہ امتحان 2021 میں دیں گے،

ایسے امیدواران کے لئے علیحدہ سے کوئی سپلمنٹری امتحان نہیں ہوگااور وہ بھی فیل شدہ مضامین کا داخلہ چار جنوری سے 28 جنوری تک بھیجنے کے پابند ہوں گے،

علاوہ ازیں چھ مارچ سے شروع ہونے والے میٹرک سالانہ امتحان 2021 کیلئے آن لائن و ہارڈ کاپی کی صورت میں سنگل فیس کے ساتھ داخلہ فارمز جمع کرانے کی آخری تاریخ دس

جنوری ہے، میٹرک کی تمام کیٹگریز کے داخلہ فارمز اور مکمل رہنمائی بورڈ کی ویب سائٹ پر موجود ہے اور بورڈ ویب سائٹ
www.bisedgkhan.edu.pkپر ماڈل پیپرز، سکیم آف سڈیڈیز،

پرفارما اور امیدواروں کے امور سے متعلق تمام کارآمد معلومات اپ لوڈ کر دی گئی ہے میدواران اپنے داخلہ فارمز اور مختلف امور جن میں آئی بی سی سی اورڈیپارٹمنٹل ویری فیکیشن کی

درخواستیں ڈوپلیکیٹ رزلٹ کارڈز اور اسناداور نام ولدیت و تاریخ پیدائش کی تصحیح کی درخواستیں بروقت تمام لوازمات مکمل کرنے کے

بعد بذریعہ رجسٹرڈ پوسٹ بھجوائیں اور کرونا کی وجہ سے بورڈ دفتر میں غیر ضروری چکر نہ لگائیں

بلکہ صرف ضروری کاروائی اوراہم معاملات میں دفتر کے باضابطہ بلانے پر ہی بورڈ آفس کا وزٹ کریں


.

ڈیرہ غازیخان

حکومت پنجاب کی ہدایت پر ریسکیورز کو کسی بھی کرائم کی جگہ پر شواہدمحفوظ کرنے اور متعلقہ اداروں کی معاونت کیلئے پنجاب فرانزک سائنس ایجنسی کی طرف سے تربیت کا انعقاد کیاگیا.

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسرریسکیو 1122ڈیرہ غازیخان ڈاکٹر حسین میاں نے ریسکیورز سے کہا کہ

کسی بھی کرائم ایمرجنسی میں شواہد کو محفوظ بنانا اہمیت کا حامل ہے کیونکہ شواہد کی بنیاد پر لوگوں کو انصاف مہیا کیا جاسکتا ہے

اس لیے ضروری ہے کہ ریسکیورز جب کسی کرائم ایمرجنسی پر ریسپانڈ کریں تو شواہد کو محفوظ بنائیں تاکہ

قانونی اداروں کو انصاف کی فراہمی میں آسانی ہو اور لوگوں کو بروقت انصاف مہیا کیا جاسکے۔

انہوں نے یہ بات پنجاب فرانزک سائنس ایجنسی کی ٹیم کی طرف سے ریسکیورز کو تربیت کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے کہی.

قبل ازیں فرانزک سائنس ایجنسی ٹیم کے انچارج عمر دراز نے ریسکیورز کو کسی بھی کرائم کے حادثات میں شواہد کو محفوظ بنانے کے حوالے آگاہی دی۔


ڈیرہ غازیخان

آر پی او فیصل رانا نے 90دنوں ریجن کے چاروں اضلاع میں ہونے والے قانون شکنی کے 53واقعات پر نوٹس لیا،آر پی او کے نوٹس کی وجہ سے لیہ میں ڈکیتی کے

دوران دوہرے قتل کی واردات ٹریس ہوئی، 9بچوں کی ماں کو قتل کرنیکا فیصلہ دینے ولے غیر قانونی جرگہ کے ملزمان گرفتار ہوئے،

بچوں سے بدفعلی کی وارداتوں کے ملزمان فوری گرفتار ہوئے،انڈے بیچنے والے بچے کی شنوائی ہوئی،

