دسمبر 22, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

جی بی کے انتخابات میں دھاندلی کی گئی تو سڑکوں پر احتجاج کریں گے، پیپلزپارٹی

اسلام آباد

(طارق ورک)

پاکستان پیپلز پارٹی نے گلگت بلتستان کے الیکشن کمیشن کی جانبداری پر سوالات اٹھاتے ہوئے کہا ہے کہ اگر جی بی کے انتخابات میں دھاندلی کی گئی تو جی بی اور اسلام آباد کی سڑکوں پر احتجاج کریں گے

٫ الیکشن کمیشن کو وزیراعظم اور وزراء نظر نہیں آتے جو جانبداری ظاہر کرتا ہے کسان اشفاق لنگڑیال کے قتل کی

مذمت کرتے ہیں قتل کی ایف آئی آر وزیراعظم اور وزیراعلی پنجاب پر کاٹی جانی چاہیے ان خیالات کا اظہار پیپلز پارٹی کی ڈپٹی سیکرٹری اطلاعات پلوشہ خان اور سینیٹر سسی پلیجو نے مشترکہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کیا ان کے ہمراہ راجہ نعیم کیانی اور راجہ نعیم بھی تھے

پلوشہ خان نے کہا کہ لاہور میں ایک ہاری کسان پر تشدد کر کے قتل کیا گیا اس سے پہلے ہٹلر، صدام اور اب عمران خان نے کیا ہے کسان اپنی آخری سانسیں لے رہا تھا اس کو کسی نے نہیں پوچھا اس قتل کی ایف آئی اے وزیراعظم پاکستان عمران خان اور وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار پر کٹنی چاہیے کسان جو اپنےحقوق مانگنے آئے ان پر تشدد کیا گیا

اور ایک اشفاق لنگڑیال کو موت کے گھاٹ اتار دیا گیا کیا اس کسان کا گناہ ابی نندن اور کلبوشن یادیو سے زیادہ تھا یہ وہ کسان ہیں جو گندم پیدا کرتے ہیں

اور آپ کھاتے ہیں موجودہ حکومت کو اس کا جواب دینا ہوگا ،اس حکومت کے ہاتھ اس کسان کےخون سے رنگے ہیں انہوں نے کہا کہ جہانگیر ترین واپس ملک میں آئے اور ائیرپورٹ سے عزت سے گھر گئے ہیں ان کو ائیر پورٹ سے گھر جانے تک کسی نے پوچھا نہیں،

گلگت بلتستان کا الیکشن کمیشن عمران خان نیازی کے ملازم کا کردار ادا کر رہے ہیں تحریک کا آغاز ہو چکا ہے بلاول بھٹو زرداری پیچھے نہیں ہٹیں گے انہوں نے کہا کہ فیصل واڈا کے

کیس میں کیوں الیکشن کمیشن کے ہاتھ باندھے ہوئے ہیں ریاست پاکستان کے شہر اقتدار میں خواتین کو ٹھوڈے مروائے گئے یہ ملک برائے فروخت نہیں ہے یہ جنگ شروع ہو چکی ہے

جی بی کے الیکشن کمیشن ذاتی ملازم کا کردار ادا نہ کریں گے انہوں نے کہا کہ گلگت بلتستان کے الیکشن کمیشن پر عدم عتماد کرتے ہیں ہم اس کے خلاف ہائر فورم پر بھی جائیں گے

ہائر فورم کیا ہیں یہ ہمیں بتانے کی ضرورت نہیں ہے سینیٹرسسی پلیجو نے کہا کہ جی بی کے لوگ بکاؤ مال نہیں ہیں خواتین کو عزت ملنی چاہیے پیپلز پارٹی کی سعدیہ دانش کو دھمکیاں مل رہی ہیں

چیف سیکرٹری کی پرموشن کر کے رکھ گیا ہے سارے وفاقی وزیر گلگت بلتستان میں جا کر کمپین کر رہے ہیں انہوں نے کہا کہ ہم ہر ایک ووٹ کے لیے لڑیں گے

ہمیں ڈر ہے کہ پولنگ کے عملے کو یرغمال کر سکتے ہیں پلوشہ خان نے کہا کہ جی بی الیکشن کا معاملہ ہر سطح پر اٹھایا جائے گا انہوں نے کہا کہ قاضی فائز عیسیٰ کے کیس میں صدر اور وزیراعظم اور شہزاد اکبر کی کوئی آئینی حیثیت نہیں ہے ان کو استعفی دینا چاہیے

اس حکومت نے ایک کسان کا قتل کیا ہے ان کے قتل کا مقدمہ وزیراعظم عمران خان اور وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار پر کٹنا چاہیے

وزیراعظم کا ذہنی معائنہ ہونا چاہیے جو عوام میں منہ پر ہاتھ پھیرتا ہو اور صدر مملکت بغیر دیکھے ریفرنس کو آگے بھیج .دے اس کی حیثیت ذاتی ملازم کے علاؤہ کچھ نہیں ہے

About The Author