دسمبر 22, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

امریکی انتخابات میں کچھ چیزیں ایسی بھی ہوئی جو پہلے کبھی نہیں ہوئیں

ٹرمپ یا جو بائیڈن میں سے جو بھی الیکشن جیتے وہ امریکی تاریخ کا سب سے عمر رسیدہ صدر ہو گا

امریکی انتخابات میں کچھ چیزیں ایسی بھی ہوئی جو پہلے کبھی نہیں ہوئیں۔

ٹرمپ یا جو بائیڈن میں سے جو بھی الیکشن جیتے وہ امریکی تاریخ کا سب سے عمر رسیدہ صدر ہو گا۔

ٹرمپ چوہتر سال کے ہیں اور جو بائیڈن صدارتی حلف تک بیس جنوری کو اٹھہتر برس کے ہو جائیں گے۔

اس سال امریکی انتخابات تاریخ کے سب سے مہنگے الیکشن ہیں

ان الیکشنز کے اخراجات دو ہزار دو سو تینتیس ارب روپے ہیں۔

ڈونلڈ ٹرمپ ہارے تو وہ انیس سو بانوے کے بعد دوسری مدت کے لیے منتخب نہ ہونے والے پہلے صدر بن جائیں گے ۔

انیس بانوے میں ریپبلکن امیدوار بش سینئر دوسری بار صدر منتخب نہیں ہو سکے تھے۔

امریکی انتخابات کی تاریخ میں پہلی بار دس کروڑ ووٹ میل کے ذریعے پہلے ہی ڈالے گئے ۔

امریکہ کی سو سالہ تاریخ میں پہلی بار ووٹر ٹرن آؤٹ سڑسٹھ فیصد رہا ۔

اس بار سولہ کروڑ ووٹ کاسٹ کیے گئے ۔

About The Author