دسمبر 25, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

ڈیرہ غازیخان کی خبریں

ڈیرہ غازی خان سے نامہ نگاروں اور نمائندگان کے مراسلوں پر مبنی خبریں،تبصرے اور تجزیے۔

ڈیرہ غازیخان

ڈپٹی کمشنر ڈیرہ غازیخان کیپٹن (ر) محمد علی اعجاز نے کہا ہے کہ انسداد سموگ مہم کے تحت اینٹوں کے بھٹوں پر کڑی نظر رکھی جائے

حکومت پنجاب کی طرف سے بھٹوں کی بندش کے دورانیہ پر عملدرآمد کرایا جائے گا اینٹوں کے بھٹوں کی زگ زیگ ٹیکنالوجی پر منتقلی کیلئے ترغیبی مہم جاری رکھی جائے

اینٹوں کے بھٹوں، صنعتی اداروں اور دیگر کاروباری مراکز پر چائلڈ لیبر او رجبری مشقت ثابت ہونے پر قانون کے تحت سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی

انہوں نے یہ ہدایات ڈسٹرکٹ ویجی لینس کمیٹی کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہی اجلا س میں متعلقہ امو رکا جائزہ لیاگیا

اسسٹنٹ ڈائریکٹر لیبر شاہد حمید لغاری، صدر العصر ترقیاتی تنظیم سید سجاد حسین نقوی، انسپکٹر ماحولیات محمد ارشد چغتائی، کمال خان، حضور بخش،

محمد صادق، عبدالعزیز، محمداکرم،محمد ارسلان، مسعود ندیم، راشد حسین سمیت کمیٹی کے دیگر اراکین موجود تھے

ڈپٹی کمشنر نے کہاکہ صنعتی او رکاروباری اداروں کی باقاعدگی سے انسپکشن جاری رکھی جائے لیبر ایکٹ کے تحت کم سے کم اجرت یقینی بنانے کے ساتھ ڈینگی،

کورونا مہم کے تحت حفاظتی اقدامات یقینی بنائے جائیں کارکنوں کے حقوق کا تحفظ ہماری ذمہ داری ہے

صنعتی اداروں کے مالکان کو پابند کیا جائے کہ وہ لیبر پالیسی کے تحت کارکنوں کے حقوق کو یقینی بنائیں

اسسٹنٹ ڈائریکٹر لیبر نے بتایا کہ لیبر پالیسی کے تحت کم سے کم اجرت یقینی بنانے کیلئے چالیس انسپکشن کے دوران شکایات ثابت ہونے پر 36کے چالان کیے گئے

ضلع میں 120اینٹوں کے بھٹوں میں سے 106کی رجسٹریشن کر لی گئی دیگر کا پراسس جاری ہے

انشورنس پالیسی کے تحت 106اینٹوں کے بھٹوں کے 490ورکرز کو رجسٹرڈ کر کے پانچ کارڈ جاری کیے گئے اور قانون کی خلاف ورزی پر ستر کیس عدالت میں بھجوائے گئے۔


ڈیرہ غازیخان

ضلع ڈیرہ غازیخان میں کورونا کے پھیلاؤ کو روکنے کیلئے علماء سمیت سول سوسائٹی کو متحرک کردارادا کرنا ہو گا

کورونا کی دوسری لہر سے زیادہ انسانی جانیں متاثر ہو رہی ہیں آگاہی کے ساتھ ساتھ احتیاطی و حفاظتی اقدامات یقینی بنانے کیلئے انتظامیہ کے ساتھ تعاون کیا جائے

علماء او رخطبا ء محراب منبر سے یہ پیغام عام کریں کہ ایک انسان کی جان بچانا پوری انسانیت کو بچانے کے مترادف ہے

اس لیے انسانی جانوں کو کورونا وائرس سے محفوظ رکھنے کیلئے سب کو مل کر کام کرنا ہو گا

یہ بات ڈپٹی کمشنر کیپٹن (ر) محمد علی اعجاز اور رکن صوبائی اسمبلی ڈاکٹر شاہینہ نجیب کھوسہ نے ضلعی امن کمیٹی، علماء،

مشائخ اور متعلقہ افسران کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہی انہوں نے کہاکہ غیر ضروری گھر سے نہ نکلا جائے

کورونا ایس او پیز پر عملدرآمد ہم سب کی ذمہ داری ہے اجلاس میں بتایاگیا کہ ضلع ڈیرہ غازیخان میں کورونا وائر س سے متاثرہ پانچ افراد کو ہسپتال میں داخل

اور 83کو گھروں میں آئسولیٹ کر دیاگیا ہے مارچ سے ابتک 1381 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی32488افراد کے ٹیسٹ کیے گئے

اور 29717ٹیسٹ کے رزلٹ نیگیٹو آئے 1168کے نتائج آنا باقی ہیں اجلاس میں متعلقہ امور کا جائزہ لیاگیا

اس موقع پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو احمد حسن رانجھا،

اسسٹنٹ کمشنرز ملک راشد نعمت، محمد اسد چانڈیہ کے علاوہ ضلعی امن کمیٹی کے اراکین صاحبزادہ انور حسن قریشی،

ندیم حیدر نقوی، مولانا اقبال رشید سمیت دیگر موجود تھے۔


ڈیرہ غازیخان

رکن صوبائی اسمبلی پنجاب ڈاکٹر شاہینہ نجیب کھوسہ نے کہا ہے کہ کچن گارڈننگ سے شہریوں کو کم خرچ میں تازہ اور کیمیائی اثرات سے پاک سبزیاں ملیں گی

حکومت پنجاب کی کچن گارڈننگ کے حوالے سے آگاہی مہم کے مثبت اثرات سامنے آئیں گے انہوں نے یہ بات گزشتہ روز محکمہ زراعت کے آفس میں

کچن گارڈننگ کے حوالے سے نمائش کا معائنہ کرتے ہوئے کہی ڈپٹی ڈائریکٹر زراعت توسیع مہر عابد حسین سمیت دیگر زرعی ماہرین نے نمائش کے

دوران لوگوں کو سبزیوں کی کاشت، طریقہ کار اورافادیت کے بارے میں آگاہی دینے کے ساتھ سبزیوں کی پنیری مفت فراہم کی

ایم پی اے ڈاکٹر شاہینہ نجیب کھوسہ نے کہا کہ وہ بھی اس مہم میں حصہ لیں گی

اور اتوار کو ان کے کلینک میں آنے والے لوگوں کو کچن گارڈننگ کے حوالے سے آگاہ کیاجائے گا۔


ڈیرہ غازیخان

ثانوی و اعلی ثانوی تعلیمی بورڈ  ڈیرہ غازیخان نے انٹر میڈیٹ پارٹ فسٹ / سیکنڈ سالانہ امتحان 2021کے آن لائن داخلہ فارم جمع کرانے کاشیڈول جاری کر دیا ہے

جس کے تحت سنگل فیس کے ساتھ داخلہ فارم چار جنوری سے اٹھائیس جنوری تک جمع کرائے جاسکیں گے

دو گنا فیس کے ساتھ 29جنوری سے آٹھ فروری تک اور تین گنا فیس کے ساتھ 9فروری سے 15فروری تک جمع کرائے جاسکیں گے

یہ بات کنٹرولر امتحانات کے مراسلہ میں کہی گئی ہے انٹر میڈیٹ امتحان 7مئی سے شروع ہو گا۔


ڈیرہ غازیخان

ریجنل پولیس آفیسر ڈی آئی جی محمد فیصل رانا نے کہا ہے کہ گزشتہ 90دنوں میں پولیس نے ضلع راجن پور میں

خوف کی علامت سمجھے جانے والے16خطرناک ترین اشتہاری ملزمان گرفتار کئے جو قتل،ڈکیتی،

اغواء برائے تاوان اور دہشت گردی جیسی سنگین وارداتوں میں مطلوب تھے،پولیس کا قانون شکنوں کے خلاف میچ جاری ہے،

جس میں کامیاب پولیس نے ہی ہونا ہے کیوں کہ پولیس کے پاس قانون سے ملنے والے اختیارات،ریاست سے ملنے والے وسائل اور قانون پسند عوام کی طرف سے ملنے والی

پشت پناہی ہے،پولیس کامیاب تھی،کامیاب ہے اور کامیاب ہی رہے گی،قانون شکن،ڈکیت اور دہشت گرد ناکام تھے،

