دسمبر 22, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

شہید بے نظیر بھٹو کی بڑی صاحبزادی بختاور بھٹو زرداری کی منگنی طے

27نومبرجمعے کےروز تقریبات بلاول ہاوس کراچی میں ہونگی

بلاول ہاوس کراچی میں پہلی بار شہنائیاں بجیں گی

کراچی: سابق صدر آصف علی زدرداری اور شہید بے نظیر بھٹو کی بیٹی بختاور بھٹو زرداری کی منگنی کی تاریخ طے کر دی گئی ہے۔
بلاول ہاؤس کی جانب سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ بختاور بھٹو زرداری کی منگنی 27 نومبر کو بلاول ہاؤس کراچی میں ہوگی۔
ترجمان بلاول ہاؤس کے مطابق بختاور بھٹو زرداری کی منگنی کاروباری شخصیت یونس چودھری کے صاحبزادے محمود چودھری کے ساتھ ہوگی۔
ذرائع کے مطابق بختاور بھٹو زرداری کی منگنی کی تیاریاں شروع کر دی گئی ہیں۔
سوشل میڈیا پر بختاور بھٹو زرداری کی مہندی کے کارڈ کی تصاویر بھی زیر گردش ہیں۔ کارڈ کے متن کے مطابق 27 جنوری 2021 کو بختاور بھٹو زرداری کی مہندی کی
تقریب کا انعقاد کیا جائے گا۔
کارڈ میں مہندی کی تقریب میں شرکت کے لیے ایس او پیز بھی تحریر کیے گئے ہیں۔
مہمانوں کو تاکید کی گئی ہے کہ مہندی میں شرکت سے24 گھنٹے قبل کورونا ٹیسٹ لازمی کرائیں، کورونا ٹیسٹ منفی آنے کی رپورٹ بذریعہ ای میل بلاول ہاؤس کو بھیجی جائے گی۔
بختاور بھٹو زرداری کی مہندی کی تقریب میں مہمانوں کے لیے فوٹوگرافی اور موبائل فون کا استعمال ممنوع قرار دیا گیا ہے۔ تصاویر صرف آفیشل فوٹوگرافر ہی بنائے گاجو کہ بعد میں مہمانوں کو مہیا کی جائیں گی۔

About The Author