دسمبر 28, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

نجم سیٹھی کی بکاؤ صحافت ۔۔۔عامر حسینی

نجم سیٹھی نے یہ دعوی بھی کیا ہے کہ جو وفاقی وزیر داخلہ ہے یعنی ریٹائرڈ بریگیڈئر اعجاز شاہ موخر الذکر کیمپ کے مطابق اُن کے ساتھ 90 فیصد اتفاق میں ہے

عامرحسینی 

………………..

فرائیڈے ٹائمز ویکلی میں شایع ہونے والے فیچر "سچ گپ ” میں اس مرتبہ ایک ایسی ٹیبل نیوز اسٹوری شایع کی ہے، جس سے یہ شبہ طاقتور ہوتا جارہا ہے کہ نواز شریف کیمپ میں کھڑی ایک طاقتور صحافتی لابی پی ڈی ایم کو توڑنا چاہتی ہے- اس میں نجم سیٹھی گروپ بھی شامل ہے….
نجم سیٹھی نے استعارات کی زبان میں سیاسی ڈائری لکھنے کی کوشش کی ہے اور انہوں نے جو استعارے آصف علی زرداری اور بلاول بھٹو کے لیے استعمال کیے وہ ان کی پیپلزپارٹی کی قیادت سے نفرت کی غماضی کرتے ہیں..
نواز شریف کے لیے مرد آہن کا استعارہ. The Man of Steal
آصف علی زرداری کے لیے ” مانند ستون دکھ دائک کا شوہر”
Lamented Big Ben ‘s hubby
اور بلاول بھٹو زرداری کے لیے "دا بلی کڈ- Billy the kidd (یہ ایک چور اور بندوق باز تھا جو 21 سال کی عمر میں چوری چکاری کے دوران مارا گیا)
” ہمارا ایک مخبر کہتا ہے کہ وہ بلوچ (عبدالقادر بلوچ ) جس نے "مردِ آھن”(نواز شریف) کو چھوڑ دیا اب ” بگ بین کے شوہر”(آصف علی زرداری) اور "بلی دا کڈ”(بلاول بھٹو) کے ساتھ سکون محسوس کرتے ہیں- ایک اہم شخص سے( غالبا وہ بوائز میں سے تھا) بلوچ کی حال ہی میں ملاقات ہوئی، جس میں بلوچ کو مشورہ دیا گیا کہ وہ اپنے بیلی دا کڈ کے ہاں اپنی سیاسی لائف کا نیا جنم لے لے(پی پی پی میں شامل ہوجائے) – ظاہر ہے بلوچ کے ساتھ دوسرا موقعہ پرست (اُس کے لیے مناسب لقب "زھریلی گولی” ہے) بھی جائے گا اور دونوں بلی دا کڈ کے گروہ میں داخل ہونے کی کوشش کریں گے- مرد آھن کے لوگ بھی ہاتھ پہ ہاتھ دھرے بیٹھے نہیں ہیں، اس دوران پارٹی کے سابق وفاقی وزیر اور پارٹی کا بھاری بھرکم رہنما اے اے (اعتزاز احسن شاید مراد ہے) نے بلی دا کڈ کو پارٹی میں موقعہ پرستوں کو قبول کرنے سے احتیاط کرنے کا مشورہ دیا ہے-
تو بلوچ اور پوائزن پِل /زھریلی دوا بلی دا کڈ کی گاڑی میں سوار ہونا کیوں چاہتے ہیں؟ اس لیے وہ بلی دا کڈ /بلاول کی گاڑی میں سوار ہونا چاہتے ہیں کہ ہمیں بتایا گیا ہے کہ امکانات میں سے ایک امکان بلی دا کڈ/بلاول بھٹو کی قیادت میں یا سابق وزیراعظم ایس کے اے کی سربراہی میں عبوری حکومت بنائی جائے گی – "شوہر یہ جانتا ہے کہ اگر بوائز پیچھے ہٹ جائیں تو عظیم خان کے ریوڑ سے 27 لوگ بھاگنے کے لیے تیار ہیں- وہ ایک ہفتے میں سب کرسکتا ہے- یہ سارا منصوبہ ایک دل فریب خواب ہی رہ جائے گا اگر مولانا اور مردِ آہن اپنے راستے پر چلتے رہیں- وہ جلد از جلد آزاد اور شفاف الیکشن چاہتے ہیں بس اور کچھ نہیں -"
نجم سیٹھی نے یہ دعوی بھی کیا ہے کہ جو وفاقی وزیر داخلہ ہے یعنی ریٹائرڈ بریگیڈئر اعجاز شاہ موخر الذکر کیمپ کے مطابق اُن کے ساتھ 90 فیصد اتفاق میں ہے”
اس جھوٹ پر مبنی رپورتاژ کا مقصد نواز شریف اور مولانا فضل الرحمان کو ہی بااصول سیاست دان بناکر پیش کرنا ہے جو” ڈیل” اور سودے بازی سے پرے کی سیاست کررہے ہیں جبکہ پی پی پی کے آصف زرداری اور بلاول بھٹو موقعہ پرست ہیں، وہ ڈیل اور سمجھوتہ بازی کررہے ہیں-

About The Author