ناکام ہیں اور ناکام ہی رہیں گے،ان خیالات کا اظہار انہوں نے پولیس افسران سے خطاب کرتے ہوئے کیا،آر پی او فیصل رانا نے کہا کہ ضلع راجن پور پولیس نے جن خطرناک ترین ملزمان کو گرفتار کیا

ان میں زاہد،مراد،قاصد،عرض محمد،رسول بخش،محمل،اسلم،یار محمد،قابل،طارق،تاج محمد عرف تاجو،شکور،غوثو،اعجاز اور ملوکا شامل ہیں،

یہ ملزمان ڈکیتی کی وارداتوں میں قتل،ڈکیتی کی وارداتوں میں خواتین سے زیادتی،اغواء برائے تاوان اور دہشت گردی کی

دفعات کے تحت درج سنگین وارداتوں میں ملوث تھے،انہوں نے کہا کہ قانون شکنوں کے خلاف پولیس کا میچ ازل سے جاری ہے اور ابد تک جاری رہے گا،

یہ میچ کبھی ٹونٹی ٹونٹی،کبھی ون ڈے اور کبھی کبھی ٹیسٹ میچ بھی بن جاتا ہے،میچ کی شکل کوئی بھی ہو جیت اور کامیابی پولیس کی ہی ہو گی،

کیوں کہ قانون کے ہوتے ہوئے قانون شکنوں کا کامیاب ہونا مشکل ہی نہیں ناممکن ہے،آر پی او فیصل رانا نے کہا کہ ضلع راجن پور میں کچے کے علاقوں میں قانون شکنوں کے

خلاف جو آپریشن ہو رہا ہے اس کی براہ راست نگرانی میں خود کر رہا ہوں،جو اہلکار اور آفیسرز اس آپریشن میں حصہ لے رہے ہیں

میں ان کی پشت پر نہیں بلکہ آگے ڈھال بن کر کھڑا ہوں،قانون شکن اور ان کے سہولت کار سن لیں کہ قانون شکنوں کا راستہ ہمیشہ کچہ ہوتا ہے

جبکہ قانون کا راستہ ہمیشہ پکا ہوتا ہے ہم نے قانون کی طاقت سے قانون کے دائرے میں ہر کچے رستے کو اکھاڑ کر اسے پکے اور قانون پسندی کے راستے میں تبدیل کرنا ہے


ڈیرہ غازیخان

() 24ویں سالانہ ڈاکٹر نذیراحمد شہید لید ر بال ناک آؤٹ T-20(ٹویلوز لیگ)کرکٹ ٹورنامنٹ سال 2020کا دوسراکوارٹر فائنل میچ مون کرکٹ کلب

بمقابلہ سوجھلا کرکٹ کلب کے مابین کھیلا گیا۔مون کر کٹ کلب نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20اوورز میں ملک ندیم کے118رنزکی دھواں دار اننگز کی

بدولت226رنز بنائے۔226رنز کا تعاقب کر تے ہوئے سوجھلا کرکٹ کلب کی پوری ٹیم126رنزبنا سکی۔

مون کر کٹ کلب کی طرف سے کاشف فرید نے عمدہ باؤلنگ کا مظاہر ہ کر تے ہوئے چار اوورز میں 14رنز کے عوض 03کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی۔

مون کرکٹ کلب نے یہ میچ 100رنز سے جیت کر سیمی فائنل کے لئے کوالیفائی کر لیا۔


ڈیرہ غازیخان

آر پی او فیصل رانا نے ضلع لیہ میں ماں کو اس کی بیٹیوں اور بہو سمیت زبردستی قید کر کے زیادتی کا نشانہ بنانے کے واقعہ کا سخت نوٹس لے لیا

ڈی پی او سے رپورٹ طلب،ملزمان کی فوری گرفتاری کا حکم دے دیا،

تفصیلات کے مطابق ضلع لیہ کے تھانہ کروڑ کے علاقہ میں ماں کو اس کی بیٹیوں اور بہو سمیت قید کر کے کئی ماہ تک زیادتی کا نشانہ بنانے کی واقعہ کا سخت نوتس لیتے ہوئے

ریجنل پولیس آفیسر ڈی آئی جی محمد فیصل رانا نے ڈی پی ا وسے رپورٹ طلب کی،ڈی پی او لیہ ندیم رضوی نے آر پی اوکو بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ

ایڈیشنل سیشن جج کی عدالت میں کی گئی رٹ کے فیصلے کے بعد حبس بے جا سے بازیاب کروائی گئی

فیملی کی فضلاں بی بی کے بیان پر زیادتی کی دفعہ کے تحت تھانہ کروڑ میں درج کئے گئے مقدمہ میں کہا گیا کہ

مدعیہ اور اس کے شوہر دلشاد،بیٹیوں سعدیہ،نادیہ بہو انیلا کو زاہدمال مویشی سمیت حفاظت کے لئے اپنے قصبہ ٹی ڈی اے 108لے گیا،

اس خاندان کی اپنے رشتہ داروں کے ساتھ دشمنی چل رہی تھی،

زاہد کے والد اظہر نے فضلاں بی بی اس کی بیٹیوں اور بہو کو قید کر لیا،اظہر خود فضلاں بی بی کو جبکہ ملزمان مہدی،

راشد،عمران اور کامران زاہد کو پیسے دے کر اس کی بیٹیوں اور بہو کو زیادتی کا نشانہ بناتے رہے،فروری لے کر17نومبر2020تک قید کر کے خواتین کو ایک دوسرے کے سامنے زیادتی کا نشانہ بنائے جانے کا سلسلہ جاری رہا،

ڈی پی او کا کہنا تھا کہ ایف آئی آر میں ملزم زاہد پر 19لاکھ روپے کی رقم اور مال مویشی ہتھیانے کا الزام بھی ہے

آر پی او فیصل رانا نے کہا کہ یہ ایک دلخراش واقعہ ہے جس کے ملزمان کا فوری طور پر گرفتار ہونا ضروری ناگزیز اور قانون کا تقاضا ہے،

انہوں نے کہ کوئی خود کو کتنا بڑا وڈیرہ،طاقتور اور با اثر سمجھے تو یہ اس کی خام خیالی ہے

کیوں کہ قانون سے بڑا نہ تو کوئی وڈیرہ ہے،نہ طاقتور اور نہ ہی کوئی با اثر ہے،آر پی او نے کہا کہ

متاثرہ خواتین کا میڈیکل کروا ئے جائیں،ملزمان کی گرفتاری کے بعد ملزمان کے ڈی این اے ٹیسٹ کروائے جائیں،

تاکہ ملزمان کو جب عدالت میں چالان کیا جائے تو پولیس کی جانب سے عدالت کو ایسے شواہد مہیا کئے جائیں

جس سے ملزمان کو قانون کے مطابق عبرتناک سزا مل سکے،

انہوں نے ہدائت کی کہ ملزمان نے متاثرہ فیملی سے جو رقم اور مال مویشی ہتھیائے ہیں انہیں بھی بر آمد کیا جائے،

آر پی او نے کہا کہ اگر قانون کے مطابق ملزمان کے خلاف مذید مقدمات کا اندراج بنتا ہو تو وہ بھی کئے جائیں،

آر پی او نے ڈی پی او لیہ کو حکم دیا کہ متاثرہ فیملی کو مکمل سیکورٹی فراہم کی جائے،میں روزانہ کی بنیاد پر اس مقدمہ کے ملزمان کی گرفتاری اور متاثرہ فیملی کی

سیکورٹی کے حوالے سے فالو اپ رپورٹ ڈی پی او سے لوں گا،آر پی او نے کہا کہ 9 مہینے تک خواتین کو مقید رکھنا،

انہیں زیادتی کا نشانہ بنانا اور بنوانا قانون کو کھلا چیلنج ہے اور قانون خود کو چیلنج کرنے والوں سے نمٹنا جانتا ہے،

آر پی او نے کہا کہ ڈی پی او اس بات کو یقینی بنائیں گے کہ اس وقوعہ میں جتنے سہولت کار شامل ہیں انہیں بھی گرفتار کیا جائے۔


ڈیرہ غازیخان

ممنوعہ اشیاء کی فروخت پر پنجاب فوڈ اتھارٹی متحرک سویٹس اینڈ بیکرز، ڈرنک کارنرز،کریانہ سٹورز کی چیکنگ،

