نومبر 22, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

ہمیں سیکرٹریٹ نہیں صوبہ چاہیے،سابق وزیر اعظم یوسف رضا گیلانی

جلسے جلوس حکومتی پارٹی بھی کر رہی ہے احتیاطی تدابیر ہم بھی اپنائیں گے

سابق وزیر اعظم یوسف رضا گیلانی نے کہا کہ جلسوں سے گھبرا کر کورونا کا شور مچایا جا رہا ہے ہم احتیاطی تدابیر کے ساتھ جلسہ کریں گے

گلگت بلتستان میں وزیراعظم , وزراء اور سرکاری مشینری کے استعمال سے پری پول رگنگ کی گئی

ملتان میں میڈیا سے گفتگو میں یوسف رضا گیلانی نے کہا کہ جلسے جلوس حکومتی پارٹی بھی کر رہی ہے احتیاطی تدابیر ہم بھی اپنائیں گے

پی ڈی ایم ملتان جلسہ کے بہت اچھے نتائج سامنے آئیں گے

ہمارا کوئی الیکشن اتحاد نہیں ہے پی ڈی ایم مہنگائی بے روزگاری کے مسلئہ پر متفق ہے اور اپوزیشن قوم کا ااثاثہ ہوتی ہے

حکومت جلسوں سے گھبرا گئی ہے نہیں چاہتی کہ جلسے ہوں،،انہوں نے کہا کہ پی پی وہ جماعت ہے جس کی نرسری سے بہت لوگ نکلے ہیں

ہم کسی مصلحت کا شکار نہیں ہم نے کیسز کا سامنا کیا عدالتو ں کا سامنا کیا ہے حکومت ہے لیکن ان کے پاس اقتدار نہیں ہے

ہر ادارہ اپنے دائرہ میں رہ کر کام کرے ہم پارلیمنٹ کی آئین کی جمہوریت کی بالادستی کے لئے کام کر رہے ہیں

کراچی واقعے پر آرمی چیف کے اقدامات پر مزید رد عمل پی ڈی ایم کے اجلاس میں سامنے آۓگا،،ناکام خارجہ پالیسی کی وجہ کشمیریوں پر برے دن آئے

یوسف رضا گیلانی نے کہا کہ گلگت بلتستان میں وزیر اعظم، وفاقی وزرا کو اس موقع پر جا کر وعدے نہیں کرنے چاہئے تھے

افغانستان کے تعلقات کے سوال پر کہا کہ دنیا کا سب سے اہم دارالخلافہ کابل ہے

ہم جڑواں بھائی ہیں،،جنوبی پنجاب صوبے کے لئے ہم نے بل منظور کروا لیا تھا

عمران خان نے جو صوبہ بنانے کا وعدہ کیا تھا وہ اسے کریں ہمیں سیکرٹریٹ نہیں صوبہ چاہئے۔

About The Author