ڈیرہ غازیخان
وزیر اعلی پنجاب سردارعثمان احمد خان بزدار کی ہدایت پر مشیر وزیر اعلی پنجاب محمد حنیف پتافی نے ڈپٹی کمشنر طاہر فاروق کے ہمراہ تونسہ کا دورہ کیا
اسسٹنٹ کمشنر آفس میں کھلی کچہری کا انعقاد کیاگیا جس میں کمانڈنٹ بی ایم پی حمزہ سالک، ڈپٹی سیکرٹری ٹو وزیر اعلی نوید حسین دیرتھ، اے سی تونسہ ناصر شہزاد ڈوگر، اے ایس پی روحل سمیت مختلف محکموں کے افسران شریک تھے
مشیر وزیر اعلی پنجاب اور ڈپٹی کمشنر طاہر فاروق نے کھلی کچہری میں سائلین کے تحریری و زبانی مسائل سنے درخواستوں پر احکامات جاری کرنے کے ساتھ متعلقہ محکموں سے دی گئی مدت کے اندر پیشرفت رپورٹ طلب کر لی گئی.
مشیر صحت محمد حنیف پتافی نے کہاکہ وزیر اعلی پنجاب کی ہدایت پر عوامی مسائل کے حل کو ترجیح دی جائے گی.
ہر درخواست پر سائل کے دیئے گئے نمبر پر رابطہ کر کے پیشرفت کے بارے میں مطلع کیاجائے گا. انہوں نے کہاکہ
وزیر اعلی پنجاب کی طرف سے دی گئی ذمہ داری کو احسن طریقے سے ادا کرنے کی ہر ممکن کوشش کی جائے گی۔
:::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::.
ڈیرہ غازیخان
مشیر وزیر اعلی پنجاب محمد حنیف پتافی اور ڈپٹی کمشنر طاہر فاروق نے تحصیل صدر ہسپتال تونسہ اور سہولت بازار کا اچانک دورہ کیا
کمانڈنٹ بی ایم پی حمزہ سالک، اے سی ناصر شہزاد ڈوگر اوردیگر افسران ہمراہ تھے انہوں نے ٹی ایچ کیو ہسپتال میں فراہم سہولیات کا جائزہ لینے کے ساتھ مریضوں کی
عیادت کی انہوں نے زیر تعمیر توسیعی ہسپتال کی عمارت، ایمر جنسی، ٹراما سنٹر، گائنی وارڈ کا بھی دورہ کیا
مشیر صحت نے ہسپتال میں صفائی کے نظام کو بہتر کرنے کی ہدایات جاری کیں انہوں نے ڈیوٹی روسٹر کے مطابق ڈاکٹرز اور سٹاف کی حاضری بھی چیک کی
مشیر صحت نے کہاکہ ڈاکٹرز مریضوں اور لواحقین سے شفقت سے پیش آئیں اور مریضوں کو ادویات ہسپتال میں ہی فراہم کی جائیں ڈپٹی کمشنر طاہر فاروق نے
ہسپتال کے توسیعی منصوبہ اور وزیر اعلی پنجاب کی طرف سے ہسپتال میں فراہم نئی طبی سہولیات کے بارے میں آگاہی دی سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر خلیل احمد، ایم ایس ڈاکٹر طاہر حسین اوردیگر موجود تھے۔
:::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::
ڈیرہ غازیخان
ڈپٹی کمشنر ڈیرہ غازیخان طاہر فاروق نے افسران کے ہمراہ تونسہ کے مختلف علاقوں میں جاری ترقیاتی منصوبوں کا تفصیلی جائزہ لیا
پی اے حمزہ سالک، اسسٹنٹ کمشنر ناصر شہزاد اوردیگر ہمراہ تھے ڈپٹی کمشنر نے کہاکہ ترقیاتی منصوبوں کی بروقت تکمیل اولین ترجیح ہے
تاہم مٹیریل کے معیار پر ہرگز سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا افسران فیلڈ میں رہیں اور منصوبوں کو مانیٹر کیا جائے ڈپٹی کمشنر نے منگڑوٹھہ شرقی سمیت دیگر
علاقوں میں جاکر ترقیاتی منصوبوں کو چیک کیا۔
::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::
ڈیرہ غازیخان
حکومت پنجاب کی ہدایت پر ضلع ڈیرہ غازیخان میں سموگ کے پیش نظر احتیاطی اقدامات شروع کر دیئے گئے ہیں