عوامی حلقوں نے آر پی او کے نوٹس لینے اقدام کو کرائم ٹریسنگ کی شرح میں اضافے کی بنیادی وجہ قرار دے دیا،

تفصیلات کے مطابق ریجنل پولیس آفیسر ڈی آئی جی محمد فیصل رانا نے ڈی جی خان ریجن پولیس کی کمانڈ سنبھالنے کے بعد سنگین وارداتوں اور معاشرتی امن کے لئے

خطرہ بننے والے واقعات پر فوری نوٹس لینا شروع کیا،آر پی او فیصل رانا ہر سنگین وقوعہ پر نہ صرف نوٹس لیتے ہیں بلکہ متعلقہ ڈی پی او کو واردات ٹریس کرنے،

متاثرہ فریق کی قانونی کارروائی اور ملزمان کی گرفتاری کے حوالے سے ٹائم کی ڈیڈ لائن دیتے ہیں،

آر پی او اگلے روز براہ راست ڈی پی او سے فالو اپ لیتے ہیں،فیصل رانا کے نوٹس لینے کی اس مثبت اور”بیسٹ مانیٹرنگ“ روائت سے دی گئی ڈیڈ لائن میں ملزمان گرفتار ہو رہے ہیں

جبکہ سنگین وارداتیں بھی ڈیڈ لائن کے اندر ٹریس ہو جاتی ہیں،آر پی او فیصل رانا نے گزشتہ90دنوں میں ریجن کے چاروں اضلاع ڈی جی خان،مظفر گڑھ،لیہ اور راجن پور میں ہونے والے سنگین نوعیت کے واقعات پر53نوٹس لئے،

جس کی وجہ سے لیہ میں ڈکیتی کی واردات کے دوران سونے چاندی کے دو تاجروں کے قتل کی واردات نہ صرف ٹریس ہوئی بلکہ ملزمان بھی گرفتار ہوئے

اور چھینا جانے والا ایک کروڑ روپے کے قریب سونا چاندی بھی بر آمد ہو گئے،دونوں مقتول تاجروں کے ورثاء نے دوہرے قتل کی سنگین ترین نوعیت کی واردات ٹریس ہونے،

ملزمان کی گرفتاری اور مسروقہ سونا چاندی کی بر آمدگی کی وجہ آر پی او فیصل رانا کی ”بیسٹ مانیٹرنگ“ کو قرار دیا،فیصل رانا کے نوٹس لئے جانے کی وجہ سے 9بچوں کی ماں کو

کاروکاری قرار دے کراس کے قتل کا فیصلہ دینے والے غیر قانونی قبائلی جرگہ کے تمام ملزمان گرفتار ہوئے،آر پی او فیصل رانا کم سن بچے بچیوں کے ساتھ جبری زیادتی،

پرونو گرافی سمیت اخلاقی نوعیت کے واقعات کے ملزمان کی گرفتاری تک اضلاع کی پولیس کو مسلسل سٹنڈ ٹو رکھتے ہیں،

آر پی او نے اپنے دفتر کی آئی ٹی برانچ میں ایسا انتظام کر رکھا ہے جہاں پر کسی قسم کی قانونی شکنی کی ویڈیو،

آڈیو موصول ہونے کے بعد اس پر فوری قانونی کارروائی کے اقدامات شروع کر دئیے جاتے ہیں،

جس کی واضح مثال کوٹ مٹھن میں انڈے بیچنے والے بچے کی وہ اشک شوئی ہے جو آر پی او فیصل رانا نے ڈی ایس پی صدر راجن پور کو موقع پر بھجوا کر بچے کو فروخت کئے گئے

انڈوں کے تمام پیسے واپس دلوائے،آر پی او کے اس نوٹس کو سوشل میڈیا پر دلچسپ پذیرائی ملی،عوامی حلقوں نے فیصل رانا کی ”بیسٹ مانیٹرنگ“ کو سراہا ہے۔


