دسمبر 22, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

ٹرمپ انتخابات میں شکست کو قبول کرنے کو تیار نہیں

امریکی صدارتی انتخاب میں ٹرمپ نے اپنی شکست پر الیکشن چوری کرنے کا الزام اپوزیشن پر عائد کیا ہے

کرسی کا نشہ یا ضد ۔۔

ڈونلڈ ٹرمپ دو دن گزر جانے کے بعد بھی انتخابات میں شکست کو قبول کرنے کو تیار نہیں ۔۔

امریکی صدارتی انتخاب میں ٹرمپ نے اپنی شکست پر الیکشن چوری کرنے کا الزام اپوزیشن پر عائد کیا ہے

اور اب وہ نتائج کو تسلیم کرنے کے بجائے ملک بھر میں احتجاجی ریلیوں کے انعقاد پر غور کر رہے ہیں۔

ٹرمپ کی قانونی ٹیم کا بھی کہنا ہے کہ عدالتی قانونی چارہ جوئی سے انتخابی نتائج پر کوئی فرق نہیں پڑے گا۔۔۔

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی اہلیہ میلانیا ٹرمپ نے بھی شوہر کو جوبائیڈن سے شکست تسلیم کر لینے کا مشورہ دے دیا۔

تو رپورٹ کے مطابق امریکی صدر کے سنئیر مشیر اور داماد جیرڈ کشنار نے الیکشن میں

ہار تسلیم کرنے کے سلسلے میں ٹرمپ سے ملاقات بھی کی ہے۔

سابق ری پبلکن صدر جارج ڈبلیو بش بھی ٹرمپ کو شکست تسلیم کرنے کا کہہ چکے ہیں

About The Author