قوانین کی خلاف ورزی پر 9ٖٖٖٖٖٖ فوڈ پوائنٹس سیل، متعدد فوڈ یونٹس کو 142,000 روپے کے جرمانے عائد،178 لٹر ایکسپائرڈ مشروبات، 85 کلو ملاوٹی مصالحے، 531 ساشے گٹکا،50 کلو مضر صحت گوشت تلف،66 کلو مٹھائی برآمد، 189 شاپس مالکان کو

وارننگ نوٹسز جاری۔ تفصیلات کے مطابق ڈائریکٹر جنرل پنجاب فوڈاتھارٹی رفاقت علی نسوآنہ کی ہدایت پر فوڈ سیفٹی ٹیموں نے ڈیرہ غازی خان اور

بہاولپور ڈویژن کے مختلف اضلاع میں غیر معیاری خوراک فروخت کرنے والوں کے خلاف کارروائیاں کیں۔

فوڈ سیفٹی ٹیموں نے240 فوڈپوائنٹس کی چیکنگ کے دوران ملاوٹی،مضرصحت خوراک کی فروخت پر 9 فوڈیونٹس سربمہر جبکہ189کوبہتری کے لیے نوٹسز جاری کیے۔

ڈی جی خان میں بیکری مصنوعات کی تیاری میں کھلے مصالحہ جات کے استعمال پر کراچی فوڈ فیسٹیول کنفیکشنری یونٹ کو سربمہر کیا گیا۔

اسی طرح گٹکا فروخت کرنے پر مظفر گڑھ میں مہر اذان ڈرنک کارنر اور بہاولپور میں مرسلین ڈرنک کارنر اینڈ ٹک شاپ کو سیل کردیا گیا۔

مزید ملاوٹی مرچوں کی فروخت پر مظفر گڑھ میں یاسین کریانہ سٹور جبکہ بہاولنگر میں نیو بسم اللہ کریانہ سٹور کو زائدالمعیاد اشیائے خورونوش،مشروبات فروخت کرنے

اور گلشن سویٹس کو پروڈکشن ایریا میں گندا پانی کھڑا ہونے اور حشرات کی بہتات پر سیل کردیا گیا۔

مزید برآں ڈی جی خان میں نوتک ٹک شاپ، لیہ میں سانول کریانہ سٹور اور بہاولنگرمیں ریاض سویٹس کو دی گئی

ہدایات پر عمل نہ کرنے اور لائسنس فیس واجبات کی عدم ادائیگی پر سربمہر کیا گیا۔علاوہ ازیں رحیم یارخان میں یاسر کریانہ سٹور کو کھلی سرخ مرچیں فروخت کرنے

پر 18 ہزار اور 786 بیکری پروڈکشن یونٹ کو آلودہ مشینری کے استعمال پر 12 ہزار روپے کے جرمانے عائد کیے گئے۔

مجموعی طور پر کی گئی کارروائیوں کے دوران 178 لٹر ایکسپائر ڈمشروبات،105 کلو ملاوٹی مصالحہ جات، 531 ساشے گٹکا،50 کلو مضرصحت گوشت تلف

جبکہ 6. کلو مٹھائی اور 20 کلو ملاوٹی سرخ مرچیں برآمدکی گئیں۔


ڈیرہ غازیخان

پولیس تھانہ سٹی کی کاروائی، لاہور سے لائی گئی شراب کو فروخت کرتے ہوئے ملزمان میاں بیوی شراب سمیت گرفتار ،مقدمہ درج ،

تفصیلات کے مطابق پولیس تھانہ سٹی کو مخبر نے اطلاع دی کہ اسلم ولد عبدلکریم قوم شیخ سکنہ بلاک 2 جو کہ بدنام زمانہ شراب فروش ہے

اس کے پاس ابھی مسمیان عمران اور اس کی زوجہ نازیہ سکنہ لاہور بسواری گاڑی ہنڈائی پر شراب فروخت کرنے کے لیے آئے ہوئے ہیں۔

مخبر کی اطلاع پر ایس ایچ او تھانہ سٹی افتخار احمد ملکانی معہ پولیس نے کامیاب ریڈ کر کے عمران اور زوجہ نازیہ جو کہ شراب کی بوتلیں اسلم کو دے رہے تھے

کو 70 شراب کی بوتلیں سمیت گرفتار کر لیا۔ جن کے خلاف پولیس تھانہ سٹی میں مقدمہ درج کرتے ہوئے مزید کاروائی شروع کر دی ہے۔

ایس ایچ او تھانہ سٹی افتخار احمد ملکانی نے کہا کہ ڈی پی او عمر سعید ملک کی ہدایت پر معاشرے کے ناسور سماج دشمن عناصر سے آہنی ہاتھوں سے نمٹا جائے گا

سماج دشمن عناصر جو نوجوان نسل کو شراب جیسی لت میں مبتلا کر کے تباہ کر رہے ہیں انہیں کسی صورت برداشت نہیں کیا جائے گا۔


ڈیرہ غازیخان

ایڈیشنل آئی جی ساؤتھ پنجاب کیپٹن (ر) ظفر اقبال نے کہا ہے کہ ڈی جی خان ریجن پولیس کوآر پی او فیصل رانا کی شکل میں ایسا کپتان ملا ہے

جو قانون شکنوں کے خلاف ہر میچ قانون کی پچ پر جیتنے کی صلاحیت اور ہمت رکھتا ہے،

قانون کے ڈسپلن میں فیصل رانا قانون کی پچ پر پولیس ٹیم کی کھلاڑیوں کو کھلانے کے فن سے بھی بخوبی آشنا ہے

جبکہ وقت آنے پر قانون کی کٹ اور ہیلمٹ پہن کر قانون شکنوں کے خلاف خود بھی قانون کی پچ پر بیٹنگ اور باؤلنگ کرنے آ جاتا ہے،

ایسا با صلاحیت کمانڈر سے عوام نے ریجن کو کرام فری بنانے کی جوامیدیں لگا رکھی ہیں وہ ضرور پوری ہوں گی،

ان خیالات کا اظہار انہوں نے آر پی او آفس ڈی جی خان میں کرائم کے خاتمے کے لئے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے پولیس افسران میں سرٹیفکیٹس تقسیم کرنے کی

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا،)ایڈیشنل آئی جی ساؤتھ پنجاب کیپٹن (ر) ظفر اقبال نے کہا کہ ڈی جی خان ضلع کوبھی ایک پروفیشنل پولیس آفیسر عمر سعید ملک کی

کمانڈ دستیاب ہے،جو معاشرے سے قانون شکنی ختم کرنے کی جذبہ سے سرشار ہے،انہوں نے کہا کہ

آر پی او فیصل رانا اور ڈی پی او عمر سعید ملک سمیت ریجن کے ہر ڈی پی او اور پولیس آفیسر کو قانون شکنوں کے خلاف قانون کے مطابق کارروائی کرنے کے لئے

میری مکمل سپورٹ اور حمائت حاصل ہے،معاشرے میں جس تیزی سے قانون شکن گرفتار ہوں گے

اس سے کئی گنا تیزی سے پولیس پر عوام کے اعتماد میں اضافہ ہو گا،انہوں نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرنے پر

ڈی پی او عمر سعید ملک،اے ایس پی تونسہ میر روحیل،ڈی ایس پی سٹی سعادت علی،ڈی ایس پی صدر ناصر علی ثاقب،انسپکٹر علی محمد،

سب انسپکٹر جعفر حبیب،سب انسپکٹر اللہ دتہ،سب انسپکٹر ریاض حسین،سب انسپکٹر عمار یاسر،

ٹی ایس آئی زیشان جہانگیر،اے ایس آئی ارشد علی،اے ایس آئی عرفان حیدر،ٹی اے ایس آئی تصور محمود،

اے ایس آئی عامر،ہیڈ کانسٹیبل ذوہیب عمران،محمد ابراہیم،کانسٹیبل عاصم بلال،طیب محمود،مظہر حسین،فرمان علی سراج احمس اور یاسر کریم کو تعریفی سرٹیفکیٹس دئیے


ڈیرہ غازیخان

روڈ ایکسیڈنٹ میں زخمی ہو کر وفات پا جانے والے پولیس اہلکار مظہر حسین ASI کے گھر جا کر لواحقین سے ڈی پی او عمر سعید ملک نے تعزیت کی تفصیلات کے مطابق

روڈ ایکسیڈنٹ میں زخمی ہو کر زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے گزشتہ روز فوت ہو جانے والے پولیس اہلکار

مظہر ASI کے گھر جا کر لواحقین سے ڈی پی او عمر سعید ملک نے تعزیت کی۔ ڈی پی او عمر سعید ملک نے کہا کہ

