چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو کا کورونا ٹیسٹ مثبت آگیا ہے۔ یہ بات انہوں نے آج سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری اپنے بیان میں بتائی ہے۔
بلاول بھٹو نے لکھا کہ کورونا ٹیسٹ مثبت آنے پر خود کو آئسولیٹ کرلیاہے، معمولی علامات ہیں ،گھر سے کام کررہاہوں ۔
انہوں نے کہا کہ وہ پیپلزپارٹی کے فاوَنڈیشن ڈے پر ویڈیولنک کے ذریعے خطاب کرینگے۔
چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو نے عوا م سے ماسک پہننے اوراحتیاط کی اپیل بھی کی ہے۔
میرا کرونا ٹیسٹ مثبت آیا ہے اور معمولی علامات کے بعد میں نے خود کو قرنطینہ کرلیا ہے، میں اپنی رہائش گاہ سے کام جاری رکھوں گا جبکہ یوم تاسیس کے جلسے سے بذریعہ ویڈیو لنک خطاب کروں گا، تمام لوگ ماسک کا اہتمام کریں، میں آپ کا منتظر ہوں گا۔ https://t.co/OjaHWLdTUg
— BilawalBhuttoZardari (@BBhuttoZardari) November 26, 2020
اے وی پڑھو
ریاض ہاشمی دی یاد اچ کٹھ: استاد محمود نظامی دے سرائیکی موومنٹ بارے وچار
خواجہ فرید تے قبضہ گیریں دا حملہ||ڈاکٹر جاوید چانڈیو
راجدھانی دی کہانی:پی ٹی آئی دے کتنے دھڑےتے کیڑھا عمران خان کو جیل توں باہر نی آون ڈیندا؟