نومبر 22, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

چین اور روس نے جوبائیڈن کو مبارکباد کیوں نہیں دی؟

روس کے صدر ولادی میر پوٹن اور چین کے شی جن پنگ کی طرف سے کوئی پیغام نہیں بھجوایا گیا۔

جو بائیڈن امریکی صدر منتخب ہو چکے ہیں لیکن ابھی تک چین اور روس کی طرف سے انہیں مبارک باد کے پیغامات نہیں بھجوائے گئے۔

جو بائیڈن کے منتخب ہونے کے بعد جہاں دنیا بھر سے مختلف ملکوں کے سربراہ اور دیگر اہم شخصیات مبارکباد کے پیغامات بھجوا رہی ہیں وہیں

روس کے صدر ولادی میر پوٹن اور چین کے شی جن پنگ کی طرف سے کوئی پیغام نہیں بھجوایا گیا۔ 2016 کے انتخابات کے بعد ٹرمپ کو فوری مبارکباد دینے

والے روسی صدر ولادی میر پیوٹن ہی تھے ۔تاہم اس بار صدر پوٹن کے ترجمان کا کہنا ہے کہ سرکاری فیصلے کا اعلان

ہونے تک روس کسی کو بھی مبارکباد دینا صحیح نہیں سمجھتا ۔۔۔ چین نے بھی کہا ہے کہ حتمی نتیجے کا تعین ابھی نہیں ہوا۔

چین کی وزارت خارجہ کے ترجمان کا کہنا ہے کہ امریکی صدارتی انتخاب کا حتمی نتیجہ امریکی قانون اور ضوابط کے مطابق طے ہوگا۔۔

About The Author