ڈیرہ غازیخان

آر پی او فیصل رانا کاکوٹ ادو کے علاقہ میں خاتون کو مبینہ اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنائے جانے کا نوٹس،ڈی پی او کو ملزمان کی گرفتاری کے لئے48گھنٹوں کی ڈید لائن دے دی،

ملزمان کی گرفتاری کے لئے جائے وقوعہ پر کیمپ آفس بنائے جانے کا آپشن استعمال کیا جا سکتا ہے،آر پی او کی ڈی پی او کو ہدایت،تفصیلات کے مطابق

ریجنل پولیس آفیسر ڈی آئی جی محمد فیصل رانا نے ضلع مظفر گڑھ کے تھانہ کوٹ ادو کے علاقہ میں خاتون سے مبینہ اجتماعی زیادتی کی واردات کا سخت نوتس لیتے ہوئے

ڈی پی او مظفر گڑھ سے رپورٹ طلب کر لی،ڈی پی او حسن اقبال نے آر پی او کو بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ

متاثرہ خاتون کی مدعیت میں تھانہ کوٹ ادو میں مقدمہ درج کر لیا گیا ہے،ملزمان اسلم،اقبال سجاد،اور منظور کی گرفتاری کے لئے آئی ٹی ماہرین سمیت تجربہ کار پولیس افسران پر

مشتمل خصوصی ٹیمیں تشکیل دے دی گئی ہیں جو مختلف مقامات پر چھاپے مار رہی ہیں،متاثرہ خاتون کا میڈیکل کروایا جا رہا ہے،

ر پی او فیصل رانا نے ڈی پی او کو ڈید لائن دی کہ اگلے48گھنٹوں میں مقدمہ کے نامزد ملزمان گرفتار کئے جائیں،اس مقدمہ میں اگر کوئی سہولت کار بھی شامل ہے

تو اس کی گرفتاری کو بھی یقینی بنایا جائے،آر پی او فیصل رانا نے کہا کہ اس سنگین مقدمہ کے ملزمان اگر گرفتار نہیں ہوتے تو یہ پولیس کی کارکردگی پر سوالیہ نشان ہو گا

جس کے ذمہ داروں کا تعین کر کے ان کے خلاف احتسابی کارروائی کی جائے گی،تاہم ملزمان کی گرفتاری کے حوالے سے جائے وقوعہ پر ڈی پی او کے ملزمان کی گرفتاری تک کیمپ آفس

بنائے جانے کے نتیجہ خیز آپشن کو استعمال کیا جا سکتا ہے،آر پی او نے ڈی پی ا وکو ہدائت کی کہ وہ روزانہ کی بنیاد پر اس مقدمہ کے ملزمان کی گرفتاری کے

حوالے سے آگاہ کریں گے جبکہ مقدمہ کی تفتیش کی نگرانی بھی ڈی پی او خود کریں گے۔


ڈیرہ غازیخان

سرائیکستان قومی اتحاد کے سربراہ خواجہ غلام فرید کوریجہ نے ایک وفد کے ہمراہ چیئرمین پاکستان عوامی سرائیکی پارٹی سردار اکبر خان ملکانی کی رہائش گاہ پر

ان کی عیادت اور ان کی صحت یابی کےلئے دعا کرتے ہوئے کہا کہ وسیب کی عوام کے حقوق کےلئے آپ کا کردار اہم ہے

مظلوم لوگوں کے حقوق کےلئے آپ نے ہمیشہ آواز بلند کی اس موقع پر

ڈویژنل صدر عبدالحئی خان چانڈیہ ، حفیظ اللہ خان ملغانی ،منظور خان جتوئی،

فیض کریم بھٹی ، ملک خادم حسین ، مہر حسین چنگوانی ، یار محمد پرہار ، شان خان بھمبھانی بھی موجود تھے۔


ڈیرہ غازیخان

قومی اخبار کے نیوز ایجنٹ ملک جاوید علی کے والد ملک امید علی طویل علات کے بعد انتقال کرگئے مرحوم گردوں کے عارضہ میں مبتلاتھے