مظہر حسین ASI ہمارے محکمہ پولیس کا حصہ تھا جو فرائض کی ادائیگی کے دوران روڈ ایکسیڈنٹ کی وجہ سے ہم سے بچھڑ گیا

جس کی وفات پر ہم گہرہ دکھ کا اظہار کرتے ہیں اور اللہ پاک سے دعا کرتے ہیں کہ

مرحوم کے درجات بلند فرمائے اور جنت الفردوس میں اعلی مقام عطا فرمائے بالخصوص مظہر حسین

ASI کے لواحقین اور ان کی فیملی کو صبر و ہمت دے.امین


ڈیرہ غازیخان

ڈی پی او عمر سعید ملک نے ڈی ایس پی گلگشت ملتان، ڈی ایس پی آرگنائز کرائم، ڈی ایس پی سرکل صدر اور ڈی ایس پی جام پور سے میٹنگ کی دوران

میٹنگ ڈی پی او نے کہا کہ علاقہ تھانہ کالا کی رہائشی 2015 میں گم ہونے والی اسماء مجید کو ہر صورت تلاش کیا جائے

جس کا تھانہ کالا میں مقدمہ درج ہو چکا ہےاسماء مجید کا گم ہونا ان کے والدین کے لئے بہت بڑا صدمہ ہے

اور یہ صدمہ انسان کو دیمک کی طرح چاٹ جاتا ہے ڈی پی او عمر سعید ملک نے سختی سے ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ

آپ تمام وسائل بروئے کار لاتے ہوئے اسماء مجید کی تلاش کریں اپنے تمام ذرائع کو استعمال میں لائیں تاکہ

اس کا پتہ چل سکے ہمیں اپنا فرض ایمانداری سے ادا کرتے ہوئے سوشل میڈیا و دیگر ذرائع استعمال کریں تاکہ جس سے اسماء مجید کو تلاش کیا جا سکے۔


ڈیرہ غازیخان

سرپرست اعلی انجمن تحفظ معذوروں و لاوارثان (رجسٹرڈ) نصرت مصطفی بغلانی نے اپیل کی ہے کہ 3 دسمبر کو سپیشل افراد کے لئے ایک قومی دن قرار دینے کا حکم جاری

جبکہ نادرا سے حاصل کردہ سپیشل کارڈ کے حامل سپیشل افراد کےلئے کیے گئے اقدامات پر عملدرآمد کیا جائے

صدر پاکستان اور وزیر اعظم کے نام اپنی درخواست میں نصرت مصطفی بغلانی نے کہا کہ نادرا سے جاری کردہ سپیشل کارڈ کے حامل تمام سپیشل افراد کو عمرہ و حج زیارات کےلئے

پی آئی اے سمیت تمام ائیر پروازوں کی ٹکٹ پر تمام ٹیکس ختم کرکے پچاس فیصد رعایت اور ان کے ساتھ ان کے مددگار کو بھی پچیس فیصد رعایت کا سابقہ حکم بحال کیاجائے

جو شہباز حکومت میں جاری ہوا تھا سپیشل افراد کو استعمال شدہ گاڑی درامد کرنے کی اجازت دی جائے

یوٹیلیٹی سٹورز پر سپیشل افراد کو ضروریات زندگی خریدنے پر پچاس فیصد رعایت دی جائے تمام سرکاری معذور ملازمین کو کم از کم 5000 ہزار سپیشل کنوینس الاؤنس جبکہ بے

روز گار معذور افراد کو کم از کم 30000ہزار ماہانہ گزارا الاؤنس دیا جائے ضروریات زندگی کی خریداری پر اور

رہائشی پلاٹ خریدنے پر بھی تمام ٹیکس معاف کردیے جائیں سپیشل افراد کو 50 فیصد سفری رعایت کا حکم جاری کیا جائے

سرکاری ملازمتوں میں سپیشل افرادکا تین فیصد کی بجائے 05 پانچ فیصد کوٹہ مقرر کیا جائے


ڈیرہ غازیخان

آر پی او فیصل رانا کی انسان دوستی،انڈے لے کر بیچنے والے بچے کو پیسے نہ دینے اور تھپڑ مارنے کی اطلاع پر ڈی ایس پی کو موقع پر بھجوا دیا،

تفصیلات کے مطابق ریجنل پولیس آفیسر ڈی آئی جی محمد فیصل کو ایک ویڈیو موصول ہوئی جس میں ایک شخص انڈے بیچنے والے بچے سے انڈے لے کر اسے پیسے دینے کی

بجائے اسے برا بھلا کہہ رہا ہے،تصدیق کے بعد معلوم ہوا کہ وقوعہ تھانہ کوٹ مٹھن کے علاقہ کا ہے،

آر پی او فیصل رانا نے انسانی دوستی اور ”بچہ اپنا بچہ“ کا عملی مظاہرہ کرتے ہوئے ڈی ایس پی صدر راجن پور کو حکم دیا کہ

وہ موقع پر پہنچ کر معاملے کو دیکھیں،آر پی او کے حکم پر ڈی ایس پی پرویز احمدانی موقع پر پہنچے انہوں نے انڈے بیچنے والے بچے رحمت علی کو ملزم حق نواز سے

انڈوں کے پیسے دلوا دئیے،بچے نے معصومانہ انداز میں فیصل رانا زندہ باد کے نعرے لگائے،

بچے رحمت نے آر پی او آفس کو رپورٹ کرتے ہوئے بتایا کہ بچے نے برا بھلا کہنے پر ملزم حق نواز کو معاف کر دیا ہے


ڈیرہ غازیخان

وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان احمد خان بزدار نے کہا ہے کہ ڈیرہ غازی خان میں ویمن یونیورسٹی کے قیام کا جائزہ لے کر سفارشات پیش کی جائیں وہ ایک اجلاس سے

خطاب کررہے تھے اجلاس میں سیکرٹری ہاؤسنگ،پرنسپل سیکرٹری وزیراعلیٰ پنجاب،

ایڈیشنل چیف سیکرٹری داخلہ،ایڈیشنل چیف سیکرٹری ہائرایجوکیشن، سیکرٹری پی اینڈ ڈی، سیکرٹری فنانس،سیکرٹری لوکل گورنمنٹ اینڈ کمیونٹی ڈویلپمنٹ،سیکرٹری پرائمری اینڈ سکینڈری ہیلتھ کیئر،سیکرٹری ایریگیشن،

سیکرٹری لائیوسٹاک،سیکرٹری سی اینڈ ڈبلیو،سیکرٹری زراعت،سیکرٹری سپورٹس اینڈ یوتھ افیئرز،

ڈی جی پی ایچ اے لاہور اور متعلقہ حکام،متعلقہ محکموں کے سیکرٹریز اور اعلیٰ افسران سول سیکرٹریٹ دربار ہال سے ویڈیولنک کے ذریعے جبکہ

کمشنر ڈی جی خان،آر پی اوڈیرہ غازی خان،ڈپٹی کمشنر،ڈی پی او،سیکرٹری پی اینڈ ڈی جنوبی پنجاب اور متعلقہ حکام کی کمشنر آفس ڈی جی خان سے،

ایڈیشنل آئی جی جنوبی پنجاب اوراعلیٰ افسران کمشنر آفس ملتان سے ویڈیولنک کے ذریعے اجلاس میں شریک ہوئے ایڈیشنل چیف سیکرٹری جنوبی پنجاب اور

متعلقہ حکام نے کمشنر آفس بہاولپور سے ویڈیولنک کے ذریعے اجلاس میں شرکت کی اجلاس میں جنوبی پنجاب کے عوام کی ترقی وخوشحالی کیلئے جاری ترقیاتی

سکیموں پر پیشرفت کا تفصیلی جائزہ جبکہ وزیراعلی عثمان بزدار نے تعلیم، صحت،پینے کے صاف پانی اور سیوریج کی سکیموں کو خود ریویو کیا

اور جنوبی پنجاب میں سڑکوں کی تعمیر ومرمت،ہاؤسنگ،بلڈنگزاورشہروں کی بیوٹیفیکیشن کی سکیموں پر ذاتی طورپرپیشرفت کاجائزہ لیا

اجلاس میں لوکل گورنمنٹ،زراعت،لائیوسٹاک،ٹرانسپورٹ اور دیگر شعبوں میں جاری منصوبوں،

