دسمبر 22, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

ٹویٹرکا تین سال بعد اپنے ویریفیکشن پروگرام کو بحال کرنے کا اعلان

جس کے ذریعے ٹویٹر صارفین اپنی بلو ٹک ویریفیکشن کی درخواست کر سکتے تھے۔

ٹویٹر نے تین سال بعد اپنے ویریفیکشن پروگرام کو بحال کرنے کا اعلان کر دیا۔

2017 نومبرمیں ٹویٹر نے اپنے پبلک ویریفیکشن فارم کو بند کر دیا تھا

جس کے ذریعے ٹویٹر صارفین اپنی بلو ٹک ویریفیکشن کی درخواست کر سکتے تھے۔

ٹویٹر سرکاری افسران، پبلک فگرز اور زندگی کے مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والے لوگوں کے اکاونٹس کو بلو ٹک ویریفائے کر دیتا تھا

مگر بڑھتی درخواستوں کی وجہ سے ٹویٹر نے یہ سروس معطل کر دی۔

ٹویٹر ذرائع کے مطابق ٹویٹر اب ایک نئی پالیسی پر کام کر رہا یے جس کے تحت پبلک ویریفیکشن کی درخواستیں 2021 سے دوبارہ کھولی جائیں گی

ٹویٹر کے نئے پالیسی ڈرافٹ کے مطابق نئی چھ کیٹیگریز متعارف کروائی جائیں گی

جن کو ویریفائے کیا جائےگا۔ جیسے کہ حکومتی عہدےدار، برانڈ اور کمپنیاں، ،نیوز ایجنسیاں، انٹرٹینمنٹ سے منسلک لوگ، کھیلوں سے منسلک لوگ

اور اس کے علاوہ معاشرے میں مشہور اشخاص اپنے اکاوںٹ ویریفائے کرنے کی درخواست دے سکتے ہیں

.اس سلسلے میں ٹویٹر نے صارفین سے پالیسی بنانے میں مدد بھی مانگی ہے۔

صارفین اپنی تجاویز ٹویٹر کو #VerificationFeedback کے ہیشٹیگ کے ساتھ ٹویٹ کر کے دے سکتے ہیں۔

About The Author