امریکی ڈیموکریٹک صدارتی امیدوار جو بائڈن نے اپنی عبوری ویب سائٹ لانچ کر دی، عبوری ویب سائٹ کا نام
BUILD BACK BETTER
رکھا گیا ہے.
ویب سائٹ پر کہا گیا ہے کہ ملک کو کئی سنگین بحرانوں کا سامنا ہے، جن میں کورونا وائرس کی وبا،
معاشی تنزلی، آب و ہوا میں تبدیلی اور نسلی بنیادوں پر نا انصافی جیسے مسائل شامل ہیں۔ ویب سائٹ کے مطابق عبوری ٹیم ابھی سے کام کرنا شروع کر رہی ہے تا کہ
صدر کا آفس سنبھالنے کے پہلے روز ہی سے ان بحرانوں کا مقابلہ شروع کر دیا جائے۔ امریکی صدارتی انتخابات میں امیدوار کے کامیاب ہونے کے بعد عبوری ٹیم تشکیل دینے
کی ضرورت ہوتی ہے، جس کا مقصد جنوری میں صدر کا آفس سنبھالنے کے لیے تیار ہو سکے،
تاہم موجودہ انتخاب میں اب تک کسی امیدوار کو فاتح قرار نہیں دیا گیا ہے۔
اے وی پڑھو
موہری سرائیکی تحریک دی کہاݨی…||ڈاکٹر احسن واگھا
حکایت :مولوی لطف علی۔۔۔||رفعت عباس
حکایت: رِگ ویدوں باہر۔۔۔||رفعت عباس