دسمبر 22, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

مزار قائد بے حرمتی کیس: مریم نواز اور کیپٹن ر صفدر کے خلاف مقدمے کو خارج کرنے کا حکم

کال ڈیٹا ریکارڈ کے مطابق مدعی مقدمہ واقعے کے وقت مزار قائد پر موجود نہیں تھا

جوڈیشل مجسٹریٹ شرقی کی عدالت نے مزار قائد پر نعرے بازی اور بے حرمتی کے کیس میں مریم نواز اور کیپٹن ر صفدر کے خلاف مقدمے کو خارج کرنے کا حکم دیدیا

پولیس نے تفتیش میں مقدمے کو جھوٹا اور بے بنیاد قرار دیا تھاتفتیشی افسر نے عدالت کو آگاہ کیاکہ کال ڈیٹا ریکارڈ کے مطابق مدعی مقدمہ واقعے کے وقت مزار قائد پر موجود نہیں تھا

مزار قائد کی سی سی ٹی وی فوٹیج میں بھی مدعی مقدمہ کی مزار موجودگی ثابت نہیں ہوسکی
تحریک انصاف کے کارکن وقاص احمد خان نے مزار قائد کی بے حرمتی اور

دھمکیاں دینے کا مقدمہ درج کروایا تھا کیپٹن ر صفدر کو 19 اکتوبر کو علی الصبح ہوٹل سے گرفتار کیا گیا تھا

کیپٹن ر صفدر نے مقدمے میں مقامی عدالت سے ضمانت حاصل کررکھی ہےعدالت نے مریم نواز اور کیپٹن ر صفدر کے خلاف مقدمے کو خارج کرنے کا حکم دیدیا۔

About The Author