دسمبر 23, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

جوبائیڈن امریکا کے نئے صدر منتخب

آٹھ سال امریکہ کے نائب صدر رہے۔ جو بائیڈن بچپن میں ہکلاتے تھے جس کی وجہ سے دوست ان کا مذاق بھی اڑاتے تھے ۔

جوبائیڈن امریکا کے نئے صدر منتخب ہوگئے ہیں امریکی ٹی وی سی این این کے مطابق انہوں نے ریاست پینسیلوینیا میں کامیابی کے بعد میجک نمبر حاصل کیا ہے۔

جوبائیڈن کے الیکٹورل ووٹوں کی تعداد دو سو تہتر ہوگئی ہے۔

ریاست ایریزونا،جارجیا اور نیواڈا میں بھی انکے ووٹوں کی تعداد ٹرمپ سے زیادہ ہے ۔

صدارتی امیدوار جوبائیڈن نے سب سے پہلے انیس سو ستاسی میں صدارتی امیدوار بننے کے لیے انتخابات میں حصہ لیا لیکن امیدوار نہ بن سکے ، دو ہزار آٹھ میں بھی انہوں نے صدارتی امیدوار بننے کے لیے کوششیں کیں لیکن باراک اوباما کے ساتھ نائب صدر کے امیدوار بن گئے ۔

جو بائیڈن انیس سو تہتر سے دو ہزار نو تک چھتیس سال تک سینیٹر رہے ۔

آٹھ سال امریکہ کے نائب صدر رہے۔ جو بائیڈن بچپن میں ہکلاتے تھے جس کی وجہ سے دوست ان کا مذاق بھی اڑاتے تھے ۔ جو بائیڈن کو ویت نام جنگ کے دوران فوج کے لیے منتخب کیا گیا لیکن دمے کی وجہ سے وہ فوج میں نہ جا سکے ۔

جو بائیڈن نے دو شادیاں کی ہیں ۔ ان کی پہلی بیوی اور بیٹی انیس سو بہتر میں حادثے کے دوران ہلاک ہو گئیں ۔

About The Author