آذربائیجان نے کاراباخ کے دوسرے اہم شہر شوشا کو آرمینیا سے آزاد کروا لیا
آذربائیجان کے صدر الہام علی یوف نے اعلان کردیا
اپنی ٹوئٹ میں صدر الہام علی یوف کا کہنا تھا کہ آج آذربائیجان کی تاریخ کا یادگار دن ہے کہ ہم نے شوشا واپس لے لیا۔
شوشا کی آزادی کے اعلان کے بعد باکو میں سڑکوں پر شہریوں نے جشن منایا۔
ترک صدر رجب طیب اردگان نے شوشا آزاد کرانے پر آذربائیجان کو مبارکباد دی۔
دوسری جانب آرمینیا نے آذربائیجان کے دعوے کو مسترد کردیا ہے۔
وزارت دفاع آرمینیا کا کہنا ہے کہ نگورونو کاراباخ کے شہر شوشا میں شدید لڑائی جاری ہے۔
اے وی پڑھو
موہری سرائیکی تحریک دی کہاݨی…||ڈاکٹر احسن واگھا
حکایت :مولوی لطف علی۔۔۔||رفعت عباس
حکایت: رِگ ویدوں باہر۔۔۔||رفعت عباس