مہنگائی کا طوفان تھمنے کا نام نہیں لے رہا
حکومت نے عوام کو ایک اور جھٹکا دینے کی تیاری کر لی
فی کلو آٹے کی قیمت میں سات روپے کا اضافہ متوقع ہے
مہنگائی سے پریشان عوام کیلئے ایک اور بری خبر
بیس کلو آٹے کے تھیلے کی قیمت میں ایک سو اڑتیس روپے اضافے کا امکان
گندم کے اجراء کی قیمت سترہ سو پچیس روپے کرنے کی تجویز کے باعث آٹا مہنگا ہو گا
شہری کہتے ہیں ایک جانب آٹے کے دام بڑھائے جا رہے ہیں
جبکہ مارکیٹ میں معیارِی آٹا دستیاب ہی نہیں، دہری پریشانی کا سامنا ہے
ساجدہ بی بی، رفیق آٹے کی قیمت میں اضافہ نہیں ہونا چاہئے، جو آٹا مل رہا ہے وہ بھی اس کوالٹی کا نہیں۔
یوٹیلٹی اسٹورز پر بیس کلو آٹے کا تھیلا آٹھ سو اور اوپن مارکیٹ میں آٹھ سو ساٹھ روپے میں مل رہا ہے
شہری کہتے ہیں کہ حکومت آٹے کے دام مزید بڑھانے کی بجائے سٹورز پر سستے اور معیاری آٹے کی فراہمی یقینی بنائے تاکہ
عوام کی غذائیت کی ضرورت کو پورا کیا جا سکے۔
اے وی پڑھو
سیت پور کا دیوان اور کرکشیترا کا آشرم||ڈاکٹر سید عظیم شاہ بخاری
اشولال: دل سے نکل کر دلوں میں بسنے کا ملکہ رکھنے والی شاعری کے خالق
ملتان کا بازارِ حسن: ایک بھولا بسرا منظر نامہ||سجاد جہانیہ