وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ میں بھی کورونا وائرس کی تشخیص ہوگئی ہے۔
گزشتہ چوبیس گھنٹو ں کے دوران سندھ بھر میں کورونا وائرس کے نو سو بیالیس کیسسز رپورٹ ہوئے ہیں مہلک وبا کے باعث نو افراد لقمہ اجل بنے ہیں
وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کا کورونا ٹیسٹ مثبت آگیاہے وزیراعلیٰ سندھ نے کہا ہے کہ جمعہ کے دن ہلکا بخار محسوس ہوا تھا جمعہ نماز کے بعد کوویڈ 19 کا ٹیسٹ کروایا تو مثبت آیا۔ ڈاکٹروں کی ہدایت پر میں نے خود کو آئسولیٹ کیا ہے ہلکا بخار ہے باقی طبیعت کافی بہتر ہے۔
پندرہ نومبر کے اعدادوشمارکےمطابق چوبیس گھںٹوں میں نوسوبیالیس کیسزرپورٹ ہوئے۔۔۔جس کےبعد صوبےمیں کیسزکی تعدادایک لاکھ پچپن ہزارچھ سواسی ہوگئی ہے ۔۔۔ چوبیس گھنٹوں میں مہلک وبا کےباعث نوافراد جان کی بازی ہارگئے۔۔۔جس کےبعد سندھ میں کوروناسےاموات کی تعداددوہزارسات سوسینتالیس ہوگئی ہے۔۔۔کراچی میں گزشتہ چوبیس گھںٹوں میں چھ سوچوبیس کیسزسامنےآنےکےبعد تعدادایک لاکھ چھ ہزارسات سوتیراسی ہوگئی ہے
اے وی پڑھو
سیت پور کا دیوان اور کرکشیترا کا آشرم||ڈاکٹر سید عظیم شاہ بخاری
اشولال: دل سے نکل کر دلوں میں بسنے کا ملکہ رکھنے والی شاعری کے خالق
ملتان کا بازارِ حسن: ایک بھولا بسرا منظر نامہ||سجاد جہانیہ