نومبر 21, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

گلوکارہ ناہید اختر کی پہلی فلم۔۔۔اسلم ملک

اسی سال فلم ’’شمع‘‘ کیلئے ’’کسی مہرباں نے آکر میری زندگی سجا دی‘‘ اور اس سے اگلے برس ’’ اللہ ہی اللہ کیا کرو‘‘ نے ناہید اختر کو فلمی صنعت کی ناگزیر ضرورت بنا دیا۔
اسلم ملک
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
گلوکارہ ناہید اختر کی پہلی فلم 18 اکتوبر 1974 کو عید پر ریلیز ہوئی۔
فلم تو ناکام رہی لیکن ’’ دل دل دیوانہ‘‘ سے ناہید اختر کے کامیاب فلمی کیرئیر کا آغاز ہوگیا۔
ملتان سے تعلق رکھنے والی ناہید اختر نے فنی زندگی کا آغاز ریڈیو پاکستان ملتان سے کیا۔ پھر وہ پاکستان ٹیلی ویژن کے پروگرام ’’ لوک تماشا ‘‘ میں آئیں۔ اس میں وہ اپنی بہن حمیدہ اختر کے ساتھہ گاتی تھیں۔اسی پروگرام میں سن کر موسیقار ایم اشرف نے فلم کیلئے گانے کی دعوت دی تھی۔
اسی سال فلم ’’شمع‘‘ کیلئے ’’کسی مہرباں نے آکر میری زندگی سجا دی‘‘ اور اس سے اگلے برس ’’ اللہ ہی اللہ کیا کرو‘‘ نے ناہید اختر کو فلمی صنعت کی ناگزیر ضرورت بنا دیا۔
اہید اختر کے فلم ’’فیصلہ‘‘ میں اخلاق احمد کے ساتھ دوگانا ’’ آنکھوں میں پیار تمہارا‘‘، فلم ’’دلہن ایک رات کی‘‘ میں احمد رشدی کے ساتھہ دوگانا ’’کہتی ہے رات بھیگی بھیگی‘‘، فلم ’’آواز‘‘ میں ’’سجناں رے دکھا دے ہنس کے ‘‘ اور ’’شبانہ‘‘ میں ’’اوجیٹھہ جی آج میں ‘‘ مقبول عام گیت ہوئے۔ فلم ’’ناراض‘‘ میں محمد علی شہکی کے ساتھہ دو گانا ’’اپنوں بیگانوں سے ناراض ہوں‘‘، فلم ’’ ان داتا‘‘ میں ’’پیار کریں ہم آجا آجا‘‘ ہدایتکار حسن طارق کی فلموں ’’ثریا بھوپالی ‘‘ اور ’’بیگم جان‘‘ میں بالترتیب ’’تھا یقین آئیں گی یہ راتاں کبھی ‘‘ ، ’’ بیگم جان بھلا کیا جانے‘‘ قابل ذکر ہیں۔
کچھہ اور مقبول نغمات یہ رنگینیٔ نوبہار، میں ہوگئی دلدار کی ،ہمارا پرچم ہیں۔
دوستوں نے یاد دلایا ہے کہ سب سے زیادہ مقبول تت تت تارا تارا ہوا۔
ہمارے دوست آصف علی پوتا سے شادی کے بعد انہوں نے شو بز کی دنیا چھوڑدی تھی۔( پاکستان کرونیکل سے استفادہ)

About The Author