دسمبر 22, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

امریکہ کی مختلف ریاستوں میں صورتحال کشیدہ ہوگئی

نیو یارک میں ٹرمپ کے حامیوں اور پولیس میں تصادم ہوا ۔ سڑک بلاک کرنے پر پولیس نے پچاس مظاہرین کو گرفتار کر لیا

: امریکہ کی مختلف ریاستوں میں صورتحال کشیدہ ہوگئی

ٹرمپ اور جوبائیڈن کے حامی آمنے سامنے آگئے ۔

نیو یارک میں ٹرمپ کے حامیوں اور پولیس میں تصادم ہوا ۔ سڑک بلاک کرنے پر پولیس نے پچاس مظاہرین کو گرفتار کر لیا

فلاڈلفیا میں ٹرمپ کے حامی جوبائیڈن کے حامیوں کی ریلی کے راستے میں آگئے اور سڑک پرخاردار تاریں پیچھا دیں

پولیس اہلکاروں نے سائیکلوں پر مظاہرین کے ساتھ ساتھ گشت کیا۔۔ دونوں طرف سے ایک دوسرے کے خلاف شدید نعرے بازی بھی کی گئی۔

ریاست مشی گن میں بھی ٹرمپ اور جوبائیڈن کے حامیوں میں تکرار ہوئی۔ نواڈا کے ووٹنگ سینٹر کے باہر ٹرمپ کے حامیوں نے مظاہرہ کیا۔۔

امریکہ کی مختلف ریاستوں میں ٹرمپ کے حامیوں کے مظاہرے جاری ہیں۔

اریزونا میں مسلح افراد نے ڈونلڈ ٹرمپ کے حق میں مظاہرہ کیا۔

نے صرف قانونی ووٹوں کی گنتی کا مطالبہ کیا ۔ وائٹ ہاوس کے باہر ٹرمپ کے حامیوں نے مظاہرہ کیا

اور ووٹ کو چوری مت کرو کے نعرے لگائے ۔ جارجیا میں ووٹنگ سینٹر کے باہر ٹرمپ کے حامیوں نے مظاہرہ کیا

اور جوبائیڈن کے خلاف نعرے بازی کی ۔ مظاہرین نے الیکشن کو فراڈ قرار دیا۔ نیویارک میں ڈونلڈ ٹرمپ کے حامیوں نے ریلی نکالی۔

About The Author