دسمبر 26, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

امریکا کا نیا صدر کون ہو گا؟ معاملہ پانچ ریاستوں پر اٹک گیا

جارجیا میں ڈونلڈ ٹرمپ اور جوبائیڈن کے درمیان کانٹے کا مقابلہ ہے

امریکا کا نیا صدر کون ہو گا؟ معاملہ پانچ ریاستوں پر اٹک گیا،

جوبائیڈن دو سو چونسٹھ الیکٹورل ووٹ کے ساتھ آگے ہیں۔۔ ٹرمپ کے الیکٹورل ووٹوں کی تعداد دو سو چودہ ہے۔

جارجیا میں ڈونلڈ ٹرمپ اور جوبائیڈن کے درمیان کانٹے کا مقابلہ ہے۔ اس ریاست میں میں الیکٹرول ووٹوں کا فیصلہ کچھ دیر میں متوقع ہے۔

بائیڈن کی جارجیا میں جیت کے امکانات بڑھ گئے ہیں۔ فاکس نیوز کے مطابق ریاست میں ننانوے فیصد ووٹوں کی گنتی مکمل ہو چکی ہے ۔

جارجیا میں الیکٹرول ووٹوں کی تعداد سولہ ہے ۔ نیواڈا میں انچاس اعشاریہ چار فیصد ووٹوں کے ساتھ جوبائیڈن کو ٹرمپ پر برتری حاصل ہے ۔

ریاست سے چھ الیکٹرول ووٹ حاصل کرنے کے بعد جوبائیڈن امریکی صدر بن جائیں گے ۔ پنسیلوانیا میں ڈونلڈ ٹرمپ نے انچاس اعشاریہ چھ اور جوبائیڈن نے انچاس اعشاریہ تین فیصد ووٹ لیے ۔

بیس الیکٹرول ووٹ رکھنے والی اس ریاست میں ووٹوں کی گنتی تقریباً مکمل ہو چکی ہے ۔

شمالی کیرولینا میں ٹرمپ کو پچاس اور جوبائیڈن کو انچاس فیصد ووٹ ملے ہیں ۔ الاسکا میں ٹرمپ کو جوبائیڈن پر برتری حاصل ہے ۔

امریکا کا نیا صدر کون ہو گا؟ معاملہ پانچ ریاستوں پر اٹک گیا

جوبائیڈن 264 الیکٹورل ووٹ کے ساتھ آگے

ٹرمپ کے الیکٹورل ووٹوں کی تعداد 214

جارجیا میں ڈونلڈ ٹرمپ اور جوبائیڈن کے درمیان سخت مقابلہ

نیواڈا کے 6 الیکٹرول ووٹ حاصل کرنے کے بعد جوبائیڈن امریکی صدر بن جائیں گے

About The Author