ڈیرہ غازی خان کے ترقیاتی پیکیج پر پیشرفت پر بھی تفصیلی غور اورجنوبی پنجاب میں امن وامان کی صورتحال کا بھی جائزہ لیا گیاوزیر اعلی سردار عثمان بزدار نے کہا کہ جنوبی پنجاب کے پسماندہ علاقوں میں پہلی بار حقیقی ترقی کا سفر تیزی سے جاری ہے

جبکہ عوام کی فلاح وبہبود کے لئے اربوں روپے کے منصوبے شروع کئے گئے ہیں فلاح عامہ کے منصوبوں میں اعلیٰ معیار پر کوئی

سمجھوتہ نہیں کروں گااورفلاح عامہ کی ہر سکیم کی تھرڈ پارٹی مانیٹرنگ ہوگی انہوں نے کہا کہ ترقیاتی منصوبوں میں کوالٹی کو ہر صورت یقینی بنایا جائے عوامی شکایات کی انکوائری ہوگی اور ذمہ دارافسروں کوسزا ملے گی

سردارعثمان بزدارنے کہا کہ قومی وسائل کے امین ہیں، خیانت کرنے والوں کو کسی صورت معاف نہیں کروں گاوزیر اعلی نے ہدایت کی کہ عوامی منصوبوں کے لئے جاری فنڈز کو بروقت استعمال کیا جائے

تاہم منصوبوں میں بلا جواز تاخیر کسی بھی قیمت پر قابل قبول نہیں افسران منصوبوں میں شفافیت کو یقینی بنانے کے لئے

دفاتر سے باہر نکلیں اور فیلڈ میں جا کر خود جائزہ لیں زبانی جمع خرچ نہیں چلے گا، کام کر کے دکھانا ہوگاجبکہ ترقیاتی منصوبوں میں بے ضابطگیاں کرنے والے افسروں اور عملے کے خلاف وزیراعلیٰ شکایت سیل انکوائری کرے گا

انہوں نے کہا کہ فلاح عامہ کے منصوبوں پر کام کی رفتار کو مزید تیز کیاجائے اورجہاں ضروری ہو وہاں پر ڈبل شفٹ میں کام کر کے منصوبو ں کو بروقت پایہ تکمیل تک

پہنچایا جائے وزیر اعلی نے کہا کہ زرعی مشینری و آلات کے استعمال کے بارے میں شکایات پر کارروائی ہوگی سردارعثمان خان بزدارنے ہدایت کی کہ

ڈیرہ غازی خان میں ویمن یونیورسٹی کے قیام کا جائزہ لے کر سفارشات پیش کی جائیں وزیر اعلی نے کہا کہ

جنوبی پنجاب کے بڑے شہروں میں سیوریج کے نظام کو مستقل طورپر درست کیا جائے گا اورجنوبی پنجاب میں مزید لنگر خانے کھولے جائیں گے

انہوں نے کوہ سلیمان ڈویلپمنٹ اتھارٹی کے بورڈ کو جلد مکمل کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ

اتھارٹی علاقے میں ترقی کے حوالے سے منصوبہ بندی کر کے حتمی پلان پیش کرے جنوبی پنجاب کو ترقی کے لحاظ سے رول ماڈل بنائیں گے

جبکہ صوبہ میں تعمیر و ترقی کا نیا دورشروع ہوچکا ہے وزیر اعلی نے کہا کہ

عوام کے جان و مال کے تحفظ کیلئے کوئی کسی اٹھا نہ رکھی جائے اورحکم دیا کہ گینگز کی سرکوبی کیلئے موثر کریک ڈاؤن جبکہ جرائم پیشہ عناصر کے

خلاف بلاتفریق کارروائی کی جائے


ڈیرہ غازیخان

آر پی او فیصل رانا کا تھانہ دائرہ دین پناہ کے علاقہ میں 12سالہ بچے کو بدفعلی کا نشانہ بنائے جانے کے واقعہ پر نوٹس،

پولیس نے ملزم گرفتار کر لیا،آر پی او کا تھانہ دراہمہ کے علاقہ میں قمار بازی میں اہلیہ ہار جانے کی وقوعہ پر بھی سخت نوٹس لیتے ہوئے رپورٹ طلب کر لی،

ملزمان کی فوری گرفتاری کی ہدائت،تفصیلات کے مطابق ریجنل پولیس آفیسر ڈی آئی جی محمد فیصل رانا کو اطلاع ملی کہ

ضلع مظفر گڑھ کے علاقہ میں 12/13سالہ بچے کو بدفعلی کا نشانہ بنا دیا گیا ہے،جس پر انہوں نے سخت نوٹس لیتے ہوئے وقوعہ کی رپورٹ طلب کرتے ہوئے ملزم کی فوری گرفتاری کا حکم دیا،

ڈی پی او مظفر گڑھ حسن اقبال نے آر پی او کی ہدایات پر ملزم کو گرفتار کرنے کے بعد آر پی او کو رپورٹ پیش کی،

ڈی پی او نے بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ موضع دائرہ دین پناہ میں 12/13سالہ بچے”ع“ کو ملزم دلاور نے بدفعلی کا نشانہ بنایا

جسے گرفتار کر کے تھانہ دائرہ دین پناہ میں ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ہے،آر پی او فیصل رانا نے بچے سے بدفعلی کرنے والے ملزم کی فوری گرفتاری پر

مظفر گڑھ پولیس کی کارکردگی کو اطمینان بخش قرار دیتے ہوئے کہا کہ ہم نے قانون کے دائرے میں رہتے ہوئے

قانونی اقدامات کے ذریعے بچوں کے ساتھ زیادتیوں کے واقعات کو کسی صورت بھی بڑھنے نہیں دینا،

آر پی او نے کہا کہ بچوں کو زیادتی کا نشانہ بنانا انتہائی قبیح فعل اور بدترین قانون شکنی ہے جس کے مرتکب ملزم کو پولیس ٹھوس شواہد کے ساتھ چالان کرے تاکہ

ملزم کو عدالت سے قانون کے مطابق عبرتناک سزا مل سکے،آر پی او نے کہا کہ بچوں کوم ہوس پرستی کانشانہ بنانے والوں کے خلاف ہمیں معاشرے کے با اثر طبقات کے

ساتھ ایک مہم کی شکل میں قانون کا نفاز کرنا ہے،ادھر آر پی او فیصل رانا نے تھانہ دراہمہ کے علاقہ میں قمار باز کی طرف سے قمار بازی میں اہلیہ کو ہارنے کے

وقوعہ کا سخت نوٹس لیتے ہوئے ڈی پی او سے رپورٹ طلب کر لی،ڈی پی او عمر سعید ملک نے آر پی او کو بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ

رکھ چھاؤنی کے علاقہ کے رہائشی ملزم رمضان اور اس کا والد غلام فرید قمار بازی کرتے ہیں جوا ہارنے کی صورت میں رمضان مبینہ طور پر اپنی اہلیہ کو ہاری ہوئی رقم کے

عوض قمار بازوں فدا وغیرہ کے سامنے پیش کر دیتے،متاثرہ عورت کے مطابق ملزمان اس کی عزت سے بھی کھیلتے،

عورت کی مدعیت میں تھانہ دراہمہ میں مقدمہ درج کر لیا گیا ہے،آر پی او فیصل رانا نے پولیس کو ہدایت کی کہ

ملزمان کو فوری گرفتار کیا جائے،کیوں کہ اس طرح کے واقعات سنگین قانون شکنی کے علاوہ بدترین اخلاقی جرم بھی ہے،

ہم نے ریجن کے اندر جہاں جہاں اس طرح کی قبیح روایات،اخلاقی جرم اور قانون شکنی ہو رہی ہے اسے قانون کی طاقت سے ختم کرنا ہے.۔


ڈیرہ غازیخان

انجمن آڑھتیان نیو سبزی منڈی کا اجلاس زیر صدارت ملک حسین بخش ملا ں،ملک نواز منعقد ہوا اجلاس میں 6 دسمبر کو انجمن آڑھتیان نیو سبزی منڈی کے الیکشن کے حوالے سے

ملک حسین بخش ملا ں کو صدارت کا امیدوار نامزد کیا گیا جبکہ دیگر امیدواروں کی نامزدگی کیلئے مشاورت جاری ہے

اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ملک حسین بخش ملا ں، ملک نوازنے کہا کہ منڈی کے مسائل کے حل کیلئے بھرپور کوشش کروں گا