جو جاں لیوا ثابت ہوا مرحوم کی نماز جنازہ گھنٹہ گھر گول باگ میں ادا کی گئی جس شہریوں،سماجی،

مزہبی اور سیاسی جماعتوں کے رہنماﺅں اور اخباری صنعت سے وابستہ افراد نے بڑی تعداد میں شرکت کی نماز جنازہ کے بعد مرحوم کے جسد خاکی کو غوثیہ قبرستان میں سپرد خاک کردیا گیا

دریں اثنا مرحوم کی روح کے ایصا ل ثواب کے لئے

قل خوانی آج 6نومبربرورز اتوارصبح نو بجے بلاک ایف اور ای کی درمیانی سڑک پر ہو گی۔


ڈیرہ غازیخان

ڈی سی او (ریٹائرڈ)سردار نصر اللہ خان لغاری،پرنسپل گورنمنٹ ڈگری کالج بلاک 17پروفیسر کلیم اللہ خان لغاری

اور نشتر ہسپتال کے شعبہ سکائٹری کے سربراہ پروفیسر نعیم اللہ خان لغاری کے والد

سردار ریاض احمد خان لغاری انتقال کر گئے مرحوم کی نماز جنازہ نواں شہر(چوٹی زیرین) میں

ادا کی گئی جس میں معززین،عمائدین اور شہریوں نے بہت بڑی تعداد میں شرکت کی۔


ڈیرہ غازیخان

الیکٹرانکس کے تاجر جان محمد انتقال کرگئے

مرحوم کا نماز جنازہ گھنٹہ گھر گول باغ میں ادا کیا گیا

جس مین تاجروں اورشہریوں کی کثیر تعداد نے شرکت کی نماز جنازہ کے بعد

مرحوم کے جسد خاکی کو غوثیہ قبرستان میں سپرد خاک کردیا گیا ۔


ڈیرہ غازیخان

:انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت کے جج بخت فخر بہزاد نے ریلوے ٹریک کو بارودی مواد سے اڑانے کا جرم ثابت ہونے پر دومبینہ دہشت گردوں کو مختلف دفعات تحت کے

مجموعی طور پر نو اور سات سال قید کی سزا سنا دی گئی ،گرفتار دہشت گردوں نے ڈیرہ غازی خان کے نواحی علاقے عالی والا کے قریب کوٹلہ غلام کے مقام پر ریلوے ٹریک کو بارودی

مواد سے تباہ کرنے کی کوشش کی تھی استغاثہ کے مطابق گرفتار دہشتگردوں نے ڈیرہ غازی خان کی تحصیل کوٹ چھٹہ کے نواحی علاقے عالی والا کے قریب کوٹلہ غلام کے مقام پر

ریلوے ٹریک کو بارودی مواد نصب کر کے اڑانے کی کوشش کی تاہم سی ٹی ڈی پولیس نے خفیہ اطلاع پر بروقت کاروائی کرکے

دہشت گردی کی بڑی کاروائی کو ناکام بنایا اور مبینہ طور پر کالعدم تنظیم بلوچ لبریشن آرمی سے تعلق رکھنے والے دونوں دہشت گردوں کو گرفتار کر کے ملزمان کے قبضے سے

دھماکہ خیز مواد اور دیگر اسلحہ برآمد کیا تھا سی ٹی ڈی پولیس نے چالان مکمل کرکے عدالت میں پیش کیا

مقدمہ کی سماعت کے بعد جرم ثابت ہونے پر انسداد دہشتگردی کی خصوصی عدالت کے جج بخت فخر بہزاد نے تھانہ سی ٹی ڈی ڈیرہ غازی خان کے مقدمہ نمبر 10/20 کافیصلہ سناتے ہوئے

جرم ثابت ہونے پرایک مجرم چاکر خان کو مختلف دفعات کے تحت مجموعی طور پر

نوسال قید اور بیس ہزار روپے جرمانہ جبکہ دوسرے مجرم علی گل کو مجموعی طور پر سات سال قید اور دس ہزار روپے جرمانہ کی سزائیں سنائیں ۔

About The Author