ضلع میں 75اینٹوں کے بھٹے بند کرنے ساتھ تونسہ روڈ پر قائم اینٹیں بنانے والی چار چھوٹی بھٹیوں (آوی) سربمہر کرنے سمیت مالکان نادر حسین،
محمد جہانگیر، اللہ وسایا ولد الہی بخش اوراللہ وسایا ولد گل دین کے خلاف مقدمات کے اندراج کیلئے تھانہ شاہ صدر دین میں استغاثے جمع کرادیئے گئے
ڈسٹرکٹ آفیسر محکمہ تحفظ ماحولیات سید اشفاق حسین بخاری نے بتایا کہ حکومت پنجاب کی طرف سے 31دسمبر تک اینٹوں کے بھٹے بند کر دیئے گئے ہیں
فصلوں کی باقیات جلانے، دھواں چھوڑنے والی گاڑیوں، فیکٹریوں کے خلاف بھی کارروائی کا سلسلہ جاری رکھا جائے گا۔
:::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::
ڈیرہ غازیخان
ڈی ایس پی ٹریفک ڈیرہ غازیخان عمران رشیدنے کہاہے کہ ٹرانسپورٹرز ٹریفک قوانین کی پاسداری کریں عملدرآمد نہ ہونے پر گاڑیاں بند کرنے کے ساتھ دیگر قانونی کارروائی
عمل میں لائی جائے گی انہوں نے یہ بات اپنے دفتر میں ٹرانسپورٹرز کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہی
اس موقع پر ٹرانسپورٹرز کے مسائل کا بھی جائزہلیا گیا ڈی ایس پی نے کہاکہ ٹرانسپورٹرز ڈرائیورز کو پابند کریں کہ
اڈہ کے علاوہ دیگر مقامات پر سواریوں کو اتارنے اور بٹھانے سے گریز کریں گاڑیوں کی دیکھ بھال کر کے بہتر پوزیشن میں رکھا جائے
سموگ کے پیش نظر دھواں چھوڑنے والی گاڑیوں کو بند کر دیا جائے گا انہوں نے کہاکہ پل ڈاٹ کی کشادگی کا کام جاری ہے
ٹرانسپورٹرز ٹریفک کی روانی کیلئے تعاون کریں سخی سرور سے آنے والی بھاری گاڑیاں ایئر پورٹ روڈ سے متبادل راستہ اختیار کریں
بغیر لائسنس ڈرائیوروں کو گاڑیاں نہ دی جائیں ٹرانسپورٹرز نے یقین دہانی کرائی کہ ٹریفک قوانین پر عملدرآمد کرایا جائے گا۔
:::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::
ڈیرہ غازیخان
ثانوی و اعلی ثانوی تعلیمی بورڈڈیرہ غازیخان نے گیارہویں کلاس تعلیمی سیشن 2020-22 کیلئے داخلوں اور بورڈ میں رجسٹریشن ریٹرن جمع کرانے کی تاریخ میں
توسیع کر دی ہے نئے شیڈول کے مطابق بغیر لیٹ فیس آن لائن داخلہ بنک فیس جمع اور بورڈ میں ہارڈ کاپی جمع کرانے کیلئے 17نومبرجبکہ پانچ سو روپے فی طالب علم
لیٹ فیس کے ساتھ 18نومبر سے 2دسمبر تک جمع کرائے جاسکیں گے
میٹرک نتیجہ میں تاخیر کی صورت میں رزلٹ کے اعلان کے دس دن کے اندر داخلہ اور ہارڈ کاپی جمع کرائی جاسکے گی۔
:::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::
ڈیرہ غازیخان
کمشنر ڈیرہ غازی خان ڈویژن ڈاکٹر ارشاد احمد نے کہاہے کہ عوامی شکایات کاازالہ اور شنوائی کو یقینی بنایا جا رہا ہے
محکموں کے افسران و اہلکاران اپنے دفاتر اورفیلڈ میں عوام سے براہ راست ملاقات کر رہے ہیں سائل کی بات کو تسلی سے سنا اور تمام تر توانائی کے
ساتھ فوری مسئلہ کو حل کیا جائے گا عوام کو سستا اور بر وقت انصاف فراہم کرنے کے لئے کھلی کچہریوں کا انعقاد کیا جا رہا ہے
