دوربینیں تیار کرلیں
اس کرسمس مشتری اور زحل قریب آرہے ہیں۔
سائنسدانوں کا کہنا ہے کہ
آسمان پر مشتری اور زحل میں فاصلہ کم ہورہا ہے۔ 16 دسمبر سے 25 دسمبر تک یہ دونوں سیارے ایک دوسرے سے اتنے قریب نظر آئیں گے
جتنے آج سے 800 سال قبل دکھائی دیئے تھے۔ اس واقعہ کو فلکیات کے نایاب ترین واقعات میں سے ایک قرار دیا گیا ہے۔
ماہرین کے مطابق سورج غروب ہونے کے تقریباً ایک گھنٹے بعد تک مشتری اور زحل کو آس پاس دیکھا جاسکے گا۔
ایسا دوسرا منظر 2400 میں دکھائی دے گا۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ 16 سے 25 دسمبر تک
آسمان میں مشتری اور زحل کا ظاہری فاصلہ پورے چاند کی چوڑائی کے
صرف پانچویں حصے کے لگ بھگ ہوگا۔
جبکہ 25 دسمبر کے بعد یہ ایک بار پھر ایک دوسرے سے دور ہونے لگیں گے۔
اے وی پڑھو
موہری سرائیکی تحریک دی کہاݨی…||ڈاکٹر احسن واگھا
حکایت :مولوی لطف علی۔۔۔||رفعت عباس
حکایت: رِگ ویدوں باہر۔۔۔||رفعت عباس