رحیم یار خان
کسان بچاؤ تحریک. پاکستان کے چیئرمین چودھری محمد یسین، پاکستان سرائیکی قومی اتحاد کے مرکزی جنرل سیکرٹری حاجی نذیر احمد کٹپال،
پاکستان کسان اتحاد کے ڈسٹرکٹ آرگنائزر جام ایم ڈی گانگا، ضلعی صدر ملک اللہ نواز مانک، آل پاکستان کسان فاونڈیشن کے چیئرمین سید محمود الحق بخاری، سرپرست سید مظہر الحق بخاری، جنرل سیکرٹری چودھری ساجد پرویز،
چودھری جہانزیب اور چودھری خالد پرویز نے کہا ہے کہ ضلع رحیم یار خان سمیت سرائیکی وسیب کے اضلاع میں اپر پنجاب کی نسبت گنے کی
ریکوری و مٹھاس13فیصد سے بھی زائد ہوتی ہے. وسیب کے کاشتکاروں کواضافی مٹھاس کا پریمیئم ریٹ کا حق دلایا جائے.چودھری محمد یسین نے کہا کہ عوام کو سستی چینی فراہم کرنے کے لیے شوگر ملوں کو قومی تحویل میں لیا جائے.
شوگر ملیں بہت بڑا مافیا ہیں.کسانوں کو گنے کے ریٹ کا پورا حق نہیں دیا گیا. ڈی جی زراعت انجم بٹر جیسے لوگ کسان مخالف مافیاز کے ایجنٹ ہیں
جو زراعت اور کسانوں کو نقصان پہنچا رہے ہیں.کروڑوں روپے میں پلنے والے زرعی سانئنس دان کسانوں کو نئے کامیاب بیج دینے میں ناکام ہیں. حاجی نذیر احمد کٹپال نے کہا ہے حکمران اگر ملک میں حقیقی خوشحالی لانا چاہتے ہیں
تو پہلےکسانوں اور زراعت کو خوشحال کریں. سندھ کی شوگر ملیں 320روپے من گنا خرید سکتی ہیں تو پنجاب کی شوگر ملیں کیوں نہیں خرید سکتی.
حالانکہ سرائیکی وسیب میں گنے کی ریکوری بھی سندھ اوراپر پنجاب کے مقابلے میں زیادہ ہے. یہاں کے کسانوں کا استحصال ہو رہا ہے.
جام ایم ڈی گانگا نے کہا کہ شوگر ملوں کی اجارہ داری کے خاتمے کے لیے ضروری ہے کہ ملک بھر میں کاٹن فیکٹریوں کی طرح چھوٹے چھوٹے شوگر یونٹ لگانے کی اوپن اجازت دی جائے. شوگر فیکٹریز کنٹرول ایکٹ کے اچھے نتائج برآمد ہو رہے ہیں
حکومت کوکچھ ایسے مزید فیصلے کرنےکی ضرورت ہے. سید محمود الحق بخاری اور سید مظہر الحق بخاری نے کہا کہ کسانوں کے حقوق پر ڈاکہ ڈالا جارہا ہے.
ہمارے گنے کی ریکوری13فیصد سے بھی زائد ہوتی ہے. اضافی مٹھاس کا پریمیئم ریٹ دلایا جائے. کسانوں کو سستا ڈیزل فراہم کرنے کے لیے کاشت کے مطابق خصوصی کارڈ جاری کیے جائیں. دنیا بھر میں ڈیزل سستا ہو رہا ہے
جبکہ پاکستان میں تیل کے ریٹ بڑھائے جا رہے ہیں. ملک اللہ نواز مانک نے کہا کہ حکمران زراعت دشمن مشیروں کے چکر سے نکل کر زراعت اور کسانوں کی فکرکریں.
کسانوں کی چیخ و پکار کو سنا اورسمجھا جائے.دریاؤں میں وافر پانی موجود ہے. تمام ششناہی نہروں میں پانی فراہم کرکے کسانوں کو مہنگے ڈیزل کے دور میں کچھ ریلیف فراہم کیاجائے
چودھری ساجد پرویز اور خالد پرویز نے کہا کہ شوگر ایکٹ ترمیمی آرڈیننس اچھا حکومتی فیصلہ ہے. شوگر مافیا کو ابھی تک اس کے مروڑ اٹھ رہے ہیں.
وہ اپنے درجنوں سازشی پلانز کے ساتھ اس کے خلاف ڈائریکٹ اور ان ڈائریکٹ سرگرم عمل ہیں.
شوگر ملز کوراہ راست پر لانے کے لیےہر کسان اگلے سال کے لیے گنے کی کاشت میں کم ازکم 10فیصد کمی ضرور کرے۔
رحیم یار خان
نو آموز ماڈل و اداکارہ نغمہ خان نے کہا ہے کہ سرائیکی فلم ڈائریکٹر ایم صدیق اُجن کی فلمیں دیکھ کر شوبز میں کام کرنے کی چنگاری بھڑکی.
والدین کی باقاعدہ اجازت سے ایم صدیق اجن کی شاگردی اختیار کی ہے. گلوکاروں کے گانوں میں ماڈلنگ اور مزاحیہ خاکوں کی ریکارڈنک کے سلسلے میں رحیم یار خان آئے ہیں.
رازق ڈرگھ جیسے فنکار کے ساتھ کام کرکے دلی خوشی ہوئی ہے. نغمہ خان نے بتایا کہ ان کی مادری زبان سرائیکی ہے
اور وہ تونسہ شریف کے ایک گاؤں میں رہتے ہیں.تعلیم زیادہ نہیں ہے لیکن سب کچھ سمجھتی ہوں.کسی میڈیا والے سے یہ میری پہلی گفتگو ہے.
میں امید کرتی ہوں کہ استاد صاحب کے ساتھ ساتھ میڈیا کام کے حوالے سے میری سرپرستی و رہنمائی کرتا رہے گا۔
اے وی پڑھو
موہری سرائیکی تحریک دی کہاݨی…||ڈاکٹر احسن واگھا
محبوب تابش دے پرنے تے موہن بھگت دا گاون
جیسل کلاسرا ضلع لیہ ، سرائیکی لوک سانجھ دے کٹھ اچ مشتاق گاڈی دی گالھ مہاڑ