صادق آباد
بلوچستان کے بعد سندھ میں 5سرائیکیوں کا قتل ،سندھ پولیس گردی کی بدترین مثال ہے،ایس ایس پی کو فوری برطرف کیا جائے
سپریم کورٹ اور حکومت سندھ کو فوری ایکشن لینا چاہیے ورنہ پنجاب بھر میں احتجاج کرینگے
رحیم یار خان کے ممتاز سماجی اور کسان رہنمائوں کا پریس کلب ماچھی گو ٹھ کے سامنے احتجاجی مظاہرہ
تفصیل کے پاکستان رحیم یار خان کے ممتاز سیاسی،مذہبی اور کسان رہنماوں چوہدری یاسین چوہدری محمود الحق بخاری،چوہدری ساجد پرویز
جام ایم ڈی گانگا ،اللہ نواز مانک ،نذیر احمد کٹپال مر کزی جنرل سیکر ٹری سرائیکی قومی اتحاد نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ
پہلے رحیم یار خان اور صادق آباد کے مزدوروں کی لاشیں بلوچستان سے تحفہ میں ملیں اب سندھ سے رحیم یار خان کے علاقے کے پانچ سرا ئیکی بھائیوں کا قتل پولیس کی
دہشت گردی اور پولیس گردی کی بدترین مثال ہے پاکستان میں بسنے والے سات کروڑ سرا ئیکی اسکی واقعہ سے شدید اضطراب کا شکار ہیں
کرا چی جس کو مزدوروں اور غریبوں کی ماں کہا جاتا ہے اب تو وہاں بھی غریب سرا ئیکی محفوظ نہیں ہیںاور ایس ایس پی نذیر احمد نے سرا ئیکی گینگ کا نام استعمال کر کے
تعصب کو ہوا دی جس کی بھر پورمذمت کرتے ہیں اس واقعہ میں ہم پنجاب کے سب پنجابی اور سرا ئیکی اس واقعہ کے میں بھر پور ہمدردی کا اظہار کرتے ہیں
اور کسی بھی قربانی سے دریغ نہیں کرینگے وزیر اعلی سدھ مراد علی شاہ،
چیف جسٹس سپریم کورٹ اور وفاقی حکومت اس پر فوری ایکشن لے اور واقعہ ملوث تمام کرداروں کو فوری بے نقاب کرے سزا دی جائے ۔
اے وی پڑھو
موہری سرائیکی تحریک دی کہاݨی…||ڈاکٹر احسن واگھا
محبوب تابش دے پرنے تے موہن بھگت دا گاون
جیسل کلاسرا ضلع لیہ ، سرائیکی لوک سانجھ دے کٹھ اچ مشتاق گاڈی دی گالھ مہاڑ