دسمبر 22, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

دنیا بھر میں خسرے کے کیسز کی تعداد 23 سال کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی

دنیا بھر میں سال 2019 میں خسرے کے مریضوں کی تعداد 23 سال کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئ

دنیا بھر میں خسرے کے کیسز کی تعداد 23 سال کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی۔

عالمی ادارہ صحت اور امریکی سینٹر فار ڈیزیز کنٹرول اینڈ پری وینشن کی نئی

رپورٹ کے مطابق دنیا بھر میں سال 2019 میں خسرے کے مریضوں کی تعداد 23 سال کی

بلند ترین سطح پر پہنچ گئی۔

رپورٹ میں مہلک ثابت ہونے والی اس بیماری کے کیسز میں تیزی سے

اضافے کا ذمہ دار حفاظتی ٹیکوں کی کم ہوتی شرح کو قرار دیا گیا ہے۔

ایک اندازے کے مطابق گزشتہ برس خسرے سے اموات کی تعداد 2 لاکھ 7 ہزار 500 تک پہنچ گئی تھی۔

دنیا بھر کی حکومتیں پُرامید ہیں کہ ایک نئی ویکسین اس عالمی وبا کا خاتمہ کردے گی۔

About The Author