دسمبر 22, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

پاکستان میں انٹرنیشنل کرکٹ کی واپسی کا سلسلہ جاری ہے

سری لنکا، بنگلادیش اورزمبابوے کے بعد اب جنوبی افریقہ بھی پاکستان کا دورہ کرنے کے لیے تیارہے

پاکستان میں انٹرنیشنل کرکٹ کی واپسی کا سلسلہ جاری ہے

سری لنکا، بنگلادیش اورزمبابوے کے بعد اب جنوبی افریقہ بھی پاکستان کا دورہ کرنے کے لیے تیارہے۔۔

اس سلسلے میں جنوبی افریقہ کا سیکوریٹی وفد بائیو سیکیور اور حفاظتی اقدامات کا جائزہ لینے کے لیے نیشنل اسٹیڈیم کراچی پہنچا

پی سی بی کے ڈائریکٹر انٹرنیشنل زاکرخان وفد کے ہمراہ موجود تھے،، جنھوں نے وفد کو ضروری بریفنگ دی،

اس موقع پرپولیس اور رینجرز سمیت قانون نافذ کرنے والے اداروں کے نمائندے بھی موجود تھے،

وفد نے اسٹیڈیم کے مختلف حصوں کا دورہ بھی کیا،

ان میں ڈریسنگ روم، پویلین، اسٹینڈز اور خفیہ کیمروں کے ذریعے نگرانی کرنے والا مرکز بھی شامل تھا،

جنوبی افریقہ کے وفدنے کھلاڑیوں کو لانے اور لے جانے والی بس کا بھی معائنہ کیا،

ذرائع کے مطابق وفدنے انتظامات پر اپنے اطمینان کا اظہار کیا ہے،

وفد کی جانب سے باضابطہ منظوری کی صورت میں مہمان ٹیم جنوری 21 میں پاکستان آئے گی۔۔

About The Author