اور آڑھتیان کے منڈی کے حوالے سے مسائل اجاگر کروں گا نیو سبزی منڈی کی جو سابقہ یونین تھی وہ ایسا لگتا تھا کہ

آڑھتیان کی نہیں انتظامیہ کی یونین تھی اس یونین نے آڑھتیان کے مسائل حل کرنے کی بجائے ذاتی مفادات کو ترجیح دی

اور منڈی کے مسائل جوں کے توں رہے جو مزید بھڑھ گئے جب منڈی کا کوئی مسلہ ہوتا تھا تو وہاں یونین نظر نہیں آتی تھی

ہم اب یہ نہیں ہونے دیں گے۔اجلاس میں ملک ندیم،قاضی اشفاق،صادق رند،اقبال رند،سجاد کریم رند،ملک اعجاز،

ملک فرید،ملک بلال،عباس تونسہ،اللہ بخش بگا و دیگر کی کثیر تعداد نے اجلاس میں شرکت کی۔


ڈیرہ غازیخان

پولیس چیک پوسٹ سخی سرور کی کاروائی۔ لاکھوں روپے مالیت کے گٹکا کی سمگلنگ ناکام۔ مقدمہ درج۔

تفصیلات کے مطابق پولیس چیک پوسٹ سخی سرور نے کاروائی کرتے ہوئے غیر ملکی گٹکا کی سمگلنگ کو ناکام بنا دیا۔

انچارج چیک پوسٹ سخی سرور محمد یوسف بلوچ کو خفیہ ذرائع سے اطلاع ملی کہ صوبہ بلوچستان سے صوبہ پنجاب میں غیر ملکی گٹکا سمگل کیا جا رہا ہے

جس پر انچارج چیک پوسٹ سخی سرور محمد یوسف بلوچ نے فوراً کاروائی کر کے غیر ملکی گٹکا کی سمگلنگ کو ناکام بنا دیا

اور برآمد غیر ملکی گٹکا قبضہ پولیس میں لیتے ہوئے قانونی کاروائی کے بعد کسٹم حکام کے حوالے کر دیا۔

اس موقع پر انچارج چیک پوسٹ سخی سرور محمد یوسف بلوچ کا کہنا تھا کہ قانون سے بالاتر کوئی بھی نہیں اور ہم ایک جامع حکمت عملی کے تحت جرائم پیشہ افراد کے

خلاف کریک ڈاؤن کرر ہے ہیں۔


ڈیرہ غازیخان

ریجنل پولیس آفیسر ڈی آئی جی محمد فیصل رانا نے کہا ہے کہ قانون شکنوں کی کمین گاہوں کو ختم کرنے کے لئے تسلسل کے ساتھ جاری رہنے والا آپریشن ہی نتیجہ خیز ہوتا ہے،

قانون شکنوں کی گرفتاری کے لئے ایسے اقدامات اٹھائے جائیں جو نظر آئیں ”چونکہ چنا نچہ“ سے کوئی پولیس آفیسر اپنے فرائض سے عہدہ برآ ہو سکتا ہے

نہ مجھے مطمئن کیا جا سکتا ہے،پولیس نے عوام کے جان ومال کا تحفظ بھی کرنا ہے اور قومی املاک کی حفاظت کو بھی یقینی بنانا ہے

ان خیالات کا اظہار انہوں نے ڈی پی او راجن پور کو قانون کی عملداری کے حوالے سے ہدایات دیتے ہوئے کیا،

آر پی او فیصل رانا نے تحصیل روجھان میں قانون شکنوں کے خلاف جاری آپریشن اور علاقہ کی قومی املاک کی حفاظت کے حوالے سے رپورٹ بھی مانگی،

ڈی پی او فیصل گلزار نے بتایا کہ کچے کے علاقہ سمیت پورے ضلع میں قانون شکنوں کے خلاف قانون کی طاقت سے راؤنڈ دی کلاک24/7آپریشن جاری ہے،

جس کے مثبت نتائج بھی سامنے آ رہے ہیں،آر پی او فیصل رانا کو بتایا گیا کہ نیشنل ہائی وے اتھارٹی اسٹیل پل براستہ عمرکوٹ لگانا مناسب تھا،جہاں سے عوام کی آمد و رفت کا

سلسلہ جاری ہے عوام کے جان ومال کے تحفظ کو یقینی بنانے کے لئے قانون کے دائرے میں ہر طرح کے اقدامات اٹھائے جا رہے ہیں

آر پی او فیصل رانا نے کہا کہ ضلع راجن پور میں موجود قومی املاک چاہے وہ عارضی ہوں یا مستقل،ان کی مکمل حفاظت کو یقینی بنانے کے لئے قانون کے دائرے میں

ہر طرح کے اقدامات اٹھائے جائیں آر پی او فیصل رانا نے کہا کہ کچے کے علاقوں میں جو پولیس آفیسر اور اہلکار قانون شکنوں کے خلاف جاری

آپریشن میں حصہ لے رہے ہیں میں ان کی پشت پر ہی نہیں بلکہ ان کے آگے کھڑا ہوں قانون شکنوں کے خلاف قانون کے دائرے میں قانون کی طاقت سے لڑنے والا ہر اہلکار

مجھے اپنے بچوں کی طرح عزیز ہے آر پی او فیصل رانا نے کہا کہ راجن پور ضلع میں قانون شکنوں کے خلاف قانونی آپریشن کے حوالے سے

مجھے روزانہ کی بنیاد پر ڈی پی او خود آگاہ رکھیں گے۔


ڈیرہ غازیخان

پاکستان پیپلزپارٹی ڈی جی خان کے ڈویژنل سینئر نائب صدر میر شہر یار خان تالپور نے کہا ہے کہ پی ڈی ایم ملتان کا جلسہ شدید ترین ریاستی جبر کے سامنے ڈٹ جانے والے

وفادار جیالے ،پارٹی کارکنان اور عہدیدارا ن یقیناً تعریف کے مستحق ہیں۔ جو ریاستی جبر کے آگے سیسہ پلائی دیوارکی طرح ڈٹ گئے

اور تمام مشکلات اور حکومتی پکڑ دھکڑ، ظلم وجبراور گرفتاریوں سے ڈرے بغیر جلسہ میں پہنچے۔ اور ہرقسم کے حالات کا مقابلہ کیا۔ انہوں نے کہا کہ

بھٹو شہید کے جاں نثاروں نے یہ ثابت کیا کہ وہ بھٹو شہید کے حقیقی وارث ہیں اورحق و سچ کی بات کرنے کے لئے ہر جگہ موجود ہیں۔پیپلز پارٹی شہیدوں کی جماعت ہے

جنہوں نے جمہوریت کی بقا کے لئے قربانیاں دیں۔انہوں نے کہا کہ پی ڈی ایم کا جلسہ ملتان نااہل حکمرانوں کے لئے ایسا دھکاثابت ہوا

جس نے انکے ہوش اڑا دئیے۔ جلسہ میں جنوبی پنجاب کے ہر شہر سے عوام کی شرکت نے واضح پیغام دے دیا کہ عوام نے اس سلیکٹڈحکومت کو بری طرح مسترد کردیا ہے۔

بہتر تو یہ ہے کہ عمران خان استعفیٰ دے کر علیحدہ ہوجائیں ورنہ عوام ان کو اٹھا کر باہر پھینک دیں گے۔

حکومت چلانا اناڑیوں اور کھلاڑیوں کا کام نہیں ہے یہ کام سیاست دانوں کا ہے۔ جب سے یہ نااہل آئے ہیں

عوام پریشان حال ہے۔ ملک میں ہر چیز کا بیڑاغرق کردیا گیا ہے۔ مہنگائی کا طوفان برپا ہے۔ ہر معاملہ انکی گرپ سے باہر نظر آتاہے۔

انہوں نے کہا کہ چیئرمین بلاول بھٹو زرداری سے اپیل کرتا ہوں کہ گلگت کی طرح ساؤتھ پنجاب میں بھی ضلعی سطح پر دورے کریں

تو حالات تبدیل ہو سکتے ہیں کیو نکہ جنوبی پنجاب کو بلاول بھٹو زرداری کی اشد ضرورت ہے۔


ڈیرہ غازیخان

وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان احمد خان بزدار کی ہدایت پر سیکرٹری پلاننگ و ڈویلپمنٹ جنوبی پنجاب شعیب اقبال سید نے ٹیم کے ہمراہ ڈیرہ غازیخان کا گزشتہ روز