جس کے بہتر ین رزلٹ سامنے آرہے ہیں انہوں نے ان خیالات کااظہار یہاں سول سوسائٹی اورسول محکموں کے ذمہ داران سے اپنے آفس میں ملاقات کے دوران کیا
کمشنرنے کہا کہ حکومت کی اولین ترجیح ہے کہ کمزورطبقات کو ترقی دی جائے اور وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان احمد خان بزدار کی ڈیرہ غازی خان کے لیے ِ
خصوصی ہدایات بھی ہیں کہ ڈویژنل اور ڈسٹرکٹ افسران اپنے اپنے محکموں کی کارکردگی عوام کے ساتھ بھی شیئر کریں اورسائلین کی درخواستوں پر مسائل موقع پر حل کرنے کی کوشش کی جائے۔
::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::
ڈیرہ غازیخان
فوڈ لائسنس فیس واجبات کی عدم ادائیگیوں پر پنجاب فوڈ اتھارٹی ان ایکشن ،کریانہ سٹورز، ڈرنک کارنرز اور دیگر فوڈ یونٹس کی چیکنگ، 4پوائنٹس سیل، 51کو اصلاحی
نوٹسز جاری، ڈی جی فوڈ اتھارٹی عرفان میمن نے بتایا کہ ڈی جی خان میں بہاوانی کریانہ سٹور اور مظفر گڑھ میں اکرم ٹی سٹال کو سیل،لیہ میں بسم اللہ کریانہ سٹور اور راجن پور میں فرحان ڈرنک کارنر کو سربمہر کر دیا گیا
فوڈ یونٹس کو گزشتہ دی گئی ہدایات پر عمل نہ کرنے اور لائسنس فیس واجبات کی عدم ادائیگی پر سیل کیاگیا عرفان میمن نے کہا کہ
فوڈ لائسنس کے اجراء کامقصدصاف ستھری اور خالص خوراک کی فراہمی کو یقینی بنانا ہے خوراک کی تیاری اور فروخت صرف پنجاب فوڈاتھارٹی قوانین کے مطابق ہی کی جاسکتی ہے
::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::
ڈیرہ غازیخان
علامہ محمد اقبال مسلمانوں کے اتحاد اور یکجہتی کے داعی تھے علامہ اقبال کے افکار پر عمل سے ملک اعتدال پسد اور فلاحی ریاست بنے گا
یہ بات ایم پی اے ڈاکٹر شاہینہ نجیب کھوسہ نے گرلز گائیڈ ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام یوم اقبال کے حوالے سے منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہی تقریب میں غازی میڈیکل کالج سے ڈاکٹر روزینہ ، فرحت بخاری ،
فلک ناز ، گرلز گائیڈ ٹرینر آسیہ پروین ، فوزیہ یاسمین کے علاوہ گرلز گائیڈ کی کثیر تعداد نے شرکت کی تقریب کا آغاز باقاعدہ تلاوت کلام سے پاک سے کیا گیا
بعدازاں گرل گائیڈز نے اقبال کے مسلمانوں کے جذبات کو ابھارنے کے حوالے سے اشعار پر مشتمل پوسٹر سازی کی اور خوبصورت انداز میں تقاریر یں بھی کی اشعار کی
پوسٹر سازی کے مقابلے میں کامیاب طلبہ کو سرٹیفکیٹ بھی دیے ۔ اس موقع پر گرلز گائیڈ ٹرینر آسیہ پروین اور فوزیہ یاسمین نے تمام شرکا کا شکریہ ادا کیا اور ملک و قوم کی ترقی کے لیے خصوصی دعا بھی کرائی ۔
:::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::
ڈیرہ غازیخان
جماعت اسلامی پاکستان کے ممبر مرکزی مجلسِ شوریٰ وعاملہ شیخ عثمان فاروق نے کہا ہے کہ جب تک نظامِ معیشت سے سود ختم نہیں کیا جائے گا
اس وقت تک بدحالی، مہنگائی اور بیروزگاری کے بم عوام پر گرتے رہیں گے، نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے سود کے خاتمے اور صدقات کے ذریعے
