دسمبر 22, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

حضرت خواجہ غلام فرید ؒ کے 123 ویں سالانہ عرس کی تقریبات کا آغاز

زائرین کی آمد کا سلسلہ جاری زائرین کے لئے پولیس کی جانب سے سیکیورٹی کے فُول پروف انتظامات

برصغیر پاک و ہند کے عظیم ہفت زبان صوفی شاعر حضرت خواجہ غلام فرید ؒ کے 123 ویں سالانہ تین روزہ عرس کی تقریبات کا کوٹ مٹھن میں باقاعدہ آغاز

زائرین کی آمد کا سلسلہ جاری زائرین کے لئے پولیس کی جانب سے سیکیورٹی کے فُول پروف انتظامات۔۔۔

حضرت خواجہ غلام فرید ؒ کے عرس میں شرکت کے لیے ملک بھر سے عقیدت مندوں نے ان کے مزار کا رخ کیا ۔

کوٹ مٹھن میں تین روزہ عرس کی تقریبات کا آغاز دربار شریف کو عرق گلاب سے غسل دے کر کیا گیا ۔

محفل سماع کی تقریب میں حضرت خواجہ غلام فرید سے عیقدت کا اظہار کیا گیا ۔

بچے، مرد اور خواتین سب ہی مزار پر حاضری دے رہے ہیں ۔

عقیدت مند مزار پر پھول بھی رکھ رہے ہیں ۔

کورونا ایس او پیز کے تحت پہلے مرحلے میں 15سے 20افراد جبکہ دوسرے مرحلے میں 50 افراد کو داخلے کی اجازت ہے ۔

تیسرے مرحلے میں تین سو افراد مزار پر حاضری دے سکتے ہیں ۔

پندرہ سو سے زائد پولیس اہلکار فرائض سر انجام دے رہے ہیں ۔

دربار کی جانب آنے والے تمام راستوں کی سی سی ٹی وی کیمروں کے ذریعے نگرانی بھی کی جا رہی ہے ۔۔۔

About The Author