تفصیلی دورہ کیا انہوں نے ڈیرہ غازیخان، تونسہ اور کوہ سلیمان تحصیلوں کے معائنہ کے دوران تمام منصوبوں کو مارچ تک مکمل کرنے کی ڈیڈ لائن دی

سینئر چیف کوآرڈینیشن ملک غلام فرید، سینئر پلاننگ آفیسر حافظ ظفر، ڈپٹی ڈائریکٹر ڈویلپمنٹ وسیم اختر جتوئی اوردیگر افسران ہمراہ تھے

سیکرٹری پلاننگ وڈویلپمنٹ نے انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی، پل ڈاٹ، آفیسرز کلب، عوامی خدمت سنٹر، آسٹروٹرف ہاکی گراونڈ،

کرکٹ سٹیڈیم کی تعمیر، جناح پارک کی بحالی، تحصیل صدر ہسپتال تونسہ کی اپ گریڈیشن، تونسہ میں پناہ گاہ، عوامی پارک کا قیام،

تحصیل و اسسٹنٹ کمشنر کمپلیکس، تونسہ سٹی روڈز، بوائز ہائی سکول، گرلز ہائر سکینڈری سکول تونسہ کی اپ لفٹنگ، تونسہ میں فلٹریشن پلانٹس کی تنصیب،

ساوتھ پنجاب ایلیویشن پراجیکٹ سمیت دیگر ترقیاتی منصوبوں کا تفصیلی جائزہ لیا انہوں نے بارتھی سمیت کوہ سلیمان کے مختلف علاقوں میں وزیر اعلی انشیٹیوز کے

تحت جاری ترقیاتی منصوبوں میں مٹیریل کے معیار کا جائزہ لیا سیکرٹری پلاننگ و ڈویلپمنٹ جنوبی پنجاب شعیب اقبال نے کہاکہ

وزیر اعلی پنجاب کی ہدایت پر ترقیاتی منصوبوں کی بروقت تکمیل یقینی بنائی جائے گی جس کیلئے متعلقہ محکمے مل کر کام کریں منصوبوں کی تکمیل میں حائل رکاوٹیں دور

کرنے کیلئے اراکین اسمبلی کا تعاون حاصل کیا جائے سیکرٹری پلاننگ و ڈویلپمنٹ جنوبی پنجاب نے مختلف منصوبوں کے معائنہ کے دوران ضروری ہدایات بھی جاری کیں۔


ڈیرہ غازیخان

انسپکٹرجنرل جیل خانہ جات پنجاب مرزا شاہد سلیم بیگ نے گزشتہ روز سنٹرل جیل ڈیرہ غازیخان کا سالانہ دورہ کیا

جیل گارد نے آئی جی کو جنرل سلامی دی آئی جی جیل خانہ جات نے جیل کے سیکورٹی انتظامات کا جائزہ لیا انہوں نے کچن اسیران،

ہسپتال،حوالاتیوں، قیدیوں اور سزائے موت بیرکس، خواتین وارڈاور نوعمر وارڈ، ٹیوٹا سنٹراورجیل فیکٹری کامعائنہ کیا

اور اسیران سے مسائل پوچھے آئی جی نے اسیران کیلئے تیار شدہ کھانے کو بھی چیک کیاآئی جی جیل خانہ جات پنجاب نے سنٹرل جیل کے انتظامات،

صفائی، گراسی پلاٹس اور رنگا رنگا پھولوں کے ماحول کو سراہا انہوں نے اچھی کارکردگی پر ملازمین کو شاباش دی

ملازمین سے مسائل بھی پوچھے اور انہیں فوری طور پر رولز کے مطابق حل کرنے کے احکامات جاری کیے۔


ڈیرہ غازیخان

حکومت پنجاب کی ہدایت پر ضلع ڈیرہ غازیخان میں کورونا وائرس کی ایس او پیز کی خلاف ورزی پر مزید چار نجی تعلیمی ادارے سربمہر کر دیئے گئے

ڈپٹی کمشنر کیپٹن (ر) محمد علی اعجاز کی ہدایت پر اسسٹنٹ کمشنرز نے ڈیرہ غازیخان او رکوٹ چھٹہ میں کارروائی کی اور پرنسپلز کے خلاف مقدمات بھی درج کرا دیئے گئے

اسسٹنٹ کمشنر ڈیرہ غازیخان ملک راشد نعمت نے دی سپرٹ سکول سسٹم، لوز ویل سکول میں تدریسی سرگرمیاں جاری رکھنے اور کورونا وائرس کی ایس او پیز کی

خلاف ورزی پر تعلیمی ادارے سیل کرنے کے ساتھ مقدمات درج کرادیئے اور لوز ویل سکول کے مالکان میں سے ایک کو گرفتار بھی کرلیاگیا

اسسٹنٹ کمشنر کوٹ چھٹہ محمد اسد چانڈیہ نے بھی کارروائی کرتے ہوئے نیو قائد اور دی ایجوکیشنل سکول کوٹ چھٹہ کو سربمہر کر دیا۔


ڈیرہ غازیخان

حکومت پنجاب کی ہدایت پر ضلع ڈیرہ غازیخان میں گرانفروشی پر قابو پانے کیلئے ہر ممکن اقدامات کیے جارہے ہیں سبزی منڈیوں میں نیلامی کے عمل کی نگرانی کے

ساتھ مارکیٹوں اور سیل پوائنٹس پر مقررہ سرکاری نرخ پر اشیاء کی دستیابی یقینی بنائی جارہی ہے اسسٹنٹ کمشنر محمد اسد چانڈیہ نے سبزی منڈی سرور والی کا معائنہ کیا

پھل اور سبزیوں کی نیلامی کے عمل کا جائزہ لینے کے ساتھ کاشتکاروں او رآڑھتیوں سے ملاقات کی انہوں نے

قیمتوں کو اعتدال میں لانے کیلئے رضا کارانہ طو رپر منافع کم رکھنے کی ترغیب دی علاوہ ازیں سخی سرور میں مارکیٹوں کے معائنہ کے دوران گرانفروشی پر دس ہزار روپے جرمانہ بھی عائد کیا۔


ڈیرہ غازیخان

ڈپٹی کمشنر ڈیرہ غازیخان کیپٹن (ر) محمد علی اعجاز کی زیرصدارت ڈسٹرکٹ پرائس اسسمنٹ کمیٹی کا اجلاس منعقد ہوا

جس میں اسسٹنٹ کمشنرز محمد راشد نعمت، محمد اسد چانڈیہ سمیت کمیٹی کے دیگر اراکین موجود تھے اجلاس میں متعلقہ امو رکا جائزہ لینے کے ساتھ ہدایات جاری کی گئیں۔


ڈیرہ غازیخان

رکن صوبائی اسمبلی پنجاب ڈاکٹر شاہینہ نجیب کھوسہ نے کہا ہے کہ حکومت پنجاب کی ہدایت پرڈیرہ غازیخان کے شہریوں میں مثبت رحجان کے

فروغ کیلئے ہرممکن کردارادا کیا جائے گا انہوں نے یہ بات گزشتہ روز علمائے کرام اور اقلیتی برادری کے عہدیداروں سے ملاقات کے دوران کہی انہوں نے کہاکہ

علماء کرام محراب و منبر سے جذبہ حب الوطنی اور صحت مندانہ سرگرمیوں کیلئے ترغیب دیں انہوں نے کہاکہ

امن وامان کے قیام اور معاشرتی برائیوں کے خاتمہ کیلئے مل کر کام کیا جائیگا پروگرام پرواز شاہین اور فلاح انسانیت میں علمائے کرام کی شمولیت سے مثبت اثرات سامنے آئیں گے

علاوہ ازیں ایم پی اے نے پاکستان تحریک انصاف کے رہنما ملک محمد اقبال ثاقب کو ممبر پنجاب بار کونسل منتخب ہونے پر مبارکباد دیتے ہوئے گلدستہ پیش کیا۔


ڈیرہ غازیخان

پنجاب فوڈ اتھارٹی لائسنس فیس نادہندگان کے خلاف ان ایکشن،چکن شاپس، کریانہ، ڈرنک کارنرز سمیت متعدد فوڈیونٹس کی چیکنگ، 8پوائنٹس سربمہر تفصیلات کے مطابق

پنجاب فوڈ اتھارٹی کی ٹیم نے ڈی جی فوڈ اتھارٹی رفاقت علی نسوانہ کی ہدایت پر مضرصحت اشیاء فروخت کرنے والوں کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے

ڈی جی خان میں ایم سلیمان چکن شاپ، سرور ڈرنک کارنر اور خالد کریانہ سٹور کو سیل کردیاگیا

جبکہ ڈی جی خان میں ہی حضور کریانہ سٹوراور سویرا کریانہ سٹور کو سربمہر کیاگیااسی طرح لیہ میں وسیم کریانہ سٹور، المدینہ سویٹس شاپ اور راجن پور میں ربنواز کریانہ سٹور کو سیل کیا

فوڈ یونٹس کو دی گئی ہدایات پر عمل نہ کرنے اور لائسنس فیس واجبات کی عدم ادائیگی پر سربمہر کیاگیا ڈی جی فوڈ اتھارٹی رفاقت علی نسوآنہ نے کہا کہ

فوڈلائسنس کے اجراء کا مقصد فوڈبزنس مالکان کی اصلاح کرنااور راہ راست پر لانا ہے خوراک کا کاروبار صرف پنجاب فوڈ اتھارٹی کے قوانین کے مطابق ہی کیا جاسکتا ہے۔


ڈیرہ غازیخان

حکومت ہر شعبہ زندگی میں ناکام ہو چکی ہے عمران خان کی حکومت کے خاتمے تک پی ڈی ایم کی جد و جہد جاری رہے گی اِن خیالات کا اظہار

سابق ڈپٹی چیئرمین سینٹ پی ڈی ایم کے مرکزی رہنما مولانا عبدالغفور حیدر ی نے صدر گڈز ٹرانسپورٹ ایسوسی ایشن عبدالسلام خان ناصر سے ملاقات کے دوران کیا

اُنہوں نے کہا کہ مولانا فضل الرحمن اِس وقت پوری قوم کے نجات دہندہ ہیں جو ایک سلیکٹیڈ حکومت کے خلاف تاریخی جدو جہد کر رہے ہیں

انہوں نے کہا کہ حکوت ہر شعبہ ہائے زندگی میں مکمل طور پر ناکام ہو چکی ہے انہوں نے کہا کہ لاہور جلسہ کے بعد ہماری تحریک مزید تیز ہو گی

اور ہم ہر طرح سے حکومت کے خلاف جدو جہد جاری رکھیں گے دریں اثنا اِس موقع پر عبدالسلام خان ناصر نے کہا کہ ہم مولانا فضل الرحمن کے ساتھ ہیں۔

مولانا فضل الرحمن ہی اِس ملک کو صحیح معنوں میں اسلامی ریاست بنا سکتے ہیں اُنہوں نے کہا کہ حکومت ہمارے مطالبات فوری تسلیم کرتے ہوئے ہمیں ٹرک اسٹینڈ کے لیے جگہ مہیا کرئے تا کہ ملک کا یہ اہم مزدور طبقہ ایک جگہ سے اپنی روزی روٹی کما سکے۔


ڈیرہ غازیخان

سرپرست مرکزی جمعیت اہلحدیث پنجاب علامہ سید سبطین شاہ نقوی نے کہا ہے کہ گستاخ رسولؐ اور گستاخ صحابہ کسی بھی رعایت کے مستحق نہیں ہیں

مرکزی جمعیت اہل حدیث ان گستاخوں کو سرعام پھانسی دینے کامطالبہ کرتی ہے یہ بات انہوں نے مرکزی جمعیت اہلحدیث ڈیرہ غازیخان کے زیراہتمام جامع مسجد بلاک 35 میں سیرت رحمت العالمین کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہی

کانفرنس میں مولانا عمرفاروق شاکر، ضلعی امیر قاری عبدالرحیم کلیم،صدر یوتھ فورس قاری یٰسین حیدر، ناظم تبلیغ یوتھ فورس آصف میر،

تحصیل ناظم حاجی عبدالمتین بھٹہ، بھائی محمدشکیل احمد، عبدالوہاب وڈانی سمیت جماعتی احباب کی کثیرتعداد نے شرکت کی سرپرست مرکزی جمعیت اہلحدیث پنجاب علامہ سید سبطین شاہ نقوی نے خطاب کرتے ہوئے کہا

مرکزی جمعیت اہل حدیث نے پنجاب اسمبلی سے گستاخ رسول کریمؐ کو سرعام پھانسی دینے کا بل پاس کرالیا ہے جس پر گورنرپنجاب کے دستخط باقی ہے

جس کے بعد صحابہ کرام کی گستاخی کرنے والے کوسرعام پھانسی دی جائے گی مولانا عمرفاروق شاکر نے کہا

مرکزی جمعیت اہلحدیث /اہلحدیث یوتھ فورس کسی صورت گستاخی رسول کریم کوبرداشت نہیں کریں گی

حکومت پاکستان گستاخ رسول اللہ کوسرعام پھانسی دینے کااعلان کریں اہلحدیث یوتھ فورس کابچہ بچہ سیرت النبی صلی اللہ علیہ وسلم پر جان قربان کرنے کیلئے تیار ہے

حکومت وقت کو چاہئے وہ مسلم ممالک سے مل کر گستاخ رسول کو سرعام سزا دلوانے میں اہم کردار ادا کریں

قائدین مرکزی جمعیت اہلحدیث کی ہدایت پرملک بھرمیں سیرت رحمت العالمین کانفرنس منعقد کی جارہی ہیں جس میں نبی کریم ؐکی سیرت کو عوام میں بیان کیا جارہا ہے۔


ڈیرہ غازیخان

آر پی او فیصل رانا کی طرف سے ”ایگریسوپولیسنگ“ جاری،ڈی جی خان کے 3تھانوں کا سرپرائیز وزٹ،ریکارڈ کا معائنہ،

تھانوں کو شرفاء کے لئے دارالامان اور بدمعاشوں کے لئے دارالحساب بنانے کی ہدائت،غیر قانونی حراست اور پولیس تشدد پر کسی قسم کے کمپرومائیز نہ کرنے کا اعلان،

تھانوں میں پولیس افسران اور اہلکاروں کے وردی کے بغیر بیٹھنے پر پابندی عائد کر دی،تفصیلات کے مطابق

ریجنل پولیس آفیسر ڈی آئی جی محمد فیصل رانا نے ”ایگریسوپولیسنگ“ کے تحت ڈی جی خان ضلع کے 3تھانوں سخی سرور،

درخواست جمال اور تھانہ چوٹی کا دورہ کیا،آر پی او نے تینوں تھانوں کے ریکارڈ اور صفائی ستھرائی کو چیک کرنے کے علاوہ حوالات میں بندملزمان سے سوال و جواب کئے،

آر پی او نے پولیس افسران کو ہدائت کی کہ ہم نے ریجن کے تمام تھانوں کو وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کی ہدائت پر شرفاء کے لئے دار الامان اور بدمعاشوں کے لئے

دار الحساب بنانا ہے،تاہم شرفاء اور قانون پسندوں کو بھی قانون کے مطابق عزت واحترام دیا جائے گا

جبکہ قانون شکنوں کے خلاف بھی قانون کے عین مطابق کارروائی کی جائے گی،فیصل رانا نے کہا کہ ریجن کا ہر پولیس آفیسر اور اہلکار واضح اور دو ٹوک انداز میں سن لے کہ

تھانوں میں کسی قسم کی غیر قانونی حراست اور پولیس تشدد کو قطعی قطعی قطعی برداشت نہیں کیا جائے گا جو کوئی ایسا کرے گا

اور انکوائری کے دوران الزام اور شکائت ثابت ہو گئی تو اسے محکمانہ سزا کے علاقہ فوجداری کارروائی کا بھی سامنا کرنا پڑے گا،آر پی او نے کہا کہ تھانوں میں ٹاؤٹس کا داخلہ سختی سے بند ہے،

اگر کسی تھانے میں کسی ٹاؤٹ کی آمد و رفت ثابت ہو گئی تو ایس ایچ او کے خلاف کارروائی ہو گی،

انہوں نے کہا کہ پولیس افسران اور اہلکاروں کے لئے لازم ہے کہ وہ تھانوں میں پولیس کی باوقار اور عزت کی ضمانت وردی پہن کر بیٹھیں،

ایسا کرنے سے ایک طرف محکمہ کے وقار میں اضافہ ہو گا جبکہ دوسری طرف مدعی اور ملزم پارٹیوں کو پتہ چل جائے گا کہ

 

تفتیش یا کسی بھی قانونی کارروائی میں کوئی پرائیویٹ شخص کسی بھی حوالے سے شامل نہیں ہے۔

About The Author