آکسفورڈ یونیورسٹی کی تیار کردہ کورونا ویکسین انتہائی موثر قرار دے دی گئی۔
رپورٹ کے مطابق ویکسین کورونا سے نمٹنے میں 70 فیصد موثر ثابت ہوئی ہے
جبکہ ویکسین کافی سستی ہوگی اور اسے اسٹور کرنا بھی آسان ہوگا۔
عبوری اعداد و شمار میں بتایا گیا ہے کہ ویکسین کی خوراکیں مکمل کرنے پر
یہ 90 فیصد تک موثر ثابت ہوئی اور برطانوی حکومت نے بھی 100 ملین خوراکوں کا آرڈر دے دیا۔
دوسری جانب برطانوی وزیراعظم بورس جانسن کا کہنا ہے کہ
کورونا ویکسین کی تیاری کے دوران نتائج متاثر کن ہیں
تاہم آکسفورڈ یونیورسٹی کی تیار کردہ ویکسین کے ابھی مزید سیفٹی چیک ہوں گے۔
اے وی پڑھو
موہری سرائیکی تحریک دی کہاݨی…||ڈاکٹر احسن واگھا
حکایت :مولوی لطف علی۔۔۔||رفعت عباس
حکایت: رِگ ویدوں باہر۔۔۔||رفعت عباس