غربت کا خاتمہ کیا اور نکاح کے ذریعے خاندانی نظام کو بہترین حصار عطا فرمایا، جماعت اسلامی کے سابق ضلعی امیر جاوید اقبال بلوچ کے
بھائی ڈاکٹر تحسین احمد بلوچ کی تقریبِ ولیمہ کے موقع پر شرکاءسے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ یورپ کا خاندانی نظام ٹوٹنے کے باعث ناجائز
اور ماں باپ سے ناواقف اولاد کی بڑھتی ہوئی تعداد اپنے کڑوے کسیلے پھلوں سے پوری سوسائٹی کو تباہ کررہی ہے،
اسلام کے خاندانی نظام کا مشاہدہ کرنے والے غیر مسلم اسلام قبول کررہے ہیں، انہوں نے کہا کہ وقت آگیا ہے پوری مسلم سوسائٹی پردہ،
حیاء، عورتوں کی وراثت اور خاندانی نظام کے تحفظ کیلئے اپنا کردار ادا کرے، انہوں نے کہا کہ سیرت طیبہ پر عمل کرنا ہی اسوءرسول اکرم اور اطاعت رسول کا تقاضہ ہے،
تقریب میں ڈاکٹرز، پروفیسرز، اساتذہ، عوامی، سیاسی نمائندوں، سماجی شخصیات نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔
:::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::
ڈیرہ غازیخان
پولیس تھانہ جھوک اترا کی کاروائی ناجائز اسلحہ رکھنے والے 2 ملزمان گرفتار۔ڈی پی او ڈیرہ غازی خان عمر سعید ملک کی ہدایت پر جرائم پیشہ افراد کے خلاف کریک ڈاؤن جاری۔
تفصیلات کے مطابق ایس ایچ او تھانہ جھوک اترا کرم الہیٰ نے علیحدہ علیحدہ کاروائی کر تے ہوئے ناجائز اسلحہ رکھنے والے دو ملزمان محمد شاہد ولد محمد قاسم قوم آرائیں سکنہ
پکے والا سے پسٹل 30 بور بمع 06 عدد زندہ روند برآمد محمد عیسیٰ حماد ولد رحیم بخش قوم آرائیں سکنہ عالیوالا سے پسٹل 30 بور بمع 05 عدد زندہ روند برآمد کر لیا۔
ناجائز اسلحہ رکھنے والے 2 ملزمان کے خلاف پولیس تھانہ جھوک اترا میں اسلحہ آرڈیننس کے تحت علیحدہ علیحدہ مقدمہ درج کر لیا گیا ہے
اس موقع پر ایس ایچ او تھانہ جھوک اترا کرم الہیٰ کا کہنا تھا کہ قانون سے بالاتر کوئی نہیں اور ہم ایک جامع حکمت عملی کے تحت جرائم پیشہ افراد کے خلاف کریک ڈاؤن کر رہے ہیں
::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::
ڈیرہ غازیخان
پولیس تھانہ درخواست جمال خان کی کاروائی ، ناجائز اسلحہ رکھنے والا ملزم گرفتار۔ مقدمہ درج۔ تفصیلات کے مطابق دوران گشت پولیس تھانہ درخواست جمال خان کے
تفتیشی آفیسر فخر عباس ASI نے کاروائی کرتے ہوئے ناجائز اسلحہ رکھنے والا ملزم محمد شاہد ولد جیٹھ خان قوم کچھیلا سکنہ موضع نواں جنوبی کو ناجائز اسلحہ سمیت
گرفتار کر لیا۔گرفتار کیے گئے ملزم سے بندوق 12 بور بمع 01 عدد زندہ کارتوس برآمد کر کے تھانہ درخواست جمال خان میں اسلحہ آرڈیننس کے تحت مقدمہ درج کر دیا گیا۔
اس موقع پر ایس ایچ او تھانہ درخواست جمال خان اقبال بزدار کا کہنا تھا کہ جرائم پیشہ افراد کے خلاف ہماری جدوجہد جاری ہے اور علاقے کو جرائم سے پاک کر کے ہی دم لیں گے۔
اے وی پڑھو
اشولال: دل سے نکل کر دلوں میں بسنے کا ملکہ رکھنے والی شاعری کے خالق
قومی اسمبلی دا تاریخی سیشن ،،26ویں آئینی ترمیم منظور
پی ٹی آئی فارورڈ بلاک کے حاجی گلبر وزیراعلیٰ گلگت بلتستان منتخب