اسلام آباد:
وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ کورونا سے بچانے کے لیے لوگوں کو بھوک سے نہیں مارسکتے ہیں۔
اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ فیکٹریز سمیت روزگار دینے والےمراکز بند نہیں کریں گے۔
کورونا سے بچاتے ہوئے لوگوں کو بھوک سے نہیں مارسکتے۔ کسی کو بےروزگار نہیں کرسکتے۔ کاروبار ایس اوپیز کے تحت ہونا چاہیے۔
انہوں نے کہا کہ کورونا سے اموات میں اضافہ ہورہا ہے۔ کورونا سے یومیہ اموات 50 سے بھی بڑھ چکی ہیں۔
کورونا کیسز میں اضافے سے اسپتالوں پر پریشر بڑھ رہاہے۔احتیاط نہ کی گئی تو اسپتالوں پر پریشر کےعلاوہ معاشی حالات بھی بگڑ سکتے ہیں۔
وزیراعظم نے کہا کہ مشکل سے معاشی حالات بہتر ہوئے ہیں، ہمیں احتیاط کرنی ہے۔
پاکستان واحد ملک تھا جس نے رمضان میں بھی مساجد کو بند نہیں کیا۔ ایک بار پھر علما سے اپیل کرتا ہوں کہ اس وقت احتیاط کی اشد ضرورت ہے۔
انہوں نے کہا کہ فیکٹریز سمیت روزگار دینے والےمراکز بند نہیں کریں گے۔
کورونا سے بچاتے ہوئے لوگوں کو بھوک سے نہیں مارسکتے۔ کسی کو بےروزگار نہیں کرسکتے۔ کاروبار ایس اوپیز کے تحت ہونا چاہیے۔
وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ سب کو ماسک پہننا چاہیے اور ایس اوپیز پرعمل کرناچاہیے۔ جس طرح پہلے ہم نے احتیاط کی،
اب بھی احتیاط کی ضرورت ہے۔ کوئی بھی ایسی چیز نہیں کرنی، چاہیے جہاں لوگ اکٹھے ہوں۔
وزیراعظم نے کہا کہ ہم نے بھی اپنے جلسے منسوخ کیے۔
ایس اوپیز پرعملدرآمد سے متعلق اسلام آباد ہائیکورٹ کا بھی حکم ہے۔
جتنے مرضی جلسے جلوس کریں،این آراو نہیں ملنے وال۔ راوی اور بنڈل آئی لینڈ پروجیکٹ بہت ضروری ہیں
اے وی پڑھو
ملتان کا بازارِ حسن: ایک بھولا بسرا منظر نامہ||سجاد جہانیہ
اسلم انصاری :ہک ہمہ دان عالم تے شاعر||رانا محبوب اختر
قومی اسمبلی دا تاریخی سیشن ،،26ویں آئینی